سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنسی و صنعتی تحقیقاتی کونسل(سی ایس آئی آر)اور ٹاٹا ایم ڈی ملک بھر میں قائم سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کا نیٹ ورک کا استعمال کرکے پورے ہندوستان میں کووڈ-19 کی جانچ کو مزید قابل رسائی بنانے کے لئے تعاون کریں گے
Posted On:
18 JUN 2021 1:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18؍جون2021:
ہندوستان کی اعلیٰ سائنسی تحقیقاتی تنظیم سائنسی و صنعتی تحقیقاتی مرکز (سینٹر فار سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ –سی ایس آئی آر)اور ٹاٹا گروپ کے نئے صحت دیکھ بھال کے ادارے (ہیلتھ کیئر وینچر )ٹاٹا ایم ڈی نے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں (ٹیئرiiاورiiiشہروں)کے ساتھ ہی ہندوستان بھر میں دیہی علاقوں میں بھی کووڈ-19کی جانچ صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ سی ایس آئی آر اور ٹا ٹا ایم ڈی آنےو الے وقت میں کووڈ -19جیسی کسی بھی وبا ء کا سامنا کرنے کے لئے ضروری انتظام و احتیاط کرنے کے لئے جانچ ضروریات کی صلاحیت کو وضع کررہے ہیں۔
اس پہل کے تحت پورے ہندوستان میں سی ایس آئی آر کی لیبارٹیوں کے نیٹ ورک کا استعمال کرکے ملک بھر میں چھوٹی جگہوں میں ہندوستان کی جانچ صلاحیت کو بڑھایا جاسکے گا۔سی ایس آئی آر اور ٹاٹا ایم ڈی مشترکہ طورپر جانچ کی صلاحیت کو فروغ دیں گے اور اس کے لئے آرٹی –پی سی آر، سی آر آئی اسی پی آر ، ایس اے آر ایس –سی و وی-2جانچ کٹ کا استعمال کیاجائے گا، جس میں سی ایس آئی آر-آئی جی آئی بی کی ایف ای ایل یو ڈی اےتکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے۔
سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی منڈے نے کہا کہ ٹیکہ کاری کے علاوہ تیزی سے جانچ اور ایس اے آر ایس سی او وی -2سے متاثرہ لوگوں کو الگ رکھنا(آئیسولیٹ کرنا)ہی کووڈ-19کا مقابلہ کرنے میں سب سے اچھی حکمت عملی کے شکل میں سامنے آیا ہے۔ٹاٹا ایم ڈی کے ساتھ شراکت داری میں یہ پہل ملک بھر میں پھیلی ہوئی سی ایس آئی آر لیبارٹیز میں آرٹی-پی سی آر سی آر آئی ایس پی آر جانچ کا استعمال کرنے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔یہ کووڈ کی جانچ اور مقامی سطح پر اس کا پتہ لگانے کی قومی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔
ٹاٹا ایم ڈی اپنی ملکیت والی 3-روم ڈیزائن والی موبائل ٹسٹنگ لیباریٹی کی تعیناتی بھی کررہا ہے، جو ریاست میں جانچ صلاحیت میں اضافے کے لئے مجموعی طورپر ایک جگہ سے دوسری جگہ پر کہیں بھی کووڈ -19کی جانچ کرسکتی ہے۔
ٹاٹا میڈیکل اینڈ ڈائیگنوسٹک کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر گریش کرشنا مورتھی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سی ایس آئی آر کی لیبارٹیوں کے نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری کرکے اور پوری طرح سے منظم موبائل لیبارٹیوں کو تعینات کرکے ہم تیز اور ناپنے نے قابل طریقوں کا استعمال کرکے جانچ کی صلاحیت کو تیزی سے بڑھا سکتے ہیں اور یہ بڑی حصولیابی یقینی بنانے اور مستقبل بنیاد پر جانچ تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ریاست اور ضلع انتظامیہ کی اہلیت میں کافی اضافہ کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19وبا کے دوران سی ایس آئی آر کی 13لیبارٹیاں آر ٹی-پی سی آر جانچ میں لگی ہوئی ہے اور سی ایس آئی آر و ٹا ٹا ایم ڈی کے درمیان اس شراکت داری کا مقصد ٹا ٹا ایم ڈی جانچ کا استعمال کرکے ملک بھر میں قائم 37سی ایس آئی آر لیبارٹیوں کے وسیع نیٹ ورک کےتوسط سے شمال میں ، جموں میں سی ایس آئی آر –این آئی آئی ایس ٹی سے جنوب میں تروننت پورم میں سی ایس آئی آر –این آئی آئی ایس ٹی اور مغرب میں سی ایس آئی آر –این آئی آئی ایس ٹی اور بھاؤ نگر سے شمال مشرق میں سی ایس آئی آر –این آئی آئی ایس ٹی، جورہاٹ تک کے علاقے میں اگلے کچھ مہینوں میں جانچ صلاحیت کی مزید توسیع کرنا ہے۔
ٹاٹا ایم ڈی مجموعی طور سے اینڈ ٹو اینڈ اور قابل یقین حد تک کووڈ -19جانچ حل مہیا کرتا ہے۔
ٹاٹا میڈیکل اینڈ ڈائیگنوسٹکس لمٹیڈ(ٹا ٹا ایم ڈی) کے بارے میں تفصیل اس طرح ہیں۔
ٹاٹا میڈیکل اینڈ ڈائیگنوسٹکس لمٹیڈ(ٹا ٹا ایم ڈی)گروپ کا نیا مکمل ملکیت والا ایک ایسا ہیلتھ کیئر وینچر ہے ، جس کا مقصد صارفین کے لئے صحت خدمات کو مزید قابل اعتماد بنانے کے لئے ایک اعلیٰ مریض پر مبنی علاج کا حل مہیا کرنا ہے۔
ٹاٹا ایم ڈی کی مصنوعات اور حل آنے والے وقت میں تیزی سے تیار ہونے والی صحت خدمات معیشت کے مختلف اُن پہلوؤں کو شامل کریں گے، جن میں سی آر آئی ایس پی آر پر مبنی اختراعاتی علاج ، جدید ترین طبی آلات کے ساتھ ساتھ دیہی اور شہری صارفین کے لئے متحدہ کنکٹیڈ کیئر حل بھی شامل ہیں۔
2020ء کی عالمی وبا ءکے دوران شروع کئے گئے ٹاٹا ایم ڈی نے دنیا کے پہلے کاروباری کے طورپر دستیاب سی آرآئی ایس پی آر سی اے ایس-9 پر مبنی کووڈ-19 جانچ ، ٹا ٹا ایم ڈی چیک کو تیار کرکے بازار میں اُتارا ہے اور اس کے لئے ہندوستان کے ایک اہم بایو سائنس تحقیقاتی ادارے کی سی ایس آئی آر-آئی جی آئی بی کی ایف ای ایل یو ڈی اےتکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے براہ کرم درج ذیل سے رابطہ کریں:
نکیتا کراسٹا، +91 9821071527, nikita.crasta@adfactorspr.com
ابھیجیت گانو، +91 9769268386, abhijit.ganu@adfactorspr.com
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 5624)
(Release ID: 1728375)
Visitor Counter : 301