وزیراعظم کا دفتر

یوگ کے بین الاقوامی دن پروزیراعظم کاخطاب

Posted On: 21 JUN 2021 7:22AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21؍جون :

نمسکار!

آپ سبھی کو یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن پربہت بہت مبارکباد !

آج جب پوری دنیا کوورناوباء کا مقابلہ کررہی ہے تویوگا بھی امید کی ایک کرن بناہواہے ۔ گذشتہ دوسالوں سے دنیا بھرکے ملکوں میں اورہندوستان میں بھلے ہی کوئی بڑا عوامی پروگرام منعقد نہیں ہواہے لیکن  یوگا کے دن  کے تئیں لوگوں کے جوش میں ذرابھی کمی نہیں آئی ہے ۔ کوروناکے باوجود اس بار کے یوگا کے دن کا موضوع ‘‘صحت کے لئے یوگا’’ نے کروڑوں لوگوں نے یوگا کے تئیں جوش کو اوربھی بڑھادیاہے ۔ میں آج یوم  یوگا پر یہ خواہش کرتاہو ں کہ ہرملک ، ہرسماج اورہرشخص صحت مند رہے ، سب  مل جل  کرایک دوسرے کی طاقت بنیں ۔

ساتھیوں،

ہمارے سادھوسنتوں نے یوگاکے لئے ‘‘سمتوم یوگ اچیتے ’’ یہ تعریف دی تھی۔انھوں نے خوشی اورغم میں ایک جیسا رہنے  اور صبرکو ایک طرح سے یوگا کا پیمانہ بنایاتھا۔ آج اس عالمی وبامیں یوگانے  اسے ثابت کردکھایاہے ۔ کوروناکے اس  ڈیڑھ سال کے عرصے میں بھارت سمیت کتنے ہی ملکوں نے بڑی مشکلات کا سامناکیاہے ۔

ساتھیوں،

دنیا کے زیادہ ترملکوں کے لئے یوگا کا دن ان کاکوئی ثقافتی تیوہارنہیں ہے ۔ مشکل کے اس دورمیں لوگ باآسانی اسے بھول سکتے تھے ، اس سے گریز کرسکتے تھے ، لیکن اس کے برعکس لوگوں میں یوگا کا جوش اور بڑھاہے ۔ یوگ سے محبت بڑھی ہے ۔ پچھلے ڈیڑھ سالوں میں دنیا کے کونے کونے میں  لاکھوں یوگاکرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ یوگ کی  پہلی علامت صبراور نظم وضبط کوبتایاگیاہے ، اورسبھی اپنی زندگی میں اس پرعمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ساتھیوں ،

 کورونا کے نظرنہ آنے والے وائرس نے جب دنیا میں دستک دی تھی ، تب کوئی بھی ملک وسائل  ، صلاحیت اور ذہنی طورسے اس کے لئے تیارنہیں تھا۔ ہم سبھی نے دیکھا ہے کہ اتنے مشکل دورمیں یوگا خود اعتمادی کا ایک بڑا وسیلہ بنا۔یوگا نے لوگوں میں اس اعتماد کو بڑھایاکہ ہم اس بیماری سے نبردآزماہوسکتے ہیں ۔

میں جب پیش پیش رہنے والوں اور ڈاکٹروں سے بات کرتاہوں ، تووہ مجھے بتاتے ہیں کہ کوروناکے خلاف لڑائی میں انھوں نے یوگا کو بھی اپنی حفاظتی ڈھال بنایا۔ ڈاکٹروں نے یوگا سے خود کو بھی مضبوط کیا اوراپنے مریضوں کو جلد از جلد صحت یاب کرنے میں بھی اس کا استعمال کیا۔ آج اسپتالوں سے ایسی بہت سی تصویریں دیکھنے کو ملتی ہیں ، کہ کہیں ڈاکٹرس ، نرسیز ، مریضوں کو یوگا سکھارہے ہیں توکہیں مریض اپنا تجربہ بیان کررہے ہیں ۔ پرانایام ، انولوم –ویلوم ، جیسی سانس لینے کی ورزشوں سے ہمارے نظام تنفس کو کتنی قوت ملتی ہے ، یہ بھی دنیا کے ماہرین خود بتارہے ہیں ۔

ساتھوں!

