صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
معیشت کو کھولنے اور معمول کے حالات بحال کرنے کے لئے فوری ٹیکہ کاری نہایت اہم : ڈاکٹر وی کے پال
مقصد یومیہ کم از کم ایک کروڑ لوگوں کو ٹیکے لگانا : ڈاکٹر این کے اروڑہ
ٹیکہ کاری مہم کی کامیابی میں عوامی شراکت داری اہم ہے
‘‘اگلے مہینے سے ویکسین کی20 سے 22 کروڑ خوراکیں دستیاب کرانا مسئلہ نہیں ہوگا’’
Posted On:
22 JUN 2021 9:31AM by PIB Delhi
نئی دہلی،22/جو ن ۔ 2021۔نیتی آیوگ کے رکن(صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ کووڈ ویکسین کے لئے نظرثانی شدہ رہنما ہدایات نافذ ہونے کے پہلے ہی دن بھارت نے تقریبا81 لاکھ ویکسین کی خوراکیں لگائی ہیں۔
- بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کئے جانے کی ہندوستانی صلاحیت کی ایک علامت :
ڈی ڈی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پہلے ہی دن کی گئی ٹیکہ کاری کے اعداد وشمار سے بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بڑے پیمانے پر آ ئندہ دنوں او رہفتوں میں بڑے پیمانے پر آگے لے جانے کی صلاحیت کااظہار ہوتا ہے اور ایسا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بہتر منصوبہ بندی اور تال میل کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ ڈاکٹر پال نے مزید کہا کہ ٹیکہ کاری کے اس مہم کو مشن موڈ میں لیا گیا ہے۔
‘‘ تیسری لہر آئے گی یا نہیں یہ ہمارے ہاتھ میں ہے’’
ڈاکٹر پال نے یاد دلایا کہ اگر کووڈ کا مناسب طریقہ کار کو اپنایا گیا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے تو کووڈ کی تیسری لہر کو روکا جاسکتا ہے۔‘‘اگر ہم کووڈ کا مناسب طریقہ کار اپناتے ہیں اور اپنے آپ کو ٹیکے لگواتے ہیں تو تیسری لہر کیوں آئے گی؟ یہاں تک کے ایسے بہت سے ملک ہیں جہاں دوسری لہر نہیں آئی ہے ۔اگر ہم کووڈ کے مناسب طور طریقے اپناتے ہیں تو یہ وقت بھی گزر جائے گا’’۔
معمول کے حالات بحال کرنے کے لئے تیزی سے ٹیکہ کاری مہم اہم ہے
نیتی آیوگ کے رکن نے معیشت کو پٹری پر لانے اور معمول کے کام کاج پھر سے بحال کرنے کے لئے تیزی سے ٹیکہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔‘‘ ہمیں اپنے روزانہ کے کام کاج اپنی سماجی زندگی برقرار رکھنے، اسکولوں اورکاروبار کو کھولنے نیز اپنی معیشت کا دھیان رکھنے کی ضرورت ہے اور ایسا ہم تب ہی کرسکتے ہیں جب تیزی سے ٹیکہ کاری کریں گے۔
‘‘ویکسین سے زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں ٹیکہ لگوانے کا اب یہ بہترین وقت ہے’’
ڈاکٹرپال نے کہا کہ اس طر ح کی سوچ رکھنا بہت بڑی غلطی ہے کہ ہماری ویکسین غیر محفوظ ہیں دنیا کے سبھی ٹیکوں کو ہماری ویکسین کی طرح ہنگامی استعمال کے اجازت کے تحت منظوری دی گئی ہے ۔ معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے یہ ٹیکے لئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری لہر میں اب کمی آگئی ہے اور کووڈ-19 ویکسین لینے کا یہ بہترین وقت ہے۔
ڈاکٹر پال نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ دوسری لہر کے دوران صحت کارکنوں کی ترجیحی بنیاد پر ٹیکہ کاری کے ہمارے فیصلے سے کورونا کی دوسری لہرکا تحفظ کرنے میں مدد ملی ہے ۔ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے بہت کم افراد ہی متاثر ہوئے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ہمارے اسپتال دوسری لہر کے دوران ٹھپ ہوگئے ہوتے۔ لہذا اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ لوگ ویکسین کے سبب انفیکشن سے محفوظ رہیں۔
