ریلوے کی وزارت

شہروں کے رفتہ رفتہ ان لاک ہونے کی وجہ سے ریلویز مزدوروں کو واپس لانے میں  ریلوے  محکمہ مدد کررہا ہے


پچھلے سات دنوں میں تقریباً 32.56 لاکھ مسافروں نے جن میں مہاجر مزدور اور دیگر مسافر شامل ہیں،سفر کیا ہے

مشرقی یو پی بہار، جھارکھنڈ، بنگال اور اڈیشہ  جیسے علاقوں سے دہلی، ممبئی، پونے ، سورت ، احمدآباد  اور چنئی سمیت مختلف شہروں کے لئے لمبی دوری کی میل ایکسپریس ٹرینیں چلائی جارہی ہیں

Posted On: 19 JUN 2021 4:31PM by PIB Delhi

شہروں کے رفتہ رفتہ ان لاک ہونے کے ساتھ ریلوے محکمہ ورکرز کو واپس لانے میں مدد کرررہا ہے۔

پچھلے 7 دنوں (11 جون 2021 سے 17 جون 2021 کے دوران ) مہاجر مزدوروں اور دیگر مسافروں سمیت تقریباً 32.56 لاکھ مسافروں نے لمبی دوری کی میل ایکسپریس ٹرینوں (110.2 فیصد کے اوسط آکیوپینسی کے ساتھ ) کے ذریعہ مشرقی اترپردیش، بہار، پونے، سورت، احمدآباد ار چنئی جیسے علاقوں کے لئے سفر کیا ہے۔

بہار، مغربی بنگال، اترپردیش، اور اڈیشہ جیسی ریاستوں سے ممبئی ، دہلی، حیدرآباد، بنگلورو اور چنئی جیسے میٹرو شہروں کے لئے مہاجر مزدوروں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے بھارتی ریل میل/ایکسپریس اسپیشل ، ہالی ڈے اسپیشل اور سمر اسپیشل ٹرینوں کا آپریشن کررہی ہے۔ ان سبھی ٹرینوں کو کووڈ پروٹوکال کو ذہن میں رکھتے ہوئے پوری طرح سے ریزر و ٹرینوں کی شکل میں چلایا جارہا ہے ۔ ان ٹرینوں سے سفر کے لئے ریزرویشن کاونٹروں پر پسنجر ریزرویشن سسٹم (پی آر ایس) کے توسط سے اور آن لائن ای ٹکٹنگ نظام کے ذریعہ بکنگ دستیاب ہے۔

18 جون 2021 تک ، بھارتی ریل کے ذریعہ 983 میل/ ایکسپریس اور ہالی ڈے اسپیشل (کووڈ سے قبل کی سطح سے 56 فیصد) ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ  کام پر واپس آنے کے خواہش مند لوگوں کی آمدورفت آسان  بنانے کے لئے 1309 سمر اسپیشل بھی چلائی جارہیں ہیں۔ یہ سمر اسپیشل ٹرینیں خاص طور سے بہار، اترپردیش، مغربی بنگال، اڈیشہ  اور آسام سے دہلی ، ممبئی، حیدرآباد، چنئی ، پونے، بنگلورو وغیرہ بڑے شہروں  کو کنکٹیویٹی فراہم کراتی ہیں۔

اگلے 10 دنوں (19 جون 2021 سے 28 جون 2021 ) کے لئے مہاجر مزدروں اور دیگر مسافروں سمیت 29.15 لاکھ مسافروں نے مشرقی اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، بنگال اور اڈیشہ جیسے علاقوں سے دہلی، ممبئی ، پونے، سورت، احمدآباد اور چنئی سمیت مختلف مقامات کے لئے لمبی دور کی میل ایکسپریس ٹرینوں کے ذریعہ بکنگ کرائی ہے۔

مانگ کے تجزیہ  اور اس سلسلے میں مزدوروں کی آمدورفت آسان بنانے کے لئے زونل ریلویز سرگرم طریقہ سے مختلف صنعتی تنظیموں اور کاروباری گروپوں کے ساتھ تال میل قائم ہوئے ہے۔ سمر اسپیشل ٹرینیں گورکھپور- ممبئی، بھاگلپور -ممبئی، بھونیشور-پونے، باناپور- پونے ، برونی -احمدآباد، پٹنہ-دہلی، سمستی پور -ممبئی، سیالدہ -دہلی، رکسول-دہلی، سہرسہ -دہلی، داناپور -سکندرآباد، رکسول -سکندرآباد، پاٹلی پوتر-بنگلورو، چھپرا-ممبئی، گوہاٹی-بنگلورو، گورکھپور -حیدرآباد وغیرہ مختلف اورجن -ڈیسٹی نیشن کے بیچ  چلائی جارہی ہیں۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

19-06-2021

(U:5671)



(Release ID: 1728712) Visitor Counter : 171