وزارت خزانہ

انکم ٹیکس کے نئے پورٹل میں خرابیوں کو لیکر وزارت خزانہ کی ٹیکس پروفیشنلز، دیگر متعلقین اور انفوسس کے ساتھ بات چیت

Posted On: 22 JUN 2021 8:05PM by PIB Delhi

 

انکم ٹیکس کے نئے پورٹل میں خرابیوں کو لیکر 22 جون، 2021 کو وزارت خزانہ کے سینئر عہدیداروں اور انفوسس کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کی۔ مالیات اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ بات چیت کے دوران جناب ترون بجاج، سکریٹری ریونیو؛ جناب جے بی موہا پاترا، چیئر مین، سی بی ڈی ٹی؛ محترمہ انوج جے سنگھ، ممبر (ایل اینڈ سسٹمز)، سی بی ڈی ٹی، اور سی بی ڈی ٹی کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ انفوسس کی نمائندگی اس کے ایم ڈی اور سی ای او، جناب سلل پاریکھ اور سی او او، جناب پروین راؤ اور ان کی ٹیم کے دیگر ممبران نے کی۔ میٹنگ کے دوران ملک بھر کے 10 ٹیکس پروفیشنلز، بشمول آئی سی اے آئی اور آل انڈیا فیڈریشن آف ٹیکس پریکٹشنرز (اے آئی ایف ٹی پی) کے نمائندے بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QHR8.jpg

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا نیا ای- فائلنگ پورٹل 2.0 (incometax.gov.in) 7 جون، 2021 کو لائیو کیا گیا تھا۔ نئے پورٹل کو لانچ کرنے کے وقت سے ہی اس کے کام کاج میں متعدد خرابیاں پیدا ہو نے لگی تھیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ٹیکس دہندگان، ٹیکس سے وابستہ پیشہ وران اور دیگر متعلقین کے ذریعے شکایات کرنے کے بعد، وزیر خزانہ نے بھی اس کے فراہم کنندہ میسرز انفوسس کو ان مسائل سے باخبر کیا اور اُن سے ان تشویشوں کو دور کرنے کے لیے کہا۔ تاہم، چونکہ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے پورٹل نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشانی ہو رہی تھی، لہٰذا وزارت دیگر متعلقین سمیت وزارت خزانہ اور انفوسس کے درمیان آج یہاں ایک میٹنگ بلائی گئی۔ پورٹل کی خرابیوں سے متعلق تجاویز 18 جون، 2021 تک آن لائن طلب کی گئیں۔ اس کے جواب میں 700 ای میل موصول ہوئے، جن میں 90 انوکھے مسائل/ پریشانیوں سمیت  تفصیل سے 2000 مسائل کو اجاگر کیا گیا تھا۔

میٹنگ کے دوران، محترمہ سیتا رمن نے زور دیکر کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے اضافی سروس موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے اور اسے مہیا کرانے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔ آئی سی اے آئی اور اس کے صدر جناب جمبو سریا اور آج کی میٹنگ کو شکل دینے میں آئی سی اے آئی کے مثبت تعاون کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے ٹیکس اور ٹیکنالوجی کے درمیان میل سے متعلق مخصوص معلومات فراہم کرنے کے لیے انہیں مبارکباد دی۔ محترمہ سیتا رمن نے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ای میل کے ذریعے اپنے مشورے بھیجے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مشورے پر پوری ایمانداری سے عمل کیا جائے گا اور ترجیحی بنیاد پر مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے انفوسس (سروس فراہم کنندہ) سے کہا کہ وہ پورٹل کو انسانوں کے استعمال کے لیے مزید آسان  اور صارف دوست بنانے کی سمت میں کام کرے اور نئے پورٹل میں متعلقین کو درپیش متعدد مسائل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، حالانکہ اس سے یہ امید تھی کہ یہ پورٹل ٹیکس ادا کرنے والوں کو آسانیاں فراہم کرے گا۔

محترمہ سیتارمن نے انفوسس سے کہا کہ وہ بغیر کوئی وقت گنوائے تمام خرابیوں کو دور کرے، ان کی خدمات کو بہتر کرے، شکایات کو ترجیحی بنیاد پر دور کرے کیوں کہ یہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے اپنے خطاب کے آخر میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعریف کی جنہوں نے کووڈ۔19 وبائی مرض کے باوجود ٹیکس ادا کرنے کی تاریخ کو اپنے ذہن میں رکھا۔ محترمہ سیتا رمن نے امید ظاہر کی کہ ٹیکس ادا کرنے والوں، ٹیکس سے وابستہ پیشہ وروں اور حکومت کے درمیان مثبت گفتگو کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وزیر خزانہ نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کے لیے ذمہ دار ہے اور ٹیکس ادا کرنے والوں کی سروس اور تجربہ کو بہتر بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MO35.jpg

انفوسس کے سی ای او اور سی او او کی قیادت میں انفوسس کی ٹیم نے متعلقین کے ذریعے اجاگر کیے گئے مسائل کو نوٹ کیا۔ انہوں نے متعدد صارفین اور متعلقین کی جانب سے ای میل کے ذریعے موصول ہونے والی مشاہدات اور تجاویز کو بھی نوٹ کیا۔ انفوسس کی ٹیم نے پورٹل کے کام کاج میں تکنیکی خرابیوں کو تسلیم کیا اور متعلقین کے ذریعے اجاگر کیے گئے مسائل کو حل کرنے کی موجودہ حالت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پورٹل کے کام کاج میں آئی تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے ہارڈویئر میں پروجیکٹ کو درست کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، جب کہ اس کے ایپلی کیشن کی کچھ خرابیوں کو پہلے ہی ٹھیک کیا جا چکا ہے۔ دیگر بقیہ تکنیکی مسائل کے سلسلے میں، انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم ان مسائل پر کام کر رہی ہے اور متوقع ٹائم لائن دی جس کے اندر ای- عمل کاری، فارم 15 سی اے/15 سی بی، ٹی ڈی ایس کی تفصیلات، ڈی ایس سی، پرانے آئی ٹی آر وغیرہ کو دیکھنے جیسے مسائل کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے وقت میں ان خرابیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے انفوسس کی طرف سے فراہم کی گئی ٹائم لائن کو پبلک ڈومین پر بھی رکھا جائے گا۔

اس بات چیت کے بعد محکمہ مالیات کے سینئر افسران اور انفوسس کی ٹیم کے درمیان ایک اور تفصیلی میٹنگ ہوئی، جس میں نئے پورٹل کے تکنیکی مسائل کا احاطہ کیا گیا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:5795



(Release ID: 1729733) Visitor Counter : 210