وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت اور اس کے الگ الگ مقامات پر واقع دفاتر نے یوگ کا بین الاقوامی دن آئی ڈی وائی 2021 منانے کی غرض سے بھارت اور بیرون ملک ایک ہفتہ طویل آن لائن سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے


19 جون 2021 کو ‘‘قوت مدافعت کیلئے یوگ’’ کے موضوع پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 17 JUN 2021 6:59PM by PIB Delhi

بھارت صحت مندی سے متعلق بہت سی قدیم قسموں یا روایتوں سے مالا مال ہے۔ یوگ، بھارت کی قدیم رسومات ، شفا،نشونما ترقی اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عمل یعنی خود افروزی کی حصولیابی کے مقصد سے صدیوں پرانی تکنیوں کا ایک انمول تحفہ ہے۔ یوگ، صحت مند جسم،صحت مند دماغ اور روح کے حصول کیلئے ایک مکمل طریق کار ہے۔ آج کے دور میں جب پوری دنیا عالمی وبا کے خلاف نبردآزما ہے،یوگ ، قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں بہترین متبادلوں میں سے ایک ہے۔ آسنوں اور پرانا یام کے ذریعہ یوگ پر عمل کرنے اور ان کی مشق کرنے سے پورے دماغ ، جسم اور روح کی حسن ترتیب اور نظم و تناسب برقرار ، رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

2015 سے 21 جون کو دنیا بھر میں یوگ کے بین الاقوامی دن آئی ڈی وائی کے طور پر منایا جارہا ہے۔ سیاحت کی وزارت اور اس کے ملک کے اندر اور بیرون ملک واقع دفاتر یوگ کے بین الاقوامی دن کو بڑے پیمانے پر مناتے ہیں۔

اس موقع پر سیاحت کی وزارت ، دنیا کے مختلف حصوں سے یوگ کیلئے مخصوص سفر کی تفصیلات کے ساتھ صحافیوں ،موثر شخصیات، اور ٹور آپریٹروں وغیرہ کی میزبانی کرتی ہے۔ موجودہ صورتحال کی وجہ سے جب حقیقی طور پر سفر کرنا مناسب نہیں ہے ، سیاحت کی وزارت اور بھارت اور سمندر پار ملکوں میں واقع اس کے دفاتر نے آیوش کی وزارت کے ذریعہ دئے گئے موضوع ‘‘یوگ اپنائے،گھر پررہئے’’ پر مبنی مختلف آن لائن پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔

سیاحت کی وزارت یوگ کو ایک صحت مندی سے متعلق سیاحت اور روحانی سیاحت کے ملاپ کے طور پر فروغ دے رہی ہے جس کے تحت بھارت میں سیاحت کے بڑے مقامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ایک ہفتہ طویل یوگ کے دن سے متعلق تقریبات کے دوران ، وزارت کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر یوگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے پوسٹس،تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کئے جائیں گے۔سیاحت کی وزارت تجربہ کار یوگ کے اساتذہ ،بلاگرس اور متاثر کرنے والی شخصیات کے ساتھ براہ راست اجلاس منعقد کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اس سال کے موضوع ‘‘یوگ اپنائے گھر پر رہئے’’ کی بنیاد پر ،سیاحت کی وزارت ،ایشا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سنیچر کو 19 جون 2021 کو دن میں گیارہ بجے ایک ویبنار ‘‘قوت مدافعت کیلئے یوگ’’ انعقاد کرےگی۔

اس ویبنار کے دوران ایشا فاؤنڈیشن کے یوگ کے ماہرین ، قوت مدافعت کو مستحکم کرنے اور مجموعی دم خم کو بہتر بنانے کی غرض سے ایک سادہ لیکن طاقتور یوگ آسن ‘‘سیمہا کریا’’ کا مظاہرہ کریں۔

سیاحت کی وزارت کے گھریلو اور سمندر پار ملکوں کے دفاتر نے بھی مختلف پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ہے جن کے تحت سماج کے مختلف طبقوں اور ہر عمر کے افراد کی وسیع شرکت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ یوگ اور ایک صحت مندر عمر زندگی گزارنے کے بارے میں زیادہ بیداری پیدا کی جاسکے۔ ہماری روز مرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت پر زور دینے والے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا اس میں طلبا کیلئے آن لائن مضمون نویسی، سوال نامے ، مصوری ،اور یوگ سے متعلق پوسٹروں کے ڈیزائن منانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یوگ کے براہ راست آسن کرنے ، ای یو سے متعلق الیکٹرونک کتابیں اور مزید بہت سے پروگراموں کے ساتھ ویبنار منعقد کئے جائیں گے۔

مزید تفصیل کیلئے انکریڈبل انڈیا کو فالو کریں۔

Instagram - https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv

Twitter - https://twitter.com/incredibleindia?s=21

Facebook - https://www.facebook.com/incredibleindia/

Linkedin - https://www.linkedin.com/company/incredibleindia

Website - https://www.incredibleindia.org/

Youtube - https://www.youtube.com/channel/UCMxJPchGLE_CJ1MJbJy-xDQ

 

 

************

ش ح-ع م- م ش

U. No.6006



(Release ID: 1728164) Visitor Counter : 172