مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندوستانی ڈاک ساتویں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر ’’خصوصی کینسی لیشن‘‘جاری کرے گا


دہلی ڈاک سرکل یوگا دن کے موقع پر ایک خاص کور جاری کرے گا

Posted On: 18 JUN 2021 5:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18؍جون2021:

ہندوستانی محکمہ ڈاک 21 جون 2021ء کو عالمی یوگا دن کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے مقصد سے ایک (خصوصی کینسی لیشن)کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔یہ خصوصی پہل ساتویں بین الاقوامی یوگا دن (آئی ڈی وائی)2021ء کے موقع پر ہوگی۔

یوگا اور آئی ڈی وائی سالوں سے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے لئے مقبول موضوع رہا ہے۔2015ء میں محکمہ ڈاک بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر دو یادگاری ٹکٹ اور چھوٹی شیٹ لے کر آیا تھا۔ سال 2016ء میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دوسرے بین الاقومی یوگا دن کے موقع پر سوریہ نمسکار پر یادگاری ڈاکٹ ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا تھا۔ سال 2017ء میں یو این پوسٹل ایڈمنسٹریشن (یو این پی اے)نے نیو یارک میں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر 10یوگاآسنوں کو ظاہر کرنے والے ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا تھا۔

ساتویں عالمی یوگا دن(آئی ڈی وائی)2021ء کے موقع پر دہلی ڈاک سرکل درج ذیل سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے۔

  • دہلی میں واقع سبھی ڈاک دفاتر 17 جون 2021ء سے بک اور ڈلیور کی جارہی ڈاک پر ’’یوگا کے ساتھ رہیں، گھر پر رہیں‘‘کا پیغام دے رہے ہیں۔
  • ڈاک گھروں میں آنے والوں کے درمیان یوگا کی تشہیر کے لئے دہلی کے 60 بڑے ڈاک گھروں میں ایک ویڈیو دکھائی جارہی ہے۔
  • 17 جون 2021ء کو کووڈ کے بعد بہتری پر خصوصی زور کے ساتھ یوگا پر ایک ورچوئل خطاب کم مظاہرہ سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں دہلی ڈاک سرکل کے افسران نے حصہ لیا تھا۔
  • دہلی ڈاک سرکل کے مختلف انتظامی ، چلنے والے دفاتر پر 21 جون 2021ء کو کووڈ -19پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آئی ڈی وائی پر یوگا سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
  • 21جون 2021ء کو ساتویں بین الاقوامی یوگا دن پر دہلی سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے نئی دہلی جی پی او(گول ڈاک خانہ)سے ایک خصوصی کور جاری کیا جائےگا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U:2238)


(Release ID: 1728384) Visitor Counter : 155