صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ ترین جانکاری


حکومت ہند کے ذریعے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 31.69 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 1.15 کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا ہے

Posted On: 28 JUN 2021 11:07AM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍ جون  :  مرکزی حکومت  ملک بھر میں  کووڈ  - 19 ٹیکہ کاری  کی رفتار کو تیز تر کرنے  اور  اس کو توسیع دینے کے لئے عہد بستہ ہے۔ سبھی کے لئے  کووڈ  - 19  ٹیکہ کاری  کا نیا مرحلہ  21 جون 2021   سے شروع ہو گیا۔ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مزید ٹیکوں کی دستیابی، ٹیکوں کی پیشگی اطلاع  کے ذریعے  ٹیکہ کاری مہم  میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے  ٹیکہ کاری کے لئے بہتر  منصوبہ بندی کرسکیں اور  ویکسین  سپلائی چین  کو بہتر کر سکیں۔

ملک گیر  ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر حکومت ہند  مفت  کووڈ – 19  ویکسین فراہم کرکے  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی مدد  کر رہی ہے۔ سبھی کے لئے  کووڈ  - 19 ٹیکہ کاری  مہم کے  نئے مرحلے میں  حکومت ہند  ریاستوں اور مرکز  کے زیرانتظام علاقوں کو   ملک میں  ویکسین مینوفیکچرر سے  75  فیصد  ویکسین کی  خریداری اور سپلائی  کرے گی۔

حکومت ہند کے ذریعے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک  31.69  کروڑ  ( 316940160) ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔ اس میں  حکومت ہند کے ذریعے  مفت  ٹیکے کی فراہمی اور  ریاستوں کے ذریعے براہ راست خریداری  زمرہ دونوں شامل ہیں۔

ان میں ضائع ہوجانے والی  ویکسین  کی خوراکوں سمیت ، ویکسین کا کُل صرفہ 305417617  خوراکیں ہیں۔

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی  1.15 کروڑ (11522543) سے زیادہ   ویکسین کی خوراکیں  دستیاب ہیں، جنہیں اہل افراد  کو دی جانی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-م ع - ق ر)

U-5961


(Release ID: 1730831) Visitor Counter : 236