عظیم تمل سنت جناب تھروولّاورنے کہا-

‘نوئی ناڑی ، نوئ مودل ناڑی ، ہدوتنیکم ، وائے ناڑی ، وائے پچییل ، یعنی اگرکوئی بیماری ہے تواس کی تشخیص کرو ، اس کی جڑتک جاو، بیماری کی وجہ کیاہے یہ پتہ لگاو ، اورپھراس کا علاج کا تعین کرو۔ یوگ صحیح راستہ دکھاتا ہے آج طبی سائنس بھی علاج کے ساتھ ساتھ ہیلنگ پربھی اتنا ہی زوردیتاہے اور یوگ ٹھیک ہونے کے عمل میں معاون ہے ۔ مجھے اس پراطمینان ہے کہ آج یوگا کے اس پہلو پردنیا بھرکے ماہرین کئی طریقے کی سائنسی تحقیق کررہے ہیں ، اوراس پرکام کررہے ہیں ۔

کوروناکے اس دور میں یوگا سے ہمارے جسم پر ہونے والے فائدوں پر ، ہماری قوت مدافعت پر پڑنے والے مثبت اثرات پرکئی مطالعات ہورہے ہیں ۔ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ کئی اسکولوں میں آن لائن کلاسیز کی شروعات میں15-10منٹ بچوں کو یوگ ، پرانایام کرایاجارہاہے ۔اس طرح  کوروناسے مقابلہ کرنے کے لئے بچوں کوبھی جسمانی طریقے سے تیارکیاجارہاہے ۔

ساتھیوں !

بھارت کے سادھو سنتوں نے ہمیں درس دیاہے :

ویایامتے  لبھتے  سواستھیم ،

دیردھ آیشویم بلم سکھم ،

آروگیہ  پرمم بھاگییم ،

سواستھییم  سروارتھ  سادھنم !!

یعنی ، یوگا ورزش سے ہمیں اچھی صحت ملتی ہے ، قدرت حاصل ہوتی ہے ،اورطویل خوشحال زندگی ملتی ہے ۔ لہذا ہمارے لئے صحت مندرہنا ہی سب سے بڑی خوش نصیبی ہے اوراچھی صحت ہی سبھی کامیابیوں کی ضامن ہے ۔ بھارت کے رشیوں اورمنیوں نے ، بھارت میں جب بھی صحت سے متعلق بات کی ہے تواس کا مطلب محض جسمانی صحت نہیں رہاہے بلکہ یوگامیں جسمانی صحت کے  ساتھ ساتھ ذہنی صحت پربھی اتنا ہی زوردیاگیاہے ۔ جب ہم پرانایام کرتے ہیں ، غورکرتے ہیں ، اوریوگا کی دیگرورزشیں کرتے ہیں ، توہم اپناذاتی محاسبہ کرتے ہیں ۔ یوگ سے ہمیں یہ تجربہ حاصل ہوتاہے کہ ہمارے سوچنے سمجھنے کی طاقت ،ہمارے خود سے کرنے کی اہلیت اتنی زیادہ ہے کہ دنیا کی کوئی بھی  پریشانی ،کوئی بھی منفی سوچ ہماراحوصلہ کم نہیں کرسکتی ۔ یوگا ہمیں تناؤ سے مضبوطی کی طرف اورمنفی طریقہ کارسے  تخلیقی سمت کی جانب رہنمائی کرتاہے ۔یوگا ہمیں تناو سے امنگ کی طرف اورناامیدی سے امید کی طرف لے جاتاہے ۔

ساتھیوں !

یوگاہمیں بتاتاہے کہ بہت مشکلیں آسکتی ہیں لیکن ہمیں اپنے اندرہی اس کا حل تلاش کرناہے ۔ ہماری کائنات میں ہم طاقت کا ایک بڑا وسیلہ ہیں ۔  لیکن ہم  نے سماج میں قائم کئی بٹواروں کے سبب  اس طاقت کوکبھی بھی محسوس نہیں کیاہے ۔موجودہ دورمیں ، لوگ الگ تھلگ رہ رہے ہیں اوریہ بٹوارے ان کی  مجموعی شخصیت میں بھی دکھائی دیتے ہیں ۔  منقسم رہنے سے متحدہوکررہنے کی طرف بڑھناہی  یوگا ہے ۔یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یوگا اتحاد اوریکجہتی کی پہچان ہے ۔ مجھے عظیم الامرتبت گورودیورویندرناتھ ٹیگور کے وہ الفاظ یاد آتے ہیں ، جنھوں نے کہاتھا اورمیں اسے کوڈ کرتاہوں ، ‘‘ازخود کا مطلب خدایا دیگرافراد  سے الگ  نہیں بلکہ یوگ پرہمہ گیرامن یعنی متحدہ ہونے مضمرہے ۔

