سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے پورے ملک میں پی یو سی (زیر قابو آلودگی کا سرٹیفکیٹ) جاری کرنے کے لیے مشترکہ فارمیٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا

Posted On: 17 JUN 2021 1:05PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے پی یو سی (زیر قابو آلودگی کا سرٹیفکیٹ) کے ایک مشترکہ فارمیٹ کے لیے   14 جون 2021 کو  ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جو ملک بھر میں  موٹر گاڑیوں کے قومی ضابطہ 1989 کے تحت جاری کیا جائے گا۔پی یو سی سرٹیفکیٹ کی بنیادی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  1. ملک بھر میں  پالوشن انڈر کنٹرول (پی یو سی) کا ایک جیسا فارمیٹ اور پی یو سی ڈیٹا بیس کو قومی رجسٹر سے جوڑنا۔
  2. رد کرنے کی رسید کا تصور پہلی بار متعارف کرایا جارہا ہے۔رد کرنے کی رسید کا مشترکہ فارمیٹ گاڑی کے مالک کو دیا جائے گا، اگر اس کے ٹیسٹ کے نتیجہ کی قدر منظور شدہ قدر سے زیادہ پائی جاتی ہے، جیسا کہ متعلقہ اخراج کے ضابطوں میں لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس دستاویز کو سروس سینٹر میں گاڑی کی سروسنگ کراتے وقت دکھایا جاسکتا ہے، یا اس کا استعمال  اس وقت کیا جاسکتا ہے جب کسی اور سینٹر میں جانچ کراتے وقت پی یو سی سینٹر ڈیوائس ٹھیک طریقے سے کام نہ کررہا ہو۔
  3. معلومات کی رازداری کا خیال رکھا جائے گا، جیسے کہ (1) گاڑی کے مالک کا موبائل نمبر نام اور پتہ، (2) انجن نمبر اور چیسس نمبر(صرف آخر کے 4 ہندسے نظر آئیں گے، دیگر ہندسے چھپا دیئے جائیں گے)۔
  4. گاڑی کے مالک کاموبائل نمبر لازمی کردیا گیا ہے، جس پر تصدیق کرنے اور فیس کے لیے ایس ایم ایس الرٹ بھیجے جائیں گے۔
  5. اگر قانون نافذ کرنے والا افسر کسی ٹھوس وجہ سے یہ سمجھتا ہے کہ موٹر گاڑی اخراج کے معیاروں کےالتزامات کی تعمیل نہیں کررہی ہے تو وہ تحریری طور پر یا الیکٹرانک طریقے سے ڈرائیور یا گاڑی کے کسی انچارج شخص کو یہ ہدایت دے سکتا ہے کہ وہ گاڑی کو کسی مجاز آلودگی پر قابو کرنے کی جانچ کے اسٹیشن پر جمع کرائے۔ اگر ڈرائیور یا گاڑی کا کوئی اور انچارج اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گاڑی کو جمع کرنے میں ناکام رہتا ہے یا گاڑی جانچ میں ناکام رہتی ہے تو گاڑی کے مالک  کوجرمانہ  ادا کرنا پڑے گا۔
  6. اگر گاڑی کا مالک اس ہدایت کی تعمیل نہیں کرتا ہے تو رجسٹر کرنے والی اتھارٹی معقول وجہ کی بنیاد پر ، جسے تحریری طور پر ریکارڈ کیا جائے گا، گاڑی  کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور فراہم کیا گیا کوئی پرمٹ  رد کرسکتی ہے، جب تک کی ‘‘پالوشن انڈر کنٹرول’’ سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرلیا جائے۔
  7. اس طرح، اس کا نفاذ آئی ٹی کی بنیاد پر ہوگا اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر بہتر طریقے سے قابو پانے میں مدد ملے گی۔
  8. فارم پر کیو آر کوڈ پرنٹ کیا جائے گا۔اس میں پی یو سی سینٹر کے متعلق مکمل معلومات درج ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5574

ش ح۔  ق ت ۔  ت ع۔


(Release ID: 1727867) Visitor Counter : 402