کابینہ
کابینہ نے سنٹرل ریل سائیڈ ویئر ہاؤس کمپنی لمیٹڈ(سی آر ڈبلیو سی) کا سنٹرل ویئرہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) میں انضمام کو منظوری دی
''کم سے کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی''کے اصول کے تحت سی آر ڈبلیو سی- سی ڈبلیو سی کا انضمام
انضمام سے دونوں کمپنیوں جیسے ویئرہاؤسنگ ، ہینڈلنگ اور نقل و حمل جیسے افعال کو یکجا کیا جائے گا
اس کے نتیجے میں کارکردگی میں بہتری ، زیادہ سے زیادہ صلاحیت کا استعمال ، شفافیت ، ریلوے کےگوداموں میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں گے
تخمینہ ہے کہ ریلوے گودام کمپلیکس (آر ڈبلیو سیز) کے انتظاماتی اخراجات میں5 کروڑ روپئے کی کمی واقع ہوگی۔ کارپوریٹ آفس کے کرایہ ، ملازمین کی تنخواہ اور دیگر انتظامی اخراجات میں بچت ہوگی
انضمام سے ساز و سامان کے شیڈ کے مقامات کے قریب کم از کم 50 اور ریلوے کے گوداموں کے قیام میں مدد ملے گی
Posted On:
23 JUN 2021 12:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،23 جون : وزیر اعظم کی طرف سے "کم سے کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی"کے نعرے کو زمینی سطح پر نافذ کرنے ، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور سرکاری ملکیت کے ادارے میں نجی شعبے کی اہلیت کو بہتر بنانے اور اس سمت ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے سبھی طرح کے انضمام اور منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔ سنٹرل ریل سائیڈ ویئر ہاؤس کمپنی لمیٹڈ (سی آر ڈبلیو سی) کے اثاثے ، واجبات ، حقوق اور ذمہ داریاں ، ایک منی-رتنا کیٹیگری -2 سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) ، 2007 میں کمپنز ایکٹ 1956 کے تحت اپنے مرکزی انٹرپرائز 'سینٹرل ویئر ہاؤس کارپوریشن' کے ساتھ شامل کی گئیں۔ انضمام ، دونوں کمپنیوں (جیسے ، گودام ، ہینڈلنگ ، نقل و حمل) کے ایک ہی انتظامیہ کے ذریعے ان دونوں کمپنیوں کے تمام کاموں کی ایک جگہ انجام دیا جائے گا تاکہ افادیت ، زیادہ سے زیادہ استعمال ، شفافیت ، جوابدہی ، مالی بچت کو یقینی بنایا جاسکے اور نئےگوداموں کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے ریلوے کی سائیڈنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔
ایک اندازے کے مطابق ریلوے سائیڈ گودام کمپلیکس (آر ڈبلیو سی) کے انتظامی اخراجات میں تقریباً 5 کروڑ روپیے کی کمی واقع ہوگی۔ کارپوریٹ آفس کے کرایہ ، ملازمین کی تنخواہ اور دیگر انتظامی اخراجات میں بچت کی وجہ سے یہ کمی واقع ہوگی۔ آر ڈبلیو سیز کی صلاحیتوں کے استعمال میں بھی بہتری آئے گی کیونکہ سی ڈبلیو سی کے لئے اس وقت موجود ذخیرہ کرنے والی سیمنٹ ، کھاد ، چینی ، نمک اور سوڈا کی اشیاء کے علاوہ دیگر اشیا کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت مزید بڑھ جائے گی۔ اس انضمام کی وجہ سے سازوسامان کے شیڈ والے مقامات کے قریب کم از کم 50 اور ریلوے کے گوداموں کے قیام میں مدد ملے گی۔ اس سے ہنر مند کارکنوں کے لئے 36،500 اور غیر ہنرمند کارکنوں کے لئے 9،12،500 کے برابر روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ انضمام، فیصلے کی تاریخ کے 8 ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گا۔
سی ڈبلیو سی ایک منی رتنا کیٹیگری -1 سی پی ایس ای ہے جو مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ زراعت کی پیداوار اور کچھ دوسری اشیا کے ذخیرہ کرنے کے مقصد کے لئے گودام، کارپوریشنوں کو شامل کرنے اور ان کے ضابطے کی فراہمی کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔ سی ڈبلیو سی ایک منافع بخش پبلک سیکٹر انٹرپرائز (پی ایس ای) ہے جس میں ایک سو کروڑ روپئے کا مجاز سرمایہ ہے اور اس کا ادائیگی شدہ سرمایہ 68.02 کروڑ روپیے ہے۔ سی ڈبلیو سی نے 10 جولائی 2007 کو ریلوے سے لیز پر دی گئی اراضی پر ریل سائیڈ گودام کمپلیکس / ٹرمینلز / ملٹی موڈل لاجسٹک ہبس کی منصوبہ بندی ، ترقی ، فروغ ، حصول اور ان کے چلانے کے لئے 10 جولائی 2007 کو ‘سنٹرل ریل سائیڈ گودام کمپنی لمیٹڈ’ (سی آر ڈبلیو سی) کے نام سے ایک الگ ذیلی ادارہ کمپنی تشکیل دی۔ سی آر ڈبلیو سی ایک چھوٹا موٹا ادارہ ہے جس میں 50 م کل وقفی ملازمین اور 48 آؤٹ سورس کیے گئے اہلکاروں کا عملہ شامل ہے۔ اس وقت ، یہ ملک بھر میں 20 ریلوے گوداموں کو چلارہا ہے۔ 31 مارچ 2020 تک ، کمپنی کی مجموعی مالیت (ادائیگی شدہ سرمایہ اور خالص ذخائر) 137.94 کروڑ روپیے ہے۔ سی آر ڈبلیو سی نے آر ڈبلیو سی کی ترقی کے لیے بہت اہم کام کیے۔اس کے لیے ہر طرح کے کاموں میں مہارت ، لیاقت اور خیر سگالی کی فضا تیار کی لیکن سرمایہ کی کمی کی وجہ سے اور وزارت ریلوے کے ساتھ اس کے ایم او یو میں کچھ پابندیوں کی شقوں کی وجہ سے ، اس کی ترقی کی رفتار توقع کے مطابق نہیں رہی۔
چونکہ سی ڈبلیو سی سی، آر ڈبلیو سی کا واحد حصہ دار ہے اور تمام اثاثے اور واجبات اور حقوق و فرائض سی ڈبلیو سی میں منتقل کردیئے جائیں گے ، اور اس کے عوض میں اس سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔ سی ڈبلیو سی کے ذریعہ آر ڈبلیو سی کی کاروائیوں اور مارکیٹنگ کے لئے ایک الگ ڈویژن تشکیل دیا جائے گا جس کا نام 'آر ڈبلیو سی'ڈویزن ہوگا۔
ش ح - س ک
U NO. 5811
(Release ID: 1729666)
Visitor Counter : 168
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam