ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہنر مندی کے فروغ اور تجارت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے وارانسی میں پی ایم کے کے ، مراکز کا دورہ کیا

Posted On: 24 JUN 2021 11:11AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 24 جون ، 2021 :

 کووڈ -19 وبا کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی ایک کوشش کے طور پر عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے 18 جون 2021 کو ملک بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ کووڈ جانبازوں کی ہنر مندی اور اعلی ہنرمندی کے لئے ‘ کسٹمائزڈ کریش کورس  ’ کی شروعات کی تھی۔  اس تربیتی پروگرام کی شروعات کے بعد ہنر مندی کے فروغ اور تجارت کے مرکزی وزیر ڈکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے حالیہ دنوں وارانسی میں پردھان منتری کوشل کیندر (پی ایم کے کے ) کا دورہ کیا تھا ۔اس دورے کے دوران ڈاکٹر پانڈے نے مراکزمیں تربیت حاصل کر رہے طلبا سے بات چیت کی اور انہیں روشن مستقبل کی نیک خواہشات پیش کی ۔

 

WhatsAppImage2021-06-22at18.04.25(1)5KII (1).jpeg

WhatsAppImage2021-06-22at18.04.25(2)47Q3.jpeg

WhatsAppImage2021-06-22at18.04.25PQSN.jpeg

یہ تربیتی پروگرام 26 ریاستوں میں 111 تربیتی مراکز میں جاری ہے۔اور جلد ہی ان مقامات پر   صحت کی دیکھ ریکھ کرنے والے اداروں میں ملازمتوں کے لئے ایک لاکھ پیشہ ور افراد دستیاب ہوں گے ۔ ریاستوں کی جانب سے کیے گئے مطالبات پر انحصار کرتے ہوئے   یہ تربیت کووڈ – 19 رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے ملازمت  کی تربیت کے لئے مرحلہ وار طریقے سے عمل در آمد کیا جائے  گا ۔ یہ 6  کسٹمائزڈ کریش کورس   ہیلتھ کئیر سیکٹر  اسکل کونسل ( ایچ ایس ایس سی )  کی جانب سے قلیل مدت میں تیار کیا گیا ہے  جو صحت کے شعبے سے پیشہ وار افراد پر مشتمل ہے اور  اسکل ریگولیٹر ، یعنی این سی وی ای ٹی  سے منظور شدہ   ہے۔

وارانسی میں پی  ایم کے کے سینٹر کے دورے کے دوران   ہنر مندی کے فروغ اور تجارت کے وزیر  ڈاکٹر مہیندر ناتھ  پانڈے نے  کہا  کہ  ‘ کسٹمائزڈ کریش کورس  ’ کی شروعات موجودہ اور کووڈ – 19 کے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر  صلاحیت سازی  کے لئے اہم قدم  ہے ۔ ان اقدام کے ذریعہ   وبا کے دوران  اپنے  ہم وطنوں کی خدمت کرنے ،ان کی حمایت کرنے کے لئے ملازمت کے کردار  سے متعلق  صحت کی دیکھ ریکھ  کیلئے  نوجوانوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ میں پر اعتماد ہوں  کہ یہ تربیتی پروگرام ہمارے ڈاکٹروں اور نرسوں پر بوجھ کو کم کرنے میں  مدد فراہم کریں گے  اور مستقبل میں بہتر مواقع حاصل کرنے  کے لئے ہمارے نوجوانوں کو بھی مدد ملے گی۔

 اس پروگرام کا مقصد کووڈ- 19 کے خلاف  لڑائی  کے لئے ضروری خدمات میں متعلقہ  رول کے اندر ایک لاکھ  صحت کے پیشہ وار افراد کو  ہنر  مند بنانا ہے۔ نئے ملازمتوں کے رولز جن کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں بنیادی خدمات کے سپورٹ ، ایمرجنسی کئیر سپورٹ ، ایڈوانسڈ  کئیر سپورٹ  ، سیمپل کلیکشن سپورٹ  ، ہوم کئیر سپورٹ ، طبی سازوں سامان سپورٹ  شامل ہیں ۔ اس پروگرام میں صحت سہولیات میں ملازمت کی تربیت کے 3 مہینے کے بعد ایک قلیل مدتی تربیت  بھی شامل ہوگا ۔ یہ تربیت  بنیادی خدمات کے مراکز ، اسپتال، تشخیصی سہولیات اور  نمونہ جمع کرنے کے مراکز  وغیرہ  میں فراہم کی جائیں گی ۔

امید واروں کو حاصل ہونے والے فوائد میں سرکاری سرٹیفکیٹ، وظیفہ ، 2 لاکھ روپے کا حادثاتی بیمہ بورڈنگ اور قیام شامل ہیں ۔ ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہیں  کہ امیدواروں کی ٹیکہ کاری کریں  ،انہیں آنے جانے کی  سہولت کے لئے پاس فراہم کرنے  کے ساتھ ساتھ پی پی ای کٹس  مہیاکرائیں ۔ تربیت کے   معیاری نتائج کو یقینی بنانے کے لئے   ٹریننگ سینٹر ( ٹی سی )  سہولیات اور بنیادی دھانچے کی دستیابی  ، تربیت کے سازو سامان  کی دستیابی،  بیچ  میں شامل افراد کی باقاعدگی سے  حاضری  ،تربیت کار کی اہلیت  ،تربیت کار  کی تربیت ( ٹی او ٹی) سرٹیفکیشن اور مزید  خدمات  کی دستیابی پر توجہ دی گئی ہے۔

 ہنرمندی کے فروغ اور تجارت  کی وزارت کی پہل سے مختلف ریاستوں اور ضلع انتظامیہ کو کوو-19 سے نمٹنے میں  مدد ملے گی  اور  ڈکٹروں اور نرسوں پر کام کے بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

وزارت، پہلے ہی سے تجربہ کار  صحت کارکنان اور صحت کی دیکھ ریکھ کرنے والے سہولیات کے ساتھ  ملازمت حاصل کرنے سے  قبل   پی ایم کے وائی سے  تصدیق شدہ امیدواروں کی اعلی ہنرمندی پر بھی کام کرے گی  ۔

*************

( ش ح ۔ ع ح۔ ر ب(

U. No. 5845

 


(Release ID: 1729974) Visitor Counter : 159