سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاورچند گہلوت 7 قومی اداروں ،7 جامع علاقائی مراکز نیز پیچیدہ معذوری سے متعلق 14 مراکز کا کل افتتاح کریں گے

Posted On: 16 JUN 2021 8:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 16 جون: سماجی انصاف  اور تفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاورچند گہلوت ، 17 جون 2021 کو صبح 11 بجے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ حکومت ہند کی وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کےزیر اہتمام  معذور افراد کی تقویت کے لیے کام کرنے والے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے تحت ، 7 قومی اداروں اور 7 جامع علاقائی مراکز میں واقع پیچیدہ معذوری سے متعلق 14 مراکز کا افتتاح کریں گے ۔

فی الوقت ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے تحت قومی اداروں کو معذوروں  کی مناسب دیکھ ریکھ اور ان کے مکمل علاج و معالجے نیز دیگر خدمات فراہم کرنے  میں مہارت اور اختصاص  حاصل ہے۔ معذور بچوں (0-6 سال) ، یا ایسے بچوں  جن کی ابتدائی نشو نما رک گئی ہے اور ان کی معذوری سنگین شکل اختیار کر گئی ہے ، کے لیے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے  ایک نئی پہل شروع کی ہے اور ایک پائلٹ پروجکٹ کے تحت  پہلے مرحلے میں سات قومی اداروں  دہلی ، ممبئی ، دہرادون ، سکندرآباد ، کولکاتا  ، کٹک اور چنئی نیز7 جامع علاقائی مراکز  سندر نگر ، لکھنؤ ، بھوپال ، راج نندن گاؤں ، پٹنہ ، نیلور اور کوزی کوڈ میں واقع  14 پیچیدہ معذوری سے متعلق مراکز قائم کیا ہے۔

یہ 14مراکز معذوروں کے حقوق کے تحفظ  سے متعلق دفعات 2016 کے تحت تمام ہی طرح  کےمعذور بچوں (0-6 سال) کے لئے علاج ومعالجہ ، ان کے حفظان صحت، ان کے لیے دیگر خدمات اور پری اسکولوں میں تربیت کے لئے  ہر طرح کی  سہولیات فراہم کریں گے۔ یہ تمام خدمات  خوبصورتی کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے ماحول میں ایک ہی چھت کے نیچے قابل رسائی ہوں گی اور ہر معذور بچے کو فراہم کی جائیں گی۔

 

اس افتتاحی پروگرام کی لائیو اسٹریمنگ مذکورہ ویب لنک پر دستیاب ہے۔

webcast.gov.in/msje.

 

 

ش ح۔ س ک

U No. 5573

 



(Release ID: 1727873) Visitor Counter : 103