بھارت میں یومیہ سوا کروڑ افراد کو ٹیکے لگانے کی صلاحیت
بھارت میں قوت مدافعت پر قومی تکنیکی مشاورتی گروپ کے صدر نشیں(این ٹی اے جی آئی) ڈاکٹر این کے اروڑہ نے بھی جو انٹرویو میں شامل ہوئے کہا آج خوراکیں لینا یا ویکسین لگوانا ایک بہت بڑی حصولیابی ہے۔ آج ہم نے جو کیا وہ ایک بہت بڑی حصولیابی ہے۔ ہمارا مقصد روزانہ کم از کم ایک کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری کرنا ہے۔ ہمارے اندر اس طرح کی صلاحیت ہے کہ ہم روزانہ کووڈ-19 ویکسین کی سوا کروڑ ڈوزیز لگاسکیں۔ ڈاکٹر اروڑہ نے کہا کہ یہ نشانہ بالخصوص پرائیویٹ سیکٹر سے بہترین مدد کے تناظر میں حاصل کیاجاسکتا ہے۔نظر ثانی شدہ رہنما ہدایات کے نافذ ہونے کے بعد پہلے ہی دن ہی ثابت ہوگئی تھی۔
ٹیکہ کاری میں پس وبیش کو ختم کرنے کے لئے عوامی شراکت داری اور بیداری ضروری
این ٹی اے جی آئی کے چیئرپرسن نے ٹیکہ کاری کے خلاف افواہوں، گمراہ کن خیالات سے گریز کرنے کے لئے عوامی شراکت داری اور بیداری کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹیکہ کاری کے ڈر کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے‘‘ جن بھاگیداری اور جن جاگرن بے حد ضروری ہے یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ فوری طور سے آگے آئیں اور ٹیکہ لگوائیں’’۔
انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ٹیکہ کاری کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے تیاری کی گئی ہے اور آشا ورکروں اور پیش پیش رہنے والے کارکنوں نے ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ کو بنیادی سطح سے ختم کرنے کے لئے پہلے ہی اپنا کام شروع کردیا ہے۔
‘‘ویکسین کی سپلائی سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوگا’’
صدر نشیں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ویکسین کی دستیابی سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اگلے مہینے تک 20 سے 22 کروڑ خوراکیں ہمارے پاس دستیاب ہوں گی۔ ڈاکٹر اروڑہ نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ صحت کا بنیادی ڈھانچہ لوگوں میں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بھی اچھی طرح سے کام کررہا ہے کہ ٹیکہ کاری کی یہ مہم پہاڑی، قبائلی اور بہت دور دراز آبادی والے علاقوں سمیت ملک کے ہر کونے تک پہنچے۔
کووڈ شیلڈ ویکسین کی خوراک لینے میں فی الحال کسی وقفے کی ضرورت نہیں
کووڈ شیلڈویکسین کی خوراک کے وقفے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر نشیں نے کہا کہ وقفے میں تبدیلی کی فی الحال کوئی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ہے۔ بنیادی اصول یہ ہے کہ ہمارے لوگوں کو ویکسین کی ہر ڈوز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاناچاہئے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ فی الحال خوراکیں کافی فائدہ دے رہی ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی ساتھ کسی بھی چیز کو چھوڑا نہیں گیا ہے’’۔
सोशल मिडियावर आम्हाला फॉलो करा: @PIBMumbai /PIBMumbai /pibmumbai pibmumbai[at]gmail[dot]com
******
( ش ح ۔ش ر ۔رض)
U- 5751
(Release ID: 1729370)
Visitor Counter : 349