بھارت کا مسابقتی کمیشن

مسابقتی کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی ) نے یونائیٹڈ بریوریز لمیٹڈ کے ہینکن انٹرنیشنل بی وی کے ذریعہ اضافی مساوی سرمایہ حصص کی ملکیت کو تحویل میں لئے جانے کی منظوری دی

Posted On: 22 JUN 2021 11:19AM by PIB Delhi

نئی دہلی،22؍جون :مسابقتی کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی ) نے کل مسابقتی قانون 2002کی دفعہ 31 (1) کے تحت ہینکن انٹرنیشنل بی وی ( ایچ آئی بی وی ) جو یونائیٹڈ بریوریز لمیٹڈ (یوبی ایل ) ایک ذیلی فرم ہے ، کے اضافی مساوی سرمایہ حصص کی ملکیت کو ہینکن انٹرنیشنل بی وی کے ذریعہ اپنی تحویل میں لیئے جانے کی منظوری دے دی ہے ۔

ایچ آئی بی وی ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے اور وہ کسی کاروباری سرگرمی میں خود ملوث نہیں ہے ۔ یہ ایک تمام غیر ڈچ کمپنیوں کے لئے راست /بلاواسطہ شیئر ہولڈرہے جوہینکن گروپ کا حصہ بناتی ہے ۔ ہینکن گروپ کمپنیوں کا ایک انٹرنیشنل گروپ ہے جو بیئر، غیرالکہلک بیئر، سائیڈراور سائیڈرپرمبنی مشروبات اور دیگر مشروبات کی فروخت ، مارکیٹگ ، تقسیم ، پیداوار، تیاری ، پیکجنگ اور تقسیم میں مصروف ہے ۔

یوبی ایل ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جسے کمپنیوں کے قانون 1956کے تحت شامل کیاگیاہے اور بنیادی طورپر وہ ہندوستان میں بیئرکی مینوفیکچرنگ ، فروخت اور تقسیم میں مشغول ہے ۔ یوبی ایل کے حصص بی ایس ای لمیٹد اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج  آف انڈیا لمیٹڈ میں شامل ہیں ۔

****************

 

U-5756



(Release ID: 1729315) Visitor Counter : 156