ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون شمال مشرقی ریاستوں اورذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اورسکم کی طرف بڑھ گیاہے

Posted On: 06 JUN 2021 4:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 06؍جون :بھارتی محکمہ موسمیات کے قومی موسم کی پیش گوئی کے مرکز کے مطابق :

(مورخہ :06جون ، 2021،جاری کرنے کا وقت 14.30بجے آئی ایس ٹی )

1-جنوب مغربی مانسون کی پیش رفت

  • جنوب مغربی مانسون آج 6جون ، 2021کو وسطی بحرعرب کے کچھ حصوں، مہاراشٹرکے کچھ اورحصوں ، پوراکرناٹک ، تلنگانہ کے کچھ مزید حصوں، پورے تمل ناڈو ، آندھراپردیش کے کچھ حصوں ، وسطی خلیج بنگال کے مزید علاقوں اورخلیج بنگال کے شمال مشرقی حصوں کی آگے بڑھ گیاہے ۔ اوروہاں سے ہندوستان کے پورے شمال مشرقی ریاستوں (ناگالینڈ ، منی پور، میزورم اورتریپورہ ، آسام اور میگھالیہ ، اروناچل پردیش ) ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم کے زیادہ ترحصوں کی طرف بڑھ گیاہے ۔
  • مانسون (این ایل ایم ) مانسون کی شمالی حدارض البلد 18.0ڈگری شمال /طول البلد .65ڈگری مشرق ،ارض البلد 18.5ڈگری شمال طول البلد . 70ڈگری مشرق ، 20ڈگری شمال /90.5ڈگری مشرق اور 24.0ڈگری شمال /89.5ڈگری مشرق اور باگ ڈوراسے ہوکر گذرتی ہے (حوالہ تصویر 1جنوب مغربی مانسون 2021، 06جون ، 2021کے شمالی حدود کے لئے ہیں ۔
  • آج 8.30بجے آئی ایس ٹی آخری وقت کے لئے گذشتہ 24گھنٹوں میں ہوئی بارش کی اہم مقدار تیرومیم (پڈوکوٹائی ضلع ) -19، تریپورہ ، گنگٹوک -11ہرایک ، شیرالی ،اننت پورہرایک 10،منکی بھٹکل ، چک منگلورو، کڈپّا،پیرمبلورہرایک 9، تھانے ، مشرقی خاسی ہلز، ریوا ، ہوناورہرایک 8، رائے گڑھ ، وڈگاوں (پنے ) ، اگرتلہ ، کڈّالرہرایک 7، تیروپتی -6۔

 

2-پیش گوئی اور انتباہ

  • جنوب مغربی ہواؤں کے مضبوط ہونے اور کرہ ہواسے متعلق نچلی سطح کے پڑوس ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال میں طوفانی گردش کی وجہ سے اگلے 4سے 5دنوں کے دوران شمال مشرقی ریاستوں اور اس سے ملحق مشرقی ہندوستان میں تیز سے بہت تیز بارش کا امکان ہے ۔ اروناچل پردیش میں 6اور8تاریخ کو آسام اور میگالیہ اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں 8اور 9تاریخ کو ناگالینڈ ، منی پور، اورتریپورہ میں 6اور 7تاریخ کو ، اڈیشہ میں 8اور 9  ،گنگیٹک مغربی بنگال10جون کو الگ الگ حصوں میں موسلادھاربارش کا امکان ہے ۔ آج آسام اورمیگھالیہ ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں 6جون کو اوراڈیشہ میں 10جون کو کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا شدید امکان ہے ۔
  • شمالی مہاراشٹرساحل سے شمالی کیرالہ ساحل تک درمیانی سمندری سطح تک ساحلی گرت کے اثراورکرہ ء ہواسے متعلق نچلی سطحوں میں کانکن اورگوامیں طوفانی گردش کی وجہ سے جنوبی جزیرائی ہندوستان اور مغربی ساحل میں آندھی ،بجلی گرنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کے ساتھ بڑے پیمانے پر آج 6جون ، 2021کو تیز بارش کا امکان ہے ۔

تفصیلات اور گرافکس کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں )

 

 

خاص مقام کی پیش گوئی اورانتباہ کے لئے برائے مہربانی موسم -1، ایگرومیٹ  ایڈوائزری کے لئے میگھ دوت ایپ اور بجلی گرنے کے انتباہ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع سطح پر انتباہ کی جانکاری کے لئے  stateMC/RMC ویب سائٹ پرجائیں ۔

****************

)17.6.2021 (ش ح ۔ ع ح۔ع آ

U-5549



(Release ID: 1727832) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil