وزارت آیوش
وزیر اعظم نے یوگا کے 7 ویں بین الاقوامی دن ( آئی ڈی وائی ) کے موقع پر کلیدی اقدامات کا اعلان کیا
آئی ڈی وائی کی سرگرمیاں 1 لاکھ سے زیادہ گاؤوں میں انجام دی گئیں
Posted On:
21 JUN 2021 6:40PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 21 جون / یوگا کے بین الاقوامی دن ( آئی ڈی وائی ) کا ساتواں ایڈیشن آج محدود اجتماعات اور جن علاقوں میں کووڈ کی پابندیاں عائد ہیں ، گھروں میں رہتے ہوئے یکجہتی کے ساتھ پوری دنیا میں منایا گیا ۔ آئی ڈی وائی سرگرمیاں آج ایک لاکھ سے زیادہ گاؤوں میں بھی انجام دی گئیں ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، اِس موقع پر قوم سے خطاب کیا اور خاص طور پر کووڈ وباء کے تحت پوری دنیا میں لوگوں کی تندرستی اور صحت برقرار رکھنے میں یوگا کے رول کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح یوگا پوری دنیا میں عالمی وباء کے دوران امید کی کرن ثابت ہوا ہے۔ پچھلے دو برسوں ے دوران کووڈ کی وجہ سے آئی ڈی وائی کے لئے کوئی بڑی تقریب منعقد نہیں کی گئی ، اس کے باوجود دنیا میں یوگا کے لئے جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے یوگا کے ذریعے ادا کئے گئے رول اور آنے والے برسوں میں اس کے رول کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ کس طرح جسمانی اور ذہنی طور پر یوگا ذاتی صحت و تندرستی کے لئے مدد گار ثابت ہوا ہے ، جو اس سال کے موضوع میں بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔ ( یوگا فار ویلنیس )
وزیر اعظم نے عالمی صحت تنظیم کی ساجھیداری میں آیوش کی وزارت کے مرار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کےذریعہ تیار کردہ ‘‘ ایم – یوگا ’’ ایپلی کیشن کا بھی آغاز کیا ۔ اس ایپلی کیشن میں عام یوگا پروٹوکول پر مبنی تربیتی اور ورزش کی ویڈیو اور آڈیو شامل ہوں گی ، جنہیں ایک دنیا ایک صحت کے مقصد کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جا سکے گا ۔
آج کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ آئی ڈی وائی ، آروگیہ فاؤنڈیشن آف انڈیا اور کامن سروس سینٹروں کے ذریعے ایک لاکھ سے زیادہ گاؤوں میں منایا گیا ۔ آروگیہ فاؤنڈیشن مئی سے آئی ڈی وائی کے لئے اپنے رضا کاروں کو مختلف گروپوں میں تربیت دے رہی تھی اور آج انہوں نے پورے ملک میں ایکل وِدیالیوں کے نیٹ ورک کی مدد سے یہ بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ آروگیہ فاؤنڈیشن کے ذریعے منعقدہ آئی ڈی وائی پروگرام اتر پردیش کے 18 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں ایکل ابھیان کے تحت منایا گیا ، جب کہ مدھیہ پردیش ، ہماچل پردیش اور جھار کھنڈ کے 8 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں منایا گیا ۔ اس کے علاوہ ، مغربی بنگال ، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ ، جموں و کشمیر ، بہار اور آسام میں 4 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔
کووڈ – 19 وباء کے پیش نظر اور اجتماعات پر پابندیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی یوگا کے دن ، 2021 ء کی خاص تقریب کو ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا ، جس میں وزیر اعظم کا خطاب سب سے اہم تھا اور اس پروگرام کے لئے آیوش کی وزارت نے مختلف فریقوں کے ساتھ تال میل کرکے ، اِس دن کو ڈجیٹل طور پر بھی منایا ۔ اس موقع پر آیوش کے وزیر مملکت کرن ریجیجو نے خطاب کیا اور مرار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ذریعے یوگا کی براہ راست مشقوں کو بھی دکھایا گیا ۔
اس موقع پر آیوش کے وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو نے یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن منانے پر سب کو مبارکباد دی اور 2014 ء میں اِسے بین الاقوامی دن قرار دیئے جانے کے بعد سے عالمی سطح پر اِس کے فوائد کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح یوگا صرف بھارت میں ہی کی جانے والی ایک پریکٹس نہیں ہے ، بلکہ یہ پوری دنیا کے لئے بھارت کا ایک تحفہ ہے ، جسے لوگوں نے اپنے طور پر تسلیم کیا ہے ۔
خطابات کے بعد مرار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ذریعے یکساں یوگا پروٹوکول کا براہ راست مظاہرہ کیا گیا ۔ اس پروگرام کو دوردرشن کے تمام چینلوں پر نشر کیا گیا ۔
عالمی سطح پر بھی آئی ڈی وائی مختلف ملکوں میں منایا جا رہا ہے اور کئی ملکوں میں مقامی تقریبات بھی منائی گئی ہیں ۔ پوری دنیا میں بھارت کے مختلف مشن بھی ، اُن کے ذریعے منعقد کردہ آئی ڈی وائی کی سرگرمیوں کو اجاگر کر رہے ہیں ، جس میں اہم شخصیت موجود تھیں ۔ کچھ ملکوں میں جمائیکا ، جاپان ، گوٹے مالا ، نیپال ، کمبوڈیا اور ویتنام شامل ہیں ۔
کئی ملکوں میں آئی ڈی وائی کی سرگرمیاں 21 جون سے پہلے ہی شروع ہو گئی ہیں اور 24 جون تک جاری رہیں گی ۔ نیو یارک شہر میں سائنس اسکوائر پر آئی ڈی وائی کا انعقاد کیا گیا اور واشنگٹن میں بھی بھارتی سفارتخانے نے اِسی دن آئی ڈی وائی منایا ۔ اسی طرح ٹوکیو ، ریاض ، تل ابیب ، ابو ظہبی اور دوبئی میں بھی بھارتی سفارت خانوں میں آئی ڈی وائی کی تقریبات منعقد کی گئیں ۔ امید ہے کہ اس دوران تقریباً 190 ملکوں میں آئی ڈی وائی کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی ۔
دوردرشن پر براہ راست نشر ہونے والے پروگرام یوگا کے کئی گروپوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ان میں جناب ایچ آر ناگیندر ، جناب شری شری روی شنکر ، سد گرو جگی واسو دیوا ، سوامی چدا نند سرسوتی ، ڈاکٹر پرنو پانڈے ، ماں ہنسا جی ، ڈاکٹر ڈی وی ہیگڑے ، سسٹر شیوانی ، سوامی بھارتی بھوشن ، ڈاکٹر او پی تیواری ، جناب کملیش پٹیل اور کئی دیگر شامل تھے ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔21.06.2021 )
U.No. 5735
(Release ID: 1729278)
Visitor Counter : 209