قبائیلی امور کی وزارت

عزت مآب وزیر اعظم کے مشیر جناب بھاسکر کھُلبے نے ٹرائیفیڈ کے نئےافتتاح شدہ صدر دفتر احاطے کا دورہ کیا


ایچ اینڈ آئی جی ڈیزائن ورکشاپ تربیتی پروگراموں سے نئے ڈیزائن کی گئی مصنوعات لانچ کی گئیں

Posted On: 17 JUN 2021 6:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍جون2021:

عزت مآب وزیر اعظم کے مشیر جناب بھاسکر کھُلبے نے آج نئی دہلی میں ٹرائیفیڈ کے نئے صدر دفتر کا دورہ کیا۔این ایس آئی سی کمپلیکس اوکھلاانڈسٹریل ایریا، فیز 3نئی دہلی میں نئے دفتر احاطے کا افتتاح حال ہی میں قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے کیا تھا۔

ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پروین کرشن اور ای ڈی ٹرائیفیڈ جناب انوپم ترویدی جناب کھُلبے کو 30,000مربع فٹ میں پھیلے ہوئے دفتر کے دورے پر لے گئے۔دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ اور دیگر جدید سہولیات سمیت انتہائی جدید بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ جناب کھلبے نے دفتر کے بنیادی ڈھانچے کے لئے ٹرائیفیڈ ٹیم کی ستائش کی اور ٹرائیفیڈ ٹیم کو ان کے مشن میں بڑی کامیابی کی امید کی۔

 

0001.jpg

 

اس موقعے پر جناب کھلبے نے مکمل ڈیزائن ورکشاپ تربیتی پروگراموں سے 25نئی ڈیزائن کی گئی مصنوعات کی لانچنگ کی۔ان مصنوعات میں دلکش  نیلی مٹی کے برتنوں پر دستکاری اور گرم و دلکش اُون کی مصنوعات شامل ہیں۔انہیں رشی کیش میں بوکسا قبائل کاریگروں اور جے پور میں مینا قبائل کاریگروں کے لئے منعقد ورکشاپ تربیتی پروگراموں کے دوران تیار کیا گیاتھا۔

جناب کھلبے نے کہا ’’یہ قابل ذکر ہے کہ ٹرائیفیڈ مسلسل نئی پہل کررہا ہے، جو قبائل کو بااختیار بنانے کے تمام پہلوؤں کا خیال رکھتا ہے۔مثال کے طورپر انتہائی دلکش اندازمیں ڈیزائن کی گئی ایچ اینڈ آئی جی مصنوعات جو ٹکاؤ بھی ہے اور انہیں بازاروں میں فروخت بھی کیا جاسکتا ہے۔‘‘

 

0002.jpg

 

قومی نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے ٹرائیفیڈ(ٹی آر آئی ایف ای ڈی)اُن گھریلو مصنوعات کو بازار تک پہنچانے اور ان کو بڑھاوا دینے کے لئے بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے۔جن کی تیاری ملک بھر کے قبائل  گروپ صدیوں سے کر رہے ہیں۔قبائل کی ترقی کے لئے اپنی حکمت عملی کی ایک حصے کی شکل میں ٹرائیفیڈ صلاحیت سازی اور ڈیزائن ترقی کی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ورکشاپ ٹرائیفیڈ کے دستکاری  اور آمدنی پیدا کرنے کے (ایچ اینڈ آئی جی)تربیتی پروگراموں کے توسط سے چلا ئے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد کاریگروں کی تربیت کے ذریعے نئی مصنوعات تیار کرنا اور ان کی روزی روٹی کے لئے ان کی مصنوعات کی کاروباری ترقی کے لئے قبائلی دستکاری کا ایک مستقل سپلائی کی بنیاد بنانا ہے۔وباء کے دوران قبائلی کاریگروں کی صلاحیت سازی کے لئے اضافی کوششیں کی گئیں۔17تربیتی پروگروموں کو منظوری دی گئی۔انہوں نے 170نئی ڈیزائن کی گئی مصنوعات کو تیار کرنے کے لئے 340قبائلی کاریگروں کو مستفید کیا ۔آج لانچ کی گئی مصنوعات رشی کیش میں بوکسا قبائل کاریگروں اور جے پور میں مینا قبائل کاریگروں کے لئے حال ہی مکمل کئے گئے دو ڈیزائن ورکشاپ تربیتی پروگراموں سے تھے۔تیار کی جارہی تمام مصنوعات کو ٹرائبس انڈیا کے ریٹیل آؤٹ لیٹ اور ڈاٹ کام کے توسط سے بیچا جائے گا۔

جناب بھاسکر کھلبے نے دفتر احاطے کے اندر ٹرائبس انڈیا شوروم کا دورہ کیا اور ٹیم کے ساتھ انتہائی حوصلہ بات چیت کی اور انہیں اپنے علم اور تجربے سے بھی باخبر کیا۔

جناب پرویر کرشنا ، منیجنگ ڈائریکٹر ٹرائیفیڈ نے جناب کھلبے کو ان کے متحرک کرنے والے دورے کے لئے شکریہ ادا کیا اور ٹرائیفیڈ کے مشن کے تعلق سے اپنے عہد کی تصدیق کی، جوقبائل کوآتم نربھر اور خود انحصار بنانے کی سمت میں ہے۔

ٹرائیفیڈ قبائل کو با اختیا ربنانے کی سمت میں کام کرنے والی نوڈل ایجنسی کے طورپر قبائلی لوگوں کی زندگی اور روایتوں کو محفوظ کرتے ہوئے ان کی آمدنی اور روزی روٹی میں بہتری لانے کے لئے کام کررہی ہے۔

 

0004.jpg

 

0005.jpg

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5598)



(Release ID: 1728043) Visitor Counter : 167