کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جناب منسکھ منڈاویہ نے ہماچل پردیش کے پراگ پور میں پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی کیندر کا افتتاح کیا
حکومت نے مارچ 2024 تک پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی کیندروں کی تعدادبڑھا کر 10 ہزار کرنے کا نشانہ رکھا ہے
Posted On:
14 JUN 2021 5:57PM by PIB Delhi
کیمیکل اور فرٹیلائزر س کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویہ نے آج ورچوئل طریقہ سے ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کے پراگ پور میں پردھان منتری جن اسوشدھی کیندر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر جناب من سکھ منڈاویہ نے کہا کہ جن اوشدھی کیندروں نے سستی شرح پر معیاری جینرک دوا دستیاب کرانے کے وزیراعظم کے خواب کو پورا کیا ہے ۔ انہوں نے آج کانگڑا میں جن اوشدھی کیندر کھولنے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کیندروں سے مقامی لوگوں کو سستی قیمتوں پر معیاری دوائیں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبا جیسی صورتحال میں جن اوشدھی کیندروں کا رول کافی اہم ہوگیا ہے۔ غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کے لئے 7836 جن اوشدھی کیندر دن رات کام کررہے ہیں۔ جناب منڈاویہ نے بتایا کہ کئی جن اوشدھی کیندروں نے سستی اور معیاری جینرک دوائیں فروخت کرنے کے علاوہ ، لاک ڈاون کے دوران ضرورت مند لوگوں کو راشن کٹ ، پکا ہوا کھانا، مفت دوائیں وغیرہ تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔
جناب منڈاویہ نے بتایا کہ حکومت نے مارچ 2024 تک پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے) کی تعداد بڑھا کر 10000 کرنے کا نشانہ رکھا ہے۔ 11 جون 2021 تک جن اوشدھی کیندروں کی تعداد بڑھ کر 7836 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ، پورے ہماچل پردیش میں کل 66 جن اوشدھی کیندر کھولے گئے ہیں۔
پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی پروجیکٹ - پی ایم بی جے پی کے تحت ملک کے سبھی ضلع شامل کئے گئے ہیں ۔ پی ایم بی جے پی ملک کے کونے کونے میں لوگوں تک سستی دوا سہل رسائی کو یقینی بنارہا ہے۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:5460)
(Release ID: 1727184)
Visitor Counter : 191