صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ویکسینیشن اپ ڈیٹ


ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کو 29.10 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں

ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 3.06 سے زیادہ خوراکیں موجود ہیں

Posted On: 20 JUN 2021 10:16AM by PIB Delhi

 

ملک بھر میں ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کو مفت میں کووڈ ویکسین فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت ہند ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی براہ راست خرید کے لیے سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ٹیسٹ، ٹریک، علاج اور کووڈ مناسب طرز عمل کے ساتھ، ویکسینیشن، وبائی امراض کی روک تھام اور انتظام کے لیے حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا لازمی ستون ہے۔

کووڈ-19 ویکسینیشن کی آزاد اور تیز رفتار مرحلہ 3 حکمت عملی پر عمل درآمد یکم مئی 2021 سے شروع ہو چکا ہے۔

حکمت عملی کے تحت، ہر مہینے کسی بھی مینوفیکچرر کی سینٹرل ڈرگس لیباریٹری (سی ڈی ایل) سے منظور شدہ ویکسین خوراک کا 50 فیصد حکومت کے ذریعہ خریدا جائے گا۔ اس طرح سے یہ خوراکیں ریاستی حکومت کو مکمل طور پر مفت فراہم کی جاتی رہیں گی جیسا کہ پہلے کیا جا رہا تھا۔

اب تک حکومت ہند کے ذریعہ، اور براہ راست ریاستی خریداری کے زمرے کے ذریعہ ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کو 29.10 کروڑ (29,10,54,050) سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

اس میں سے ضائع ہونے سمیت، کل کھپت 26,04,19,412 خوراک ہے (آج صبح 8 بجے دستیاب ڈیٹا کے مطابق)۔

ریاستوں کے پاس ابھی بھی 3.06 کروڑ (3,06,34,638) سے زیادہ کووڈ ویکسین کی خوراکیں دینے کے لیے دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ، 24,53,080 سے زیادہ ویکسین خوراکیں پائپ لائن میں ہیں اور 3 دنوں کے اندر ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کو مل جائیں گی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6877



(Release ID: 1730199) Visitor Counter : 149