عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ موجودہ کووڈوبا کو دیکھتے ہوئے بینکوں کوجلد سے جلد پنشن دینے کا حکم دیا گیا ہے


اس قدم سے بزرگ شہریوں کیلئے ’ایز آف لیونگ‘ کی راہ ہموا رہوگی

Posted On: 18 JUN 2021 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی:18جون،2021۔بزرگ شہریوں کیلئے ’ایز آف لیونگ‘ کےمانگ کے مقصد سے ایک بڑی اصلاح کے طور پر بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موجودہ کووڈ وبا کو دیکھتے ہوئے پنشن کی تقسیم تیزی سے کریں۔ ہدایت میں یہ بھی  کہاگیاہےکہ پنشن یافتگان کی موت کی صورت میں وفات پانے والے پنشن یافتگان کے شوہر یا بیوی یا کنبے کے اراکین کو غیرضروری تفصیلات اور دستاویز مانگ کر کسی بھی طرح کی پریشانی کاسامنانہ کرنا پڑے بلکہ جلدسے جلد پنشن کی تقسیم کی جائے۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود کے محکمے کے ذریعے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  نیز وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کےوزیر مملکت ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ محکمے کے علم میں کچھ ایسے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں پنشن یافتگان کی موت ہونے کے بعد متوفی کے  اہل خانہ کو پنشن فراہم کرنے والے بینکوں سے اُ ن کو تفصیلات اور دستاویز پیش کرنے کیلئے کہاگیا جو کہ فیملی پنشن کی شروعات کرنے کیلئے ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت پنشن یافتگان سمیت سبھی شہریوں کے لئے ایزآف لیونگ یعنی  جینے کی آسانی فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے اور اس لئے خاص طور سے وبا کے دوران بزرگ شہریوں سے اس قسم کی ہونے والی پریشانیوں سے آزاد کرناہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/download7PR2.jpg

پنشن کی تقسیم کرنے والے سبھی بینکوں کے سربراہان کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے یہ حکم دیا گیاہےکہ متوفی پنشن یافتگان کے اہل خانہ کےاراکین کو پنشن کیلئے پریشان کیے بنا وفات پانے والے پنشن یافتگان کاڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر پنشن کی شروعات کردی جانی چاہئے اورجہاں پر پنشن یافتگان کااپنے شوہر یا بیوی کے ساتھ ایک مشترکہ اکاؤنٹ موجود تھا وہاں پر فیملی پنشن کی شروعا ت کرنے کیلئے ایک معمولی لیٹر یا درخواست فارم جمع کروانا کافی ہوناچاہئے۔

ایسے معاملوں میں جہاں پر شوہر یا بیوی کا وفات پانے والے پنشن یافتگان کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ موجود نہیں ہے دو گواہوں کے دستخط والے فارم 14 میں ایک معمولی درخواست کے ذریعے فیملی پنشن کی شروعات کو مجاز تصور کیا جاناچاہئے۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود کے محکمے کے ذریعے بینکوں سے متعلق افسران کو بیداری فراہم کرنےکیلئے خصوصی بیداری پروگرام چلانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں جس سے انہیں جدید ترین ہدایات کے ساتھ ساتھ فیملی پنشن کے معاملوں کو انوکمپا کی بنیاد پر نپٹارے کیلئے بیدار کیا جاسکے۔

یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بینک کی ویب سائٹ پر ایک نوڈل آفیسر کا نام اور رابطے کی تفصیلات اہمیت کے ساتھ اجاگر کیا جائے۔ پنشن یافتگان کی موت ہونے کے بعد فیملی پنشن معاملوں میں کی جانےوالی کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی ہونے کی صورت میں ان سے فیملی پنشن یافتگان کے ذریعے رابطہ قائم کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ فیملی پنشن معاملوں ،منظوری کی پیش رفت ، رپورٹ کی ایک سہ ماہی تفصیل، پنشن محکمے کو مقررہ طور سے پیش کی جاسکتی ہے۔

پنشن محکمے کے ذریعے حال ہی میں پنشن یافتگان ، بزرگ شہریوں اوران کے اہل خانہ کو فائدہ فراہم کرنے کی سمت میں کیے گئے کئی اصلاحات، انقلابی اصلاحات کی سیریز کاایک حصہ ہے۔

*******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5642



(Release ID: 1728436) Visitor Counter : 179