ارضیاتی سائنس کی وزارت

اتراکھنڈ، مشرقی اترپردیش، مدھیہ پردیش، گجرات خطے اور ساحلی کرناٹک میں کہیں الگ تھلگ مقامات پر انتہائی تیز بارش کے ساتھ ساتھ بھاری سے انتہائی بھاری موسلادھاربارش ہونے  کا امکان

Posted On: 18 JUN 2021 3:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18جون 2021،

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم کی پیشن گوئی کے مرکز کے مطابق:

(بروز جمعہ 18  جون 2021 ، اشاعت کا وقت: 1420 بجے، ہندوستان کا میعاری وقت)

کل ہند اثرات پر مبنی انتہاہ کا بلیٹن (دوپہر کے وقت)

18 جون (پہلا دن) اتراکھنڈ، مشرقی اترپردیش، گجرات خطے اور ساحلی کرناٹک میں الگ تھلگ مقامات پر انتہائی تیز بارش کے ساتھ بھاری سے انتہائی موسلادھار بارش  ہونے کا امکان ہے۔ کونکن اور گوا میں  ان مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ ا ترپردیش، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے طاس کے علاقے، مدھیہ مہاراشٹر کے گھاٹ کے علاقے اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں بھی  کہیں کہیں بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، انڈومان اینڈ نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزوم اینڈ تریپورہ، سوراشٹر اور کچھ، تلنگانہ، تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کرائیکل نیز کیرالہ اور ماہے میں کہیں کہیں مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

  • راجستھان، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ کے الگ تھلگ مقامات پر اور جموں وکشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد، ہماچل پردیش،  اتراکھنڈ،ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلّی،  اترپردیش، ویدربھہ، چھتیس گڑھ، بہار ، جھارکھنڈ، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ،منی پور، میزورم اور تریپورہ، ریاست گجرات اور مراٹھواڑہ میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا اور تیز آندھی (30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) چلنے کا امکان ہے۔
  • شمال مغربی اور وسطی خلیج بنگال، شمالی انڈومان کے سمندر،مغربی بنگال  کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور ، اڈیشہ اور آندھرا کے ساحلوں سے دور  موسم جزوی طور پر  خراب رہے گا (تیز وتند ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک جس کا بڑھ 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے کا امکان ہے)۔ شمالی، وسطی اور جنوب مغربی بحیرہ عرب میں تند وتیز  ہوائیں(45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ جن کا 65 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے) چلنے کی توقع ہے۔ کیرالہ- کرناٹک – گوا- مہاراشٹر- گجرات کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور ،  ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں میں ماہی گیری کے لیے نہ جائیں۔

(مزید تفصیلات  اور گرافکس کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں)

برائے مہربانی مقام مخصوص پیشگوئی اور انتباہ کے لیے موسم ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، میگھ دوت ایپ برائے ایگرومیٹ ایڈوائزری اور دامنی ایپ برائے بجلی کے انتباہ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں نیز ریاستی ایم سی/ آر ایم سی کی ویب سائٹوں کو ضلع وار وارننگ کے  انتباہ کے لیے ملاحظہ کریں۔

*****

U.No.5628

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1728356) Visitor Counter : 152