امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شفافیت کے ساتھ ترقی لانے کیلئے مرکزکے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیرکے ترقیاتی پروگراموں کا مکمل جائزہ لیا


جموں  وکشمیر کی ہمہ جہت ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود  مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے: امت شاہ

وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کی 90 فیصد رسائی کی تعریف کی

جناب امت شاہ نے جموں وکشمیر میں 76 فیصد کورونا ٹیکہ کاری اور چار ضلعوں میں 100 فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی

پناہ گزیں پیکیج کا فائدہ پاکستان کے زیر قبضہ جموں  وکشمیر ، مغربی پاکستان اور کشمیر سے جموں آئے ہوئے سبھی پناہ گزینوں کو جلد سے جلد ملے

وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج ، صنعتی ترقیاتی پیکیج سمیت دیگر متعدد ترقیاتی اسکیموں کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کریں

3000 میگاواٹ کے پاکل ڈُل  اورکیرو پن بجلی پروجیکٹ کو فاسٹ ٹریک کرنے کے ساتھ 3300 میگاواٹ کے دیگرپروجیکٹوں کو بھی شروع کرنے کیلئے  احکامات

نئے پنچایت اراکین کی تربیت کے لئے انتظامات کئے جائیں اور ان کو ملک بھر کی  سب سے زیادہ ترقی یافتہ پنچایتوں کا دورہ کروایاجائے

کسانوں کی آمدنی میں اضافے کیلئے زراعت میں جدید ترین تکنیکوں کا استعمال  اور ہر ایک ضلع میں کم سے کم ایک

Posted On: 18 JUN 2021 7:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی:18جون، 2021۔مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شفافیت کے ساتھ ترقی لانے کیلئے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر کے ترقیاتی پروگراموں کا آج نئی دہلی میں مکمل جائزہ لیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ہمہ جہت ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود مودی سرکار کی اولین ترجیح ہیں۔ وزیر داخلہ نے جموں وکشمیر میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کی 90 فیصد رسائی کی تعریف کی۔ ساتھ ہی جناب امت شاہ نے جموں  وکشمیر میں کورونا ٹیکہ کاری 76فیصد اور چار ضلعوں میں 100 فیصد ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012DZE.jpg

جناب امت شاہ نے وزیراعظم ترقیاتی پیکیج ، فلیگ شپ اور آئیکونک پروجیکٹس اور صنعتی ترقی کے پروجیکٹوں کو تیز رفتار طریقے سے پوراکرنے پر زور دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے پاکستان کے زیر قبضہ جموں وکشمیر ،مغربی پاکستان اور کشمیر سے جموں آئے ہوئے سبھی پناہ گزینوں کو جلد سے جلد پناہ گزیں پیکیج کا فائدہ یقینی بنانے کیلئے ہدایت دی۔

جناب امت شاہ نے وزیراعظم ترقیاتی پیکیج ، صنعتی ترقی کے پروجیکٹوں سمیت دیگر کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کو کہا۔ انہوں نے 3000 میگاواٹ کے پاکل ڈُل اور کیرو پن بجلی پروجیکٹس کو فاسٹ ٹریک کرنے کے ساتھ 3300 میگاواٹ کے  دیگر پروجیکٹوں کو شروع کرنے کیلئے بھی احکامات دیے۔

جناب امت شاہ نے پنچایتی راج اداروں اور شہری مقامی بلدیاتی اداروں کو مستحکم کرنے اور ان کے اراکین کی تربیت اور آسانی کے ساتھ  ان کے کام کرنے کیلئے بیٹھنے کے مناسب انتظامات ، آلات اور دیگر ضروری وسائل دستیاب کرانے کیلئے احکامات دیے۔ ساتھ ہی انہوں نے پنچایتی اراکین کے بھارت دورے کیلئے بھی ہدایت دی تاکہ وہ ملک کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ پنچایتوں کے کام کاج کی جانکاری حاصل کرسکیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار مہیا کرانے کیلئے منریگا کا دائرہ بڑھانے پر بھی زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے زراعت میں جدید ترین تکنیکوں کے استعمال اورہر ضلع میں کم سےکم ایک زراعت پر مبنی صنعت قائم کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں وکشمیر میں سیب کی پیداوار کے معیار اور کثافت کو بڑھانے کی سمت میں کام کریں جس سے سیب کاشتکاروں کو فصل کی زیادہ سے زیادہ قیمت مل سکے گی۔

جناب امت شاہ نے جموں وکشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کسانوں کیلئے چلائی جارہی اسکیموں جیسے پردھان منتری کسان یوجنا، جس کے تحت کسانوں کے کھاتے میں سالانہ 6000 روپئے جمع کرائے جاتے ہیں اورکسان  کریڈٹ کارڈکے تحت سبھی کسانوں کو ان اسکیموں کافائدہ دلانے کو یقینی بنائیں۔

مرکزی وزیر داخلہ صنعتی پالیسی کافائدہ چھوٹی چھوٹی صنعتوں تک پہنچے، اس بات کو بھی یقینی بنانے کیلئے کہا۔ وزیرداخلہ نے نوجوانوں کو روزگار دلانے کیلئے کی گئی کوششوں اور ادارہ جاتی اصلاح جیسے سبھی کاموں کی جیوٹیگنگ کرکے پبلک ڈومین میں جاری کرنا، گورنمنٹ ای- مارکٹ پلیس  (جی ای ایم) کے ذریعے  خریداری اور گرام سووراج ، سماجی تحفظ اور دیگر انفرادی طور پر فائدہ پہنچانےوالی اسکیموں میں لگ بھگ 100 فیصد مستفیدین کے کھاتے میں براہ راست نقد رقم  جمع کرنے کی تعریف کی۔

اس میٹنگ میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور مرکزی حکومت   اورجموں وکشمیر حکومت  کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 5643



(Release ID: 1728381) Visitor Counter : 174