سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ایلڈر لائن (ٹول فری نمبر14567)ہزاروں بزرگ لوگوں کو مدد فراہم کررہی ہے:جناب رتن لال کٹاریہ

Posted On: 16 JUN 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16؍جون2021:

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے کہا کہ حکومت نے بزرگوں اور معذوروں کےلئے ٹیکہ کاری کے عمل کو آسان بنانے کی غرض سے ان لوگوں کے’گھر کے پاس‘ٹیکہ کاری مرکز قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔جناب کٹاریہ بزرگوں کے ساتھ نازیبا سلوک کے خلاف بیداری لانے کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کو خطاب کررہے تھے۔

جناب کٹاریہ نے وباء کے دوروان بزرگ شہریوں کی مدد کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں معلوم فراہم کی۔ مرکزی حکومت نے اپنی بزرگ آبادی کا جلد از جلد ٹیکہ کاری کرکے اُنہیں اولین زمرے میں شامل کرکے تحفظ مہیا کرنے کی پہل کی ہے۔اس دور اندیش پالیسی کے نتیجے میں ہماری بیشتر بزرگ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے اور وہ خود کو کووڈ-19سے بچانے کے قابل ہوگئے ہیں۔

جناب کٹاریہ نے ایلڈر لائن منصوبے کے تحت اہم ریاستوں میں حال ہی میں شروع کئے گئے ریاست وار کال سینٹر (ٹول فری نمبر 14567) کی کامیابی کی کہانی پر روشنی ڈالی۔موجودہ کووڈ وباء کے دوران یہ ہیلپ لائن زبردست طریقے سے کام کررہی ہے۔مثال کے طورپر کاس گنج ضلع میں 70 سال کی بھوکی ، بے گھر ، بزرگ خاتون کو ہیلپ لائن کے توسط سے وِردھا آشرم کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ ایلڈر لائن نے چندوسی بس اسٹینڈ پر پچھلے ڈیڑھ مہینے سے پھنسے ہوئے ایک 70 سالہ سابق مکّے باز کو اس کے گھر پہنچانے میں مدد کی۔وزیر موصوف نے خلاصہ کیا کہ ایلڈر لائن ہزاروں بزرگوں کو مدد فراہم کررہی ہے۔

جناب کٹاریہ نے بزرگوں کے لئے خاص طورسے وباء کے دوران خاندانی ڈھانچے اور انتظام کی ضرورت کو واضح کیا۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-19عالمی وباء نے آج تنہا بزرگوں کی مکمل حقیقت کی تصویر کشی ہے۔انہیں اپنے آس پاس رہنےو الے لوگوں، مقامی برادری  کے جذبہ خدمت یا ضروری اشیاء کی سپلائی کرنےو الے خوردہ خدمات فراہم کرنےو الوں پر منحصر رہنا پڑتا ہے۔اس کی غیر موجودگی میں وہ اپنے ضرورت کا سامان خریدنے کے لئے باہر جانے کے لئے مجبور ہوں گے، جس سے ان کے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

آخر میں انہوں نے تمام لوگوں سے گزارش کی کہ خاندان کے ہر فرد خاص طورپر بزرگوں کو جلد سے جلد ٹیکہ لگوائیں اور تمام لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ بزرگ رشتہ داروں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

بزرگوں کےساتھ بدسلوکی کے خلاف بیداری پیدا کرنے کا عالمی دن (ڈبلیو ای اے اے ڈی)ہر سال 15جون کو منایا جاتا ہے۔انٹرنیشنل نیٹ ورک فار دی پریونشن آف ایلڈر ابیوز(آئی این پی ای اے)گزارش کے بعد اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے دسمبر 2011ء میں اپنی تجویز 66/127کے تحت قانونی طورپر منظوری دی گئی تھی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5550)



(Release ID: 1727735) Visitor Counter : 155