صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت صحت نے کووڈ-19پر میڈیا کے پیشہ ور افراد/12ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت نمائندوں کےلئے صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد کیا
کووڈ مناسب برتاؤ،جانچ،سراغ لگانا،علاج اور ویکسی نیشن کی پانچ جہتی حکمت عملی کووڈ-19کے خلاف قومی ہتھیار ہیں:ہیلتھ سکریٹری
’’کووڈ-19کے خلاف ہماری اجتماعی لڑائی میں لوگوں کو آگاہ کرنے اور تعلیم دینے کی سماجی ذمہ داری کے ساتھ میڈیا ایک اہم ستون ہے‘‘
ویکسی نیشن کےلئے ہچکچاہٹ پر قابو پانے اور شبہات کا مقابلہ کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے
Posted On:
23 JUN 2021 6:08PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے یونیسیف کے ساتھ شراکت داری میں آج ہندوستان میں موجودہ کووڈ حالات پر ملک بھر سے میڈیا کے پیشہ ور افراد اور صحت نمائندوں کےلئے صلاحیت سازی کی ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا،جس کا مقصد کووڈ ویکسین اور ویکسی نیشن اور کووڈ مناسب برتاؤ کی اہمیت پر زور دینا تھا۔
مرکزی ہیلتھ سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے قومی ورکشاپ سے خطاب کیا،جس میں 300سے زیادہ ہیلتھ جرنلسٹ اورڈی ڈی نیوز ،آل انڈیا ریڈیو اور مختلف ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پریش انفارمیشن بیورو کے سینئر عہدے داروں نے شرکت کی۔ابتدا میں ہیلتھ سکریٹری نے کووڈ 19کے خلاف لڑائی میں مسلسل کوششوں پر میڈیا کے پیشہ ور افراد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کووڈ 19 کے خلاف ہماری اجتماعی لڑائی میں عوام کو آگاہی اور تعلیم دینے کے لئے میڈیا ایک معاشرتی ذمہ داری کے ساتھ اہم ترین ستون ہے۔ چونکہ دوسری لہر میں استحکام آرہا ہے اور ملک بھر میں روزانہ کے معاملات میں کمی آرہی ہے ، لہذا اس کی توجہ ویکسی نیشن اور ٹیکے کی ہچکچاہٹ پر قابو پانے پر مرکوز ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن کی نظرثانی شدہ رہنماخطوط کے مطابق ،ملک بھر میں اب 18 پلس کےلئے ویکسین مفت ہیں اور لوگوں کو ویکسین لینے کےلئے ترغیب دی جانی چاہئے۔
صحت کے سکریٹری نے کہا’’وبائی مرض سے لڑنے میں میڈیا ہمیشہ ایک اہم ترین شراکت دار رہا ہے۔متعدد اسٹیک ہولڈرس اور مستقل مہمات جیسے کووڈ 19ویکسین کےسلسلے میں جعلی خبروں/شبہات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں میڈیا نے اہم رول ادا کیا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں،وقت کی ضرورت کووڈ مناسب طرز عمل ،جانچ ،سراغ رسانی ،علاج اور وکیسی نیشن کی پانچ جہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ایس اے آر ایس –سی او وی 2وائرس کی متحرک طبی نوعیت ،ویکسی نیشن اور کووڈ مناسب طرز عمل (سی اے بی)میں اچھی طرح ماسک پہننا،بار بار ہاتھ دھونا اور چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا اس وبائی بیماری کو روکنے کے لئے سب سے طریقہ ہے۔
حکومت ہند کے ذریعہ اختیار کی جانے والی کووڈ حکمت عملی کاایک مختصر اسنیپ شاٹ دیتے ہوئے ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب لاو گروال نے کہا کہ وائرس پر قابو پانے کے لئے کمیونٹی کی شرکت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کوئی حد نہیں جانتاہے اور وبائی مرض سے اجتماعی لڑائی لڑنے میں مرکز-ریاست کا باہمی تعاون اور شمولیت کی بے حد اہمیت ہے۔
انہوں نےکہا کہ جیسے جیسے ملک آہستہ آہستہ ان لاک ہورہا ہے ، معاشرتی اور دوسرے اجتماع کے خطرہ سے وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’مواصلاتی پیغامات بہت سارے لوگوں کے لئے اندھے مقام بن چکے ہیں ، جو کم خطرے کا احساس پیدا کرسکتے ہیں یا محض غیر محسوس ہوسکتے ہیں۔ ہمیں اپنے پیغام رسانی میں جدت لانے کی ضرورت ہے اور میڈیا اس میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتا ہے ۔‘‘
ویکسین میں ہچکچاہٹ کی مختلف وجوہات کے بارے میں جاننے کے علاوہ ، جو مقامی ہوسکتی ہیں اور مختلف کمیونٹی گروپوں کے لئے بھی مختلف ہوسکتی ہیں ، اس میں شریک صحافیوں نے ایڈوینٹ ایونٹ فالوونگ امیونائزیشن (اے ای ایف آئی ) ، اس کے انتظام ، اور اے ای ایف آئی پر رپورٹنگ کے دوران بہترین طریقہ کار کے بارے میں بھی سیکھا۔
قومی ورکشاپ میں ملک بھر سے وزارت صحت و خاندانی بہبود ، وزارت آئی اینڈ بی ، یونیسف ، ڈی ڈی نیوز ، پی آئی بی ، اےآئی آر نیوز اور صحت صحافیوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
*******
ش ح ۔ا م۔ر ب۔
U:5828
(Release ID: 1729941)
Visitor Counter : 197