بجلی کی وزارت

نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن –این ٹی پی سی نے یوگا کا عالمی دن منایا

Posted On: 21 JUN 2021 12:47PM by PIB Delhi

 

بجلی کی مرکزی وزارت کے تحت ایک مہارتن سی پی ایس یو نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن-این ٹی پی سی،نے آج کے ورچوؤل ذرائع سے یوگ کا  بین الاقوامی دن منایا۔این ٹی پی سی کی طاقت ،اس کے متحرک ،ڈسپلنڈ  اور ہنرمند ملازمین میں ہے،جو کسی بھی حالت میں قوم کی خدمت کےلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن –این ٹی پی سی اونچاہار نے یوم یوگ منانے کےلئے ویڈیو کانفرنسنگ کا بھی سہارا لیا،تاکہ لوگ گھر  پر،کنبے کے ساتھ یوم یوگ تقریب میں شامل ہوسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GXPR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MDLA.jpg

یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر این ٹی پی سی اونچاہار میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے یوگ کی مشق   کی گئی۔سینئر افسروں نے دیگر ملازمین کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے بال بھون  میں یوگ آسنوں کا مظاہرہ کیا۔ یوگ کی مشق شروع ہونے سے پہلے این ٹی پی سی اونچاہار کے چیف جنرل منیجر جناب بھولا ناتھ نے اپنے خطاب میں کہا،’’ ہمارا مقصد امن، بھائی چارے اور خوشحالی کےلئے یوگ ہونا چاہئے‘‘۔ انہوں نے یوگ کا پیغام پھیلانے  کےلئے این ٹی پی سی اہلکاروں کی ستائش کی۔ ہندوستان جدید یوگ کے پیغام کو شہروں سے گاؤں تک اور غریب اور قبائلی طبقوں کے گھروں تک پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے یوگ کو زندگی کا لازمی جز بنانے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037G56.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XURU.jpg

این ٹی پی سی اونچاہار کے ملازمین نے اپنے اپنے گھروں میں کنبے کے ساتھ یوگ کی ثقافت کو آگے بڑھایا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام این ٹی پی سی اونچاہار میں سال 2014 میں ہندوستانی حکومت کے ذریعہ یوگ کی ٹریننگ شروع کرنے کے وقت سے پوری طرح متحد ہوکر منایا جاتا ہے۔پروگرام کا انعقاد بے حد منظوم طریقے سے کیا گیا ہے جس میں سبھی طبقوں کی شمولیت رہی ہے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔ر ب۔

U:5721


(Release ID: 1729151) Visitor Counter : 160