سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بائیو ٹکنالوجی کے محکمے نے یوگ کابین الاقوامی دن منایا

Posted On: 22 JUN 2021 8:52AM by PIB Delhi

نئی دہلی،22؍جون :محکمہ بائیوٹکنالوجی ،  حکومت ہند کی سائنس اورٹکنالوجی کی وزارت کے بائیوٹکنالوجی محکمے اور اس کے خودمختاراداروں نے یوگ کا بین الاقوامی دن منایا۔جس میں تندرستی اورصحت کے لئے یوگ پرتوجہ دی گئی تھی ۔

اس موقع پربائیوٹکنالوجی کے محکمے کی سکریٹری ڈاکٹررینو سوروپ نے کہاکہ یوگ صحت کے لئے اہم ہے اور جس اورذہن دونوں کی تندرستی کے لئے اچھی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ آج کووڈ بندشوں کے ساتھ دنیامیں یوگ  غیرچھوت چھات والی طرز زندگی والی بیماریوں کو دوررکھنے کے لئے ایک  اچھی چیز ہے ۔ تمام دنیا اس موقع پرجسمانی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے اچھی اورمثبت اپروچ اور بہتررہنمائی کی وجہ سے یوگ گوناگوں آبادی کے آئیڈیل ہے ۔

ڈی بی ٹی –این اے بی آئی اور ڈی بی ٹی –سی آئی اے بی محالی میں مشترکہ طورپر کریں یوگ –بھگائیں روگ کے موضوع پر ایک عوامی لیکچرکا اہتمام کیا۔ اپنے لیکچرمیں نئی دہلی کے جواہرلال نہرویونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹراجے کمار شاستری نے زوردیتےہوئے کہاکہ وہ لوگ جو اپنے طورپرمطمئن ہیں لمبی زندگی جی سکتے ہیں ۔ ڈاکٹرشاستری نے کئی آسن بھی کئے ۔ جو کہ دفترمیں کام کے دوران کئے جاسکتے ہیں ۔ انھوں نے صحت مند رہنے کے لئے پرانایامتوکی مستقل پریکٹس کی تجویز بھی پیش کی ۔ اس تقریب میں این اے بی اورسی آئی اے بی دونوں کے اسکالرس اسٹاف اورفیکلٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔

بی آئی آراے سی ، جو ڈی بی ٹی کا ایک پی ایس یوہے نے اپنے تمام ملازمین کے لئے بھارت سرکارکی آیوش کی وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے کامن یوگا پروٹوکول کے مطابق آن لائن گائیڈڈ یوگا اجلاس کاانعقاد کرکے یوگ کا بین الاقوامی دن منایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CZ58.jpg

ڈی بی ٹی –آرسی بی فریدآباد نے ورچوئل موڈ کے ذریعہ مختلف آسنوں کا مظاہرہ کرکے یوگ کا عالمی دن منایا۔ ان آسنوں میں تڈآسنا ، بھدرآسنا ، وجرآسنا ، استرآسنا ، ششنک آسنا اور وکرآسنا شامل ہیں ۔ اس ورچوئل تقریب میں آرسی بی اسٹاف اورطلباء نے شرکت کی ۔

ڈی بی ٹی –آئی ایل ایس بھبنیشورنے روزمرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت پرایک خصوصی لیکچرکا اہتمام کیا۔ ایس او اے یونیورسٹی کے جناب اکھل رانانے گھرپر یوگ کے ساتھ رہو،کے عنوان سےاپنے ایک خصوصی لیکچرمیں لوگوں کی جسمانی اورذہنی صحت کو منیج کرنے کے لئے یوگ کی اہمیت اورافادیت کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی ۔ انھوں نے یوگ کے کچھ سادہ آسن کرکے بھی دکھائے ۔ جنھیں گھراورکام کی جگہوں دونوں پرکیاجاسکتاہے ۔ ڈاکٹراجے پریدانے کہاکہ  سائنسی طورپریہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ منظم ڈھنگ سے آسن کی پریکٹس ، جانفشانی سے پرانایام کرنا میجی ٹیشن اور منترجسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں ایک کارگرہتھیارثابت ہوسکتے ہیں اور ایک وسیع ترقوت مدافعت فراہم کرسکتے ہیں ، تاکہ وائرانفیکشن کو دوررکھاجاسکے اوراس کے اثرکو کم کیاجاسکے ۔

ڈی بی ٹی –آئی بی ایس ڈی امپھال نے آئی سی اے آر-سینٹرل ٹوباکو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،ریسرچ اسٹیشن تمل ناڈو کے پرنسپل سائنس داں ڈاکٹرمانی ویل ،  منی پوریوگ فزکس  انسٹی ٹیوٹ اور اسٹیڈیز کے منیجنگ ڈائرکٹرڈاکٹراننتا اور حیدرآباد کے ویل نیس ایکسپرٹ جناب کے تھومس نرنجن   کمارنے صحت وتندرستی کے لئے یوگ کو اجاگرکیاجب کہ ریسورس افراد نے اپنی مہارت کے ساتھ شرکاء سے خطاب کیاکہ کس طرح یوگ انسانی جسم کے لئے سودمندثابت ہوسکتاہے ۔

ڈی  بی ٹی –این سی سی ایس ، پونے اورڈی بی ٹی  این بی آرسی ، فریدآباد نے بھی کامن یوگاپروٹوکول کے مطابق 45منٹ کے یوگ اجلاس کا اہتمام کرکے یوگ دن منایا ۔ملازمین نے اپنے کنبے کے افراد اورمحققین نے کووڈ 19سماجی دوری پروٹوکولس کو ورچوئل موڈ میں برقراررکھتے ہوئے اور ذاتی طورپر ان اجلاس میں شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/photo/2021/jun/ph202162201.jpg

ڈی بی ٹی –آرجی سی بی ، تھروونتھاپورم نے ادارے کے اسٹاف اورطلباء کے لئے صبح سویرے لائیو اور آن لائن یوگ سیشن کا اہتمام کیا۔ آن لائن یوگ سیشن صبح سویرے 6بجے شروع ہوا، جب کہ  براہ راست اجلاس صبح ساڑھے سات بجے ایک چھوٹے گروپ کے ساتھ شروع کیاگیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00381O9.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LW3K.jpg

 

آرجی سی بی کے اسٹاف اورطلباء کے لئے ایک ٹاک کا بھی انتظام کیاگیاتھا۔ خلائی سائنسداں ، پبلک اسپیکر ،لائف مینٹراور ماہرتعلیم ڈاکٹرٹی پی سسی کمارنے یوگ اور دھیان کا استعمال کرتے ہوئے جسمانی ، جذباتی ، نفسیاتی ، سماجی اور ماحولیاتی ، تندرستی کے بارے میں بات چیت کی ۔ انھوں نے نہ صرف یوگا کے لئے ایک ڈرائیونگ فورس کے طورپر پریکٹس اور صبر کی اہمیت پرزوردیابلکہ زندگی میں کسی دیگر پریکٹس کی اہمیت پرزوردیا۔

*************

 

U-5752


(Release ID: 1729308) Visitor Counter : 236