وزارت خزانہ

ہندوستان کی شرکت کے ساتھ بھوٹان کے ’’ٹیکس انسپکٹرز ودآؤٹ  بارڈرز‘‘(TIWB)پروگرام کا آغاز

Posted On: 23 JUN 2021 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی 23 جون2021: اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام(UNDP)کی مشترکہ پہل ’’ٹیکس انسپکٹرزودآؤٹ بورڈز‘‘ کا آج بھوٹان میں آغاز ہوا۔ ہندوستان کو پارٹنر جیور سڈکشن کے طور پر چنا گیا اور اس نے اس پروگرام کے لئے ٹیکس ماہرین مہیا کرائے ہیں۔

یہ پروگرام 24 مہینے تک چلے گا جس کے ذریعہ ہندوستان UNDP اور TIWB سکریٹریٹ کے اشتراک کے ساتھ بھوٹان کو اس کی ٹیکس انتظامیہ مستحکم کرنے میں مدد کرے گا۔ اس کے لئے ہندوستان تکنیکی جانکاری اور ٹیکس آڈیٹرز کی مہارت اور تجربات بھوٹان کو فراہم کرے گا۔ پروگرام میں اصل توجہ بین الاقوامی ٹیکس طریقہ کار اور ٹرانسفر پرائسنگ پر دی جائے گی۔

جناب جے بی مہاپترا(براہ راست ٹیکس کے مرکزی بورڈ کے چیئرمین) نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آغاز کی رسم میں حصہ لیا ۔ ان کے ہمراہ بھوٹان کے مالگزاری اور کسٹمز محکمے میں ڈائرکٹر جنرل جناب نپد گلشن، TIWB سکریٹریٹ کی سربراہ محترمہ رسودن کیمرولریا، کے علاہ بھوٹان، UNDP،OECD، TIWB سکریٹریٹ اور CBDT کے فارن ٹیکس اور ٹیکس ریسرچ ڈویژن کے سینئر افسران بھی تھے۔

یہ پروگرام ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان جاری تعاون اور جنوب۔جنوب تعاون کے لئے ہندوستان کی لگاتار اور علمی مدد اور تعاون کی راہ میں ایک اور سنگ میل ہے۔

****

U.No. 5822

ش ح۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1729913) Visitor Counter : 227