بھارتی چناؤ کمیشن

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی)  نے چیف الیکٹورل آفیسروں کی  ورچوول کانفرنس  کاانعقاد کیا


اعلیٰ انتخابی کمشنر (سی ای سی) نے تیزی کے ساتھ اور مؤثر طریقے سے ووٹروں پر مرکوز خدمات فراہم کرنے پر زور دیا

عام انتخابات 2019- کانفرنس کے دوران ایک اٹلس جاری کیا گیا

Posted On: 15 JUN 2021 6:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15جون،2021۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے  چیف الیکٹورل آفیسروں کی ایک ورچوول کانفرنس منعقد کی۔اس کانفرنس میں بنیادی طور پر ہموار مؤثر اور رائے دہندگان موافق خدمات ،انتخابی فہرست کی جدیدکاری / تطہیر، آئی ٹی ایپلی کیشن کاانضمام ، ووٹروں تک رسائی کے وسیع پروگرام، میڈیااور مواصلات کی حکمت عملی، اخراجات کی نگرانی، قانونی اُمور ، ای وی ایم اور وی وی پیٹ اسٹوریج  سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور تربیت اورصلاحیت سازی جیسے  کلیدی موضوعات پرتوجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E29B.jpg

چیف الیکٹورل آفیسروں سے خطاب کرتےہوئے اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر نے بیک اینڈسسٹم  کی بحالی کیلئے وقتاً  فوقتاً اس طرح کی جائزہ  میٹنگ منعقد کرنے پر زور دیا تاکہ ترجیحی بنیاد پر تیزی کے ساتھ اورمؤثر طریقے سے ووٹروں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کی جاسکے۔ جناب چندر نےکہاکہ چیف الیکٹورل آفیسروں کی اس طرح کی جائزہ میٹنگوں کوادارہ جاتی بنایا جائے گا اور زیادہ کثرت سے ان میٹنگوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ جناب چندر نے زور دیکرکہاکہ سی ای اوز کو چاہئے کہ وہ موجودہ رائے دہندگان کیلئے رجسٹریشن اور دیگر خدمات جیسے تصحیح ،پتہ کی تبدیلی وغیرہ کیلئے نئے رائے دہندگان کے ساتھ مشغول ہوکر سالوں بھر مستقل کوششیں کریں اور الیکشن کمیشن کے پلیٹ فارم کوپریشانی سے پاک بنانے کے بارے میں بیداری پیداکریں۔ انہوں  نے تازہ ترین اور غلطیوں سے پاک ووٹروں کی فہرست کی اہمیت کااعادہ کیا۔ جناب چندر نے چیف الیکٹورل آفیسروں سے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات کیلئے سیکھنے اور تخصیص کے عمل  کیلئے ان ریاستوں سے جہاں انتخابات ہوچکے ہیں ان کے ذریعےکئے گئے متعدد اختراعی اقدامات کے بہترین طریقہ کار کو مشترک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M2KV.jpg

اپنے خطاب میں الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے کہاکہ ان ریاستوں کے چیف الیکٹورل آفیسروں کو،جہاں حال ہی میں انتخابات ہوئے ہیں، انہیں اپنے کامیاب بہترین طور طریقوں جیسے غیرحاضررہنے والے رائے دہندگان ، مجرمانہ سرگرمی انجام دینے والے افراد اورپولنگ/ پولیس عملہ اور پولیس اہلکاروں  کی بے ترتیب سازی  کے لئےموبائل ایپ جیسے طریقوں کی تجویزپیش کرنی چاہئے۔ انہوں نےزور دیکرکہا کہ ای وی ایم کے اسٹوریج اور نقل وحمل کیلئے معیاری طریقہ کارایس او پی کے پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمدکیاجاناچاہئے اور چیف الیکٹورل آفیسروں (سی ای اوز) کے ذریعے اس کی نگرانی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سی ای اوز کو ای وی ایم اسٹوریج گوداموں کی وقتاً فوقتاً ذاتی طور پر معائنہ کرنے کو یقینی بناناچاہئے۔ جناب کمار نے مزیدکہاکہ  کورکمیٹی کے ذریعے جانچ کی جانے والی سی ای اوز کو شناخت شدہ عمودی شکل میں کی جانے والی نئی اصلاحات کیلئے  اپنی تجاویز اور نظریات بھیجنے چاہئیں۔

الیکشن کمشنر جناب انوپ چندرپانڈے نے  سی ای اوز کی مثبت تجاویز کیلئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سی ای اوز  کو غیرانتخاب والی مدت  کااستعمال افرادی قوت  کے وسائل ، بنیادی ڈھانچے کی خلیج کو پُرکرنےاورانہیں مستحکم کرنے،مواصلات اور بیداری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے اوراپنی اپنی ریاستوں کی مخصوص ضرورتوں کے مطابق  ٹریننگ کی رفتار بڑھانے اور صلاحیت سازی کیلئے  کرناچاہئے۔

سکریٹری جنرل جناب اومیش سنہا نے چیف الیکٹورل آفیسروں کو یاد دلایاکہ غیرانتخابات  والی مدت  کے دوران الیکٹورل رول کی تطہیر ، رائے دہندگان کی شکایات کے ازالے ، الیکٹورل لٹریسی کلب اور دیگر ایس وی ای ای پی اقدامات کے ذریعے  نوجوان اور مستقبل کے ووٹروں کو شامل کرنے کیلئے آؤٹ ریچ سرگرمیوں ، عملہ اور بجٹ سے متعلق اُمور ، سی ای او آفس کی ٹیموں کی تربیت جیسے بنیادی کام ترجیحی بنیاد پر کیاجاناچاہئے تاکہ سی ای او کے دفاتر آئندہ انتخابات کیلئے پوری طرح سے تیار رہیں۔

سینئر ڈی ای سی جناب دھرمیندر شرما ، ڈی ای سی جناب سدیپ جین ، جناب چندر بھوشن کمار اور جناب نتیش ویاس نے بھی اپنے مخصوص موضوعات پر سی ای اوزکے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

اس کانفرنس کے دوران آسام،کیرالا، تملناڈو اورمغربی بنگال کےچیف الیکٹورل آفیسروں نے وباکے دوران منعقد ہونے والے انتخابات سے حاصل ہونے والے اپنے تجربا ت اور اسباق کو مشترک کیا۔ گوا، منی پور،پنجاب ،اتراکھنڈ اور اترپردیش کے سی ای اوز نے خاص طور پر کمیشن کو اپنی متعلقہ ریاستوں میں  آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے مختلف چیلنجوں ،اختراعات اور تجاویز کے بارے میں آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZTPN.jpg

کمیشن نےآج جائزہ میٹنگ کے دوران عام انتخابات 2019 سے متعلق اٹلس کا بھی ای۔لانچ کیا۔ اس اٹلس میں یادگار واقعہ کے ڈیٹا اور شماریاتی  اعداد وشما ر شامل ہیں۔ اس اٹلس میں 42 موضوعاتی نقشے اور90جدول شامل ہیں جن میں انتخابات کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ عام انتخابات 2019 کا اٹلس ایک معلوماتی اور عکاسی کرنے والا دستاویز ہے جو بھارت کے انتخابی عمل کی باریکی کو سامنے لاتا ہے۔ نقشوں اور جدولوں میں ملک کے انتخابی تنوع کی بہتر تفہیم اور تعریف کیلئے معلومات کو عکاسی کے انداز میں دکھایا گیا ہے۔ اٹلس نے نمایاں خصوصیات کو سامنے لانے کاکام کیا ہے جیسا کہ 23 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے اعداد وشمار جہاں خواتین کی ووٹنگ کا تناسب مردوں کے ووٹنگ فیصد سے زیادہ تھا۔ دوسرے پیرا میٹرس کے  درمیان امیدواروں ،رائے دہندگان اور سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی کے لحاظ سے سب سے بڑے پارلیمانی حلقے کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ ای۔ اٹلس  https://eci.gov.in/ebooks/eci-atlas/index.html پر دستیاب ہے۔ کسی  بھی تجاویز کمیشن کے ای ڈی ایم ڈی ڈویزن کے ساتھ   شیئر  کیاجاسکتاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IY7B.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MC5C.jpg

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5510



(Release ID: 1727348) Visitor Counter : 220