ریلوے کی وزارت
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے قوم کو 32000 ایم ٹی سے زیادہ مائع طبی آکسیجن فراہم کی ہیں
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے ملک کی جنوبی ریاستوں میں 17600 سے زیادہ مائع طبی آکسیجن پہنچائی گئی
443 آکسیجن گاڑیوں نے پورے ملک میں آکسیجن کی فراہمی کی تکمیل کی
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے ایل ایم او کے اب تک 1830 ٹینکروں کو منتقل کیا اور 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے تمل ناڈو میں مائع طبی آکسیجن کے 5600 ایم ٹی سے زیادہ آف لوڈ کیا
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے ریاست تلنگانہ، آندھراپردیش اور کرناٹک میں بالترتیب 3200 ایم ٹی، 4000 ایم ٹی اور 4100 ایم ٹی سے زیادہ مائع طبی آکسیجن کی فراہمی کی
مہاراشٹر میں 614 ایم ٹی آکسیجن پہنچائی جاچکی ہے، اترپردیش میں تقریباً 3797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 656 ایم ٹی، دلّی میں 5722 ایم ٹی، ہریانہ میں 2354 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 4149 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 5674 ایم ٹی، آندھراپردیش میں 4036 ایم ٹی، پنجاب میں 225 ایم ٹی، کیرالہ میں 513 ایم ٹی، تلنگانہ میں 3255 ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38 ایم ٹی اور آسام میں 560 ایم ٹی مائع طبی آکسیجن پہنچائی گئی
Posted On:
17 JUN 2021 6:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17جون 2021: تمام رکاوٹوں پر قابو پانے اور نئے حل تلاش کرنے کے بعد ہندوستانی ریلویز ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی فراہمی کے ذریعے امداد کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
آکسیجن ایکسپریس نے قوم کی خدمت میں 32000 ایم ٹی مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی ترسیل کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
ابھی تک، ہندوستان ریلویز نے 1830 سے زیادہ ٹینکروں کے ذریعے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 32017 ایم ٹی مائع طبی آکسیجن کی فراہمی کی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک 443 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے اپنا سفر مکمل کرکے مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے۔
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے ملک کی جنوبی ریاستوں کو 17600 ایم ٹی مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) فراہم کی ہے۔
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے تمل ناڈو میں 5600 ایم ٹی سے زیادہ مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچائی ہے۔
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے تلنگانہ میں 3200 ایم ٹی، آندھراپردیش میں 4000 ایم ٹی اور کرناٹک میں 4100 ایم ٹی مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) فراہم کی۔
اس ریلیز کے جاری ہونے کے وقت تک ایک بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس 4 ٹینکروں میں 78ایم ٹی مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے فراہمی کا سلسلہ 54 روز قبل 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 ایم ٹی کے لوڈ کے ساتھ شروع کیا تھا۔
ہندوستانی ریلویز کی یہ کوشش ہے کہ درخواست گزار ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مائع طبی آکسیجن پہنچائے۔
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے ذریعے آکسیجن کی راحت 15 ریاستوں کو فراہم کی گئی ہے جن میں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھراپردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اترپردیش، جھارکھنڈ ا ور آسام شامل ہیں۔
اس ریلیز کے اجرا کے وقت تک، مہاراشٹر میں 614 ایم ٹی آکسیجن پہنچائی جاچکی ہے، اترپردیش میں تقریباً 3797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 656 ایم ٹی، دلّی میں 5722 ایم ٹی، ہریانہ میں 2354 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 4149 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 5674 ایم ٹی، آندھراپردیش میں 4036 ایم ٹی، پنجاب میں 225 ایم ٹی، کیرالہ میں 513 ایم ٹی، تلنگانہ میں 3255 ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38 ایم ٹی اور آسام میں 560 ایم ٹی مائع طبی آکسیجن پہنچائی جاچکی ہے۔
ابھی تک آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے 15 ریاستوں کے قریباً 39 شہروں نیز قصبوں میں مائع طبی آکسیجن پہنچائی ہے۔ جن کے نام ہیں اترپردیش میں لکھنؤ، وارانسی، کانپور، بریلی، گورکھپور اور آگرا، مدھیہ پردیش میں ساگر، جبل پور، کٹنی اور بھوپال، مہاراشٹر میں ناگپور، ناسک، پونے، ممبئی اور سولاپور، تلنگانہ میں حیدرآباد، ہریانہ میں فریدآباد اور گروگرام، دہلی میں تغلق ا ٓباد، دلّی کینٹ اور اوکھلا، راجستھان میں کوٹہ اور کنک پاڑا، کرناٹک میں بنگالورو، اتراکھنڈ میں دہرہ دون، آندھراپردیش میں نیلور، گنٹور، تڑیپٹری اور وشاکھاپٹنم، کیرالہ میں ارناکولم، تمل ناڈو میں تیروولور، چنئی، ٹوٹی کورن، کوئمبٹور اور مدورئی، پنجاب میں بھٹنڈہ اور پھلور، آسام میں کمروپ اور جھارکھنڈ میں رانچی۔
ہندوستانی ریلویز نے آکسیجن سپلائی والے مقامات کے ساتھ مختلف روٹس کی نقشہ سازی کی ہے اور وہ ریاستوں کی ابھرتی ہوئی ضرورت کے ساتھ خود کو تیار رکھے ہوئے ہے۔ مائع طبی آکسیجن لانے کے لیے ، ریاستیں ہندوستانی ریلویز کو ٹینکرس فراہم کرتی ہیں۔
ملک کے طول وعرض کا احاطہ کرتے ہوئے ہندوستانی ریلویز مغرب میں ہاپا، بڑودہ، مندرا، مشرق میں روڑکیلا، درگاپور، ٹاٹا نگر، انگُل جیسے مقامات سے آکسیجن لیتی ہے اور پھر اسے اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش ، آندھراپردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دلّی، اترپردیش اور ا ٓسام کی ریاستوں میں پیچیدہ آپریشنل روٹس پلاننگ کے منظرناموں میں فراہمی کرتی ہے۔
یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آکسیجن کی امداد کو تیز ترین طور پر پہنچایا جائے، ریلوے آکسیجن ایکسپریس فریٹ ٹرینوں کو چلانے میں نئے معیارات اور نئی مثالیں قائم کر رہا ہے۔ ان اہم مال بردار ٹرینوں کی اوسط رفتار ، زیادہ تر معاملات میں ،طویل سفر پر 55 سے زیادہ ہے۔ انتہائی ترجیحی گرین کوریڈور پر چلنے والے ان ریلوں کے لیے، ترجیحی احساسات کے ساتھ مختلف زونوں کی آپریشنل ٹیمیں انتہائی مشکل حالات میں بھی 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ آکسیجن انتہائی تیز رفتار کے ساتھ وقت کی حد کے اندر اندر پہنچائی جاسکے۔ تکنیکی اسٹوپیج کو مختلف حصوں میں عملے کی تبدیلیوں کے لیے کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے لیے راستہ صاف کرنے کی غرض سے ٹریکس کو کھلا رکھا جاتا ہے اور اعلیٰ چوکسی برتی جاتی ہے۔
یہ سب کچھ اس انداز میں کیا گیا ہے کہ مال برداری کے دوسرے آپریشن کی رفتار بھی کم نہیں ہوتی ہے۔
نئے آکسیجن کا چلنا ایک بہت ہی متحرک ورزش ہےاور اعداد وشمار ہر وقت اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں۔ زیادہ بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں رات دیر گئے اپنے سفر کا آغاز کرتی ہیں۔
*****
U.No.5594
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1728050)
Visitor Counter : 167