وسودیوکٹمبکم کا منترجو بھارت صدیوں سے اپناتاآیاہے کواب عالمی سطح پرتسلیم کرلیاگیاہے ، ہم سب ایک دوسرے کی تندرستی اورصحت کے لئے دعاکررہے ہیں بشرطیکہ کہ انسانیت کو خطرات درپیش ہوں۔

یوگ مجموعی صحت کا ہمیں ایک راستہ بتاتاہے یوگ ہمیں ایک خوش حال زندگی کا راستہ دیتاہے مجھے یقین ہے کہ یوگ اپنا احتیاط کے ساتھ ساتھ لوگوں کی حفظان صحت میں مثبت رول اداکرتارہے گا۔

ساتھیوں ،

جب ہندوستان میں ، اقوام متحدہ میں بین الاقوامی یوگ دن کی تجویز رکھی تھی تو اس کے پیچھے یہ جذبہ کارفرماتھاکہ یہ یوگ ویژن پوری دنیا کے لئے سودمند ہو۔ آج اس سمت میں بھارت  نے اقوام متحدہ ڈبلیو ایچ اوکے ساتھ مل کر ایک اوراہم قدم اٹھایاہے ۔

اب دنیا کو ، ایم یوگا ایپ کی طاقت ملنے جارہی ہے ، اس ایپ میں کامن یوگ پروٹوکول کی بنیاد پریوگ تربیت کے کئی ویڈیوز دنیا کی الگ الگ زبانوں میں دستیاب ہوں گے ۔ یہ جدیدٹکنالوجی اورقدیم ویژن کے فیوزن کی بھی ایک بہترین مثال ہے ۔ مجھے یقین ہے ایم یوگا ایپ ، یوگا کی وسعت دنیا بھرمیں کرنے اور ایک دنیا ، ایک صحت کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں بڑا رول نبھائے گا ۔

ساتھیوں ،

گیتامیں کہاگیاہے ،

تن ودیادکھ سنیوگ ،

ویوگم یوگ سنگیتم ،

مطلب دکھوں سے نجات کو مکتی کوہی یوگ کہتے ہیں ، سب کو ساتھ لے کرچلنے والی انسانیت کا یہ یوگ سفرہمیں ایسے ہی آگے بڑھاناہے چاہے کوئی بھی جگہ ہو ، کیسے بھی حالات ، کوئی بھی عمرہو۔

ہرایک کے لئے یوگ کے پاس کوئی نہ کوئی حل ضروری ہے ، آج دنیا میں یوگ کے تئیں تجسس رکھنے والوں کی تعداد بہت بڑھتی جارہی ہے ۔ ملک وبیرون ملک میں یوگ کے اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے ، ایسے میں یوگ کا جو بنیادی علم ہے بنیادی اصول ہے اس کو قائم رکھتے ہوئے یوگ ہرشخص تک پہنچے ، فوراًپہنچے اورلگاتارپہنچے یہ کام ضروری ہے ، اوریہ کام یوگ سے جڑے لوگوں کو ، یوگ کے اچاریوں کو ، یوگ پرچارکوں کو ساتھ مل کرنا چاہیئے ۔ ہمیں خود بھی یوگ کا عہد کرنا چاہیے اوراپنے کو بھی اس عہد سے جوڑنا ہے ۔ یوگ سے تعاون تک کا یہ منترہمیں نئے مستقبل کا راستہ دکھائے گا، انسانیت کو بااختیاربنائے گا۔

ان ہی شبھ کامناؤں کے ساتھ یوگ کے بین الاقوامی دن پرپوری انسانیت کو آپ سبھی کو بہت بہت نیک خواہشات ، بہت بہت شکریہ ۔
****************

U-5702



(Release ID: 1728973) Visitor Counter : 335