عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ لچیلی حاضری کے متبادل میں رواں کووڈ وبائی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 جون تک کی توسیع کی گئی ہے


انہوں نے اپنی اپیل میں 18 برس اور اس سے زائد کی عمر والے تمام مرکزی حکومت کے ملازمین سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد از جلد ٹیکہ لگوا لیں

Posted On: 01 JUN 2021 5:14PM by PIB Delhi

 

عملہ اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) کے سینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات، پنشنز، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ، ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے مطلع کیا ہے کہ رواں کووڈ وبائی مرض کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فلیکسی (لچیلی) حاضری کے متبادل میں 15 جون تک کی توسیع کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WHOB.jpg

 

یہ توسیع سابقہ احکام کو جاری رکھتے ہوئے کی گئی ہے ،جس کے تحت دفتروں میں حاضر ہونے کی شرط میں کچھ نرمی فراہم کی گئی تھی۔ اس سے قبل دفاتر50 فیصد کی حاضری کے طرز پر کھل رہے تھے۔

موجودہ احکام کی اہم جھلکیوں میں (اے) وزارتوں/ محکموں کے سکریٹری حضرات اور ملحق / ذیلی دفاتر کے محکموں کے سربراہان کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے یہاں ملازمین کی حاضری کو دفتر میں کووڈ مثبت معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سطح پر منظم بنائیں، ساتھ ہی ساتھ عملی ضروریات کا بھی لحاظ رکھیں۔ (بی) معذوری کے شکار افراد اور حاملہ خواتین ملازمین کو دفاتر میں حاضر ہونے کی شرط سے استثنائی فراہم کی جاسکتی ہے اور انہیں گھر سے کام کرنے کی سہولت کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ (سی) افسران/ عملے کو دفاتر میں بھیڑ بھاڑ سے احتراز کرنے کے سلسلے میں متفرق نظا م الاوقات پر عمل کرنا ہوگا، جس کا فیصلہ دفاتر/ کام کاج کے مقام ، محکمے کے سربراہ کے ذریعے کیا جائے گا۔(ڈی) ایسے تمام افسران/ عملہ جو ،کورونا مرض پر قابو حاصل کرنے کے لیے محدود کیے گئے زونوں میں رہائش پذیر ہوں، انہیں اس وقت تک دفتر میں آنے سے استثنائی فراہم کی جائے گی، جب تک متعