امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز اورریاستی سرکاریں دالوں کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کے لئے مل کرکام کررہی ہیں


طور، مونگ اوراڑد کی دال کی قیمتوں میں استحکام اورگراوٹ کا رخ

یکم اپریل 2021سے 16جون ، 2021کی مدت کے دوران تینوں دالوں کی قیمتوں میں اوسطاً اضافے یابڑھوتری یکم جنوری ، 2021سے 31مارچ ، 2021کے مقابلے میں 0.95فیصد رہی ، جوکہ 2020کی اسی مدت کی 8.93فیصد کے مقابلے میں بے حد کم ہے جب کہ سال 2019
کی اسی مدت میں 4.13فیصد کی

بڑھوتری ہوئی ہے

دالوں کے اسٹاک کے اعلان میں تیزی آئی ہے اوراس کے اسٹاک کی نگرانی کی جارہی ہے

Posted On: 18 JUN 2021 6:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍جون :دالوں کی قیمتیں مناسب اور معقول سطح پر بنی رہیں اسے یقینی بنانے کے لئے مرکز اورریاستی سرکاریں آپس تال میل کرکے کارروائی کررہی ہیں ۔ صارفین کے امورکے محکمے  نے جو مستقل بنیاد پرلازمی اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کرتاہے نے دالوں کے اسٹاک کا اعلان کرانے اور نگرانی کی پہل کی ہے تاکہ صارفین  کو سستی قیمتوں پر اس کی دستیابی یقینی کی جاسکے اور مانگ اورسپلائی کے فرق کو کم کیاجاسکے ۔

اسٹاک  کے اعلان کے لئے احکامات

2.1لازمی اشیاء کے سلسلے میں اطلاع یا آنکڑے ایک جگہ جمع کرنے کے سلسلے میں حکم جاری کرنے کا اختیارمرکزی سرکارنے اپنے حکم 9جون ، 1978کے ذریعہ ریاستی سرکارکو دیاہے ۔ 15مئی ، 2021کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے درخواست کی گئی تھی  کہ وہ ملرس ، تاجروں ، درآمدکاروں وغیرہ جیسے سبھی اسٹاک ہولڈرس کو اسی قانون کی دفعہ 3(2)(ایچ ) اور 3(2) آئی کے تحت دیئے گئے اختیارکے ذریعہ دالوں کے اپنے اسٹاک کی جانکاری دینے کی ہدایت دیں ۔ اعلان کئے گئے اسٹاک کو ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں  کے ذریعہ تصدیق کی جائے گی ۔ ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں سے ہفتہ وار بنیاد پردالوں کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کی بھی درخواست کی گئی تھی ۔ یہ پہلی بارہے جب پورے ملک میں دالوں ریئل ٹائم اسٹاک حاصل کرنے کے لئے اسی طرح کے اقدام کو اپنایاگیا تاکہ جمع خوری جیسے غیرقانونی اقدامات پرروک لگائی جاسکے ، جس سے جان بوجھ کر کی گئی دالوں کمی اورقیمتوں میں اضافہ کو روکاجاسکے ۔

پروسیز کو آسان بنانے اور رپورٹنگ فارمیٹ کو معیاری بنانے کے لئے ایک آن لائن پورٹل تشکیل دیاگیااورسبھی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں سے 17مئی ، 2021کو ہوئی میٹنگ (وی سی کے ذریعہ ) میٹنگ میں اپیل کی گئی تھی کہ وہ سبھی اسٹاک ہولڈرس کو آن لائن پورٹل پرخود کو رجسٹرڈ کرائیں اوردالوں کی اسٹاک کااعلان کرنے کی ہدایت دیں ۔

اس کے بعد آن لائن پورٹل پردالوں کے سلسلے میں جانکاری دینے میں آرہی تکنیکی امورکو حل کرنے کے لئے 25مئی ، 2021کو 2جون 2021کو دومیٹنگیں منعقد کی گئیں اس بات پرپھرسے زوردیاگیاکہ ریاستوں کو ، اسٹاک ہولڈرس کو آن لائن پورٹل پر دالوں کے اسٹاک کی جانکاری دینے کی ہدایت  دینے کی ضرورت ہے ۔

ریاستوں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ لگاتاربات چیت سے مثبت ردعمل سامنے آیااور پورٹل کے لانچ ہونے کے ایک مہینے سے بھی کم کی مدت کے اندر28.66لاکھ میٹرک ٹن کے اسٹاک کا اعلان کیااورمتعلقہ لوگوں کے ذریعہ مختلف زمروں میں 6323رجسٹریشن کئے گئے ، جو کہ اسٹاک میں نیفڈ کی حصہ داری کو دھیان میں رکھتے ہوئے سردست ملک میں موجود کل اسٹاک کا لگ بھگ 20فیصدی ہے ۔

ویب پورٹل پربھیجی گئی اسٹاک کی تفصیلات کا تجزیہ ہرریاست میں موجود قیمتوں کے سلسلے میں کیاگیاتھااورجن ریاستوں میں قیمتیں قومی اوسط سے زیادہ تھیں انھیں اس کے تئیں احساس  دلایاگیا اوران سے یہ اپیل کی گئی کہ اسٹاک کے ویریفیکیشن کے لئے مزید اقدامات کریں ،تاکہ دالوں کی مستقل نقل وحمل ہو اورجمع خوری کو ختم کیاجاسکے ۔

3-بڑھی ہوئی خریدپوری طرح سے بفرپرمبنی ہیں اور بفرنشانے میں اضافہ

  • قیمت کے استحکام کی سمت میں زیادہ موثر مداخلت کو یقینی بنانے کے لئے قیمت استحکام فنڈ (پی ایف ایس ) کے تحت رواں سال (مالی سال 22-2021) میں دالوں کے بفر کے نشان زد اسٹاک کو بڑھا کر 23لاکھ میٹرک ٹن کردیاگیاہے ۔ چنا ، مسور اورمونگ کی خریداری جاری ہے ، دالوں کی خریداری کے لئے نیفیڈ صارفین کے امورکے محکمے کی طرف سے ریاستی سرکارکی ایجنسیوں کے ساتھ سرگرمی سے جڑاہواہے ۔

4-مختلف فلاحی اسکیمو ں اورپی ایم جی کے اے وائی کے تحت دالوں کو جاری کیاگیا

4.1ریاستوں کی فلاحی اسکیموں کے لئے دالوں کی سپلائی

  • 2017 میں حکومت کی طرف سے کئے گئے فیصلے کے مطابق وزارتیں ، محکموں کوتغذیہ عناصر کے ساتھ یاخوراک فراہم کرنے ، کیٹرنگ ، میزبانی خدمات مثلاً پی ڈی ایس تقسیم ، مڈڈے میل ، اورآئی سی ڈی ایس اسکیم وغیرہ کے لئے چلائی جانے والی اپنی اسکیموں کے لئے دالیں مرکزی فاضل ذخیرے سے حاصل کرکے بروئے کارلانی ہوتی تھیں ۔
  • مرکزی حکومت ریاستوں کو دالوں کو ان کی کئی فلاحی اسکیموں جیسے مڈڈے میل اسکیم ، آئی سی ڈی ایس اورپی ڈی ایس اسکیم کے تحت فراہم کرتی ہے ۔ سال 21-2020کے دوران ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فلاحی اورتغذیہ بخش اسکیموں کے تحت 1.18لاکھ میٹرک ٹن دالیں سپلائی کی گئیں ۔
  • فوجی اورمرکزی نیم فوجی دستوں کی ضرورت بفرسے سپلائی کی گئیں اورانھیں 75ہزارمیٹرک ٹن تک دالیں سپلائی کی گئیں ۔

 

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت دالوں کی سپلائی

21-2020کے دوران  صارفین کے  امورکے محکمے نے  19.4کروڑاین ایف ایس اے 2013 فائدہ اٹھانے والے کنبوں کو عالمی وباء کی وجہ روزی روٹی میں آئی پریشانی کی وجہ غریبوں کے سامنے آنے والی مشکلات کو دورکرنے کے لئے پی ایس ایف بفر سے ہرماہ ایک کلوفی ماہ تقسیم کے لئے دال مختص کی تھی ۔ ابتداء میں یہ پروگرام میں تین ماہ کے لئے تھا مگراس میں مزید پانچ ماہ کی توسیع کی گئی اوریہ نومبر 2020تک کردیاگیا۔

پی ڈی ایس نظام کے ذریعہ پی ایم جی کے وائی کے تحت کل 14.23لاکھ میٹرک ٹن پسی ہوئی دالیں تقسیم کی گئیں ۔

****************

 

U-5846


(Release ID: 1729980) Visitor Counter : 154