وزارتِ تعلیم
تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے آئی آئی ٹی دلّی کے ذریعے تیار کردہ کووڈ – 19 کی ریپیڈ اینٹیجن ٹسٹ کٹ لانچ کی
Posted On:
25 JUN 2021 2:59PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 25 جون / تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے آج آئی آئی ٹی دلّی کے ذریعے تیار کردہ کووڈ – 19 کی ریپیڈ اینٹیجن ٹسٹ کٹ لانچ کی ۔ یہ ریپیڈ اینٹیجن ٹسٹ کٹ بایو انجینئرنگ کے مرکز میں پروفیسر ڈاکٹر ہرپال سنگھ کی قیادت میں تحقیق کاروں نے آئی آئی ٹی دلّی میں تیار کی ہے ۔
آئی آئی ٹی دلّی کے تحقیق کاروں اور کٹ بنانے والے ، اُن کے ساجھیداروں کو ٹسٹ کٹ کے لانچ پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نےکہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیکنا لوجی ملک میں دستیاب کووڈ ٹسٹ میں انقلاب برپا کر دے گی ۔ مجھےیہ جان کر خوشی ہوئی ہےکہ یہ کٹ آئی آئی ٹی دلّی میں پوری طرح ملکی وسائل سے تیار کی گئی ہے ۔
جناب سنجے دھوترے نے تحقیق کار پروفیسر ہرپال سنگھ اور ڈاکٹر دنیش کمار کو مبارکباد دیتے ہوئے آئی آئی ٹی دلّی کا شکریہ ادا کیا کہ اُس نے ہندوستان میں دستیاب مصنوعات اور ٹیکنا لوجی کو استعمال کرتے ہوئے عالمی وباء سے لڑنے میں ملک کو آتم نربھر بنانے میں مدد کی ہے ۔
جناب دھوترے نے ٹسٹ کٹ اور وینٹی لیٹر کی تیاری میں فروغ کے لئے کووڈ – 19 کے دوران اہم ادارے کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ٹیکنا لوجی کی فیلڈ میں تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کے لئے آئی آئی ٹی دلّی کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت تحقیق و ترقی اور اختراعات کے ذریعے آتم نربھر بھارت پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔
انہوں نے ، اِس اہم ادارے سے کہا کہ وہ اپنے کیمپس میں موجود تحقیقی مراکز اور اختراعات پارکوں کو زیادہ فعال بنائے اور صنعت کے ساتھ زیادہ تعلق کو فروغ دیں ۔ عام شہریوں میں سائنس و ٹیکنا لوجی کو مقبول بنانے کے لئے ، انہوں نے سائنس دانوں اور ٹیکنا لوجی کے ماہرین سے کہا کہ وہ اخبارات اور دیگر میڈیا میں ، اِس پر زیادہ تصانیف پیش کریں ، عوام کے لئے لیکچر دیں اور سائنس کی فکشن اور غیر فکشن تحریروں کے ذریعے، اِسے مقبول بنائیں ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آئی آئی ٹی دلّی کے ڈائریکٹر پروفیسر وی رام گوپال راؤ نے کہا کہ آئی آئی ٹی دلّی نے جولائی ، 2020 ء میں 399 روپئے کی آر ٹی پی سی آر کٹ لانچ کی تھی ، جس نے ، آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کی لاگت کو موجودہ سطح پر لانے میں مدد کی ہے ۔ اینٹیجن پر مبنی اِس ریپیڈ ٹسٹ کٹ کے لانچ کے ساتھ ہمیں امید ہے کہ تشخیص زیادہ آسان اور دیہی علاقوں کے لئے سستی ہو گی ۔ [
پروفیسر ہرپال سنگھ نے آئی سی ایم آر کے ذریعے تسلیم شدہ ٹیکنا لوجی کی خصوصیات بیان کیں ۔
- یہ کٹ ایس اے آر ایس - سی او وی – 2 اینٹیجن کا وٹرو مقدار کا پتہ لگانے میں استعمال کی جاتی ہے ۔
- ایس اے آر ایس - سی او وی – 2 اینٹیجن ریپیڈ ٹسٹ انسان کی ناک کی رطوبت ، حلق کی رطوبت اور بلغم میں ایس اے آر ایس - سی او وی – 2 اینٹیجن کا پتہ لگانے والی تکنیک ہے ۔ یہ کووڈ – 19 کی تشخیص اور عام لوگوں کی اسکریننگ کے لئے مناسب ہے ۔
- اس دریافت میں ناک کی رطوبت میں ایس اے آر ایس - سی او وی – 2 کورونا وائرس اینٹیجن ، وِٹرو تشخیصی کٹ کا تیزی سے قوتِ مدافعت کا پتہ لگانے میں استعمال کیا جاتا ہے ۔
- اس میں مونو کلونل اینٹی باڈی کی بنیاد پر کورونا وائرس اینٹیجن کی شناخت کی جاتی ہے ۔
- اس کے نتائج معیاری ہوتے ہیں اور انہیں کسی آلے کی مدد کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے ۔
- ایس اے آر ایس - سی او وی – 2 مثبت پائے جانے والے نمونے میں ٹسٹ کے بعد رنگ تبدیل ہو جاتا ہے اور اینٹیجن کے رنگ وائرس میں زیادتی کا بھی پتہ دیتے ہیں ۔ اگر ٹسٹ کے بعد رنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی تو اس کامطلب ہے کہ نتیجہ منفی ہے ۔
- یہ رنگ ہمیشہ کنٹرول ویژن میں ظاہرہوتا ہے ۔
- یہ ٹسٹ ابتدائی سی ٹی ویلیو کے لئے مناسب ہے ، جس میں درستگی 999 ہے اور اس کی تصدیق آئی سی ایم آر کے ذریعے کی گئی ہے ۔
- یہ ٹیکنا لوجی اور اس کی مینو فیکچرنگ 100 فی صد دیسی ہے ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔25.06.2021 )
U.No. 5900
(Release ID: 1730438)
Visitor Counter : 249