وزارات ثقافت
وزارت ثقافت یوگا کے عالمی دن 2021 کو پورے ملک میں خصوصی مہم’’یوگا ایک ہندوستانی ورثہ‘‘ منعقد کرکے منائے گی
آزادی کا امرت مہوتسوکے ایک حصے کے طور پر 75 تاریخی مقامات پر یوگا کےمظاہرے اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے
Posted On:
19 JUN 2021 6:12PM by PIB Delhi
یوگا،جسمانی، ذہنی اور روحانی مسرت میں اپنے ثابت شدہ کردار کے لیے آہستہ آہستہ ہر ایک کی زندگی میں ایک مرکزی مقام حاصل کر رہا ہے، جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جارہا ہے۔ یہ پوری دنیا کے لیے انسانیت کے ناقابل تسخیر ثقافتی ورثے کی نشاندہی کرتاہے اور اسے ایک بڑے پلیٹ فارم پر اپنی اہمیت کو وسیع اور اسے فروغ دینا ضروری بناتاہے۔
لہٰذا، حکومت ہند کی وزارت ثقافت یوگا کا عالمی دن منانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں ’’آزادی کاامرت مہوتسو‘‘ مہم کے ایک حصےکے طو رپر ’’یوگا ایک ہندوستانی ورثہ‘‘ کے نام سے ایک مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کو وزارت کے تمام اداروں نیز اکائیوں کی فعال شرکت کے ساتھ 75 ثقافتی ورثے کے مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ موجودہ وبائی صورتحال کے مدنظر ہر ایک مقامات پر یوگا کے لیے شراکت داروں کی تعداد کو 20 افراد تک محدود رکھا گیا ہے۔ ان مقامات پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں بہت سے سرکردہ افراد بھی شرکت کریں گے۔
اس واقعے میں 45 منٹ کا یوگا پروگرام شامل ہوگا،جس کے بعد 30 منٹ کا ایک مختصر ثقافتی پروگرام ہوگا، جسے علاقائی ثقافتی مراکز یا سنگیت ناٹک اکیڈمی کے نوجوان انعام یافتگان پیش کریں گے۔ وزارت کے میڈیا ساجھے دار یعنی ریڈیو فیور 104، دور درشن، کیورفٹ اور فکّی سمیت منتخب 30 سائٹس کے لیے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم / وزارت ثقافت کے پیجیز پر اس پروگرام کی زیادہ سے زیادہ کوریج کے لیے لائیو اسٹریمنگ جاری رہے گی۔
ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل 21 جون 2021 کو صبح 7 بجے سے 7.45 منٹ تک دلّی کے لال قلعے پر یوگا کریں گے۔ ان کے ساتھ وزارت کے سینئر حکام بھی ہوں گے اور وزارت کے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمس پر اس پروگرام کا لائیو اسٹریم جاری رہے گا۔
*****
U.No.5700
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1728915)
Visitor Counter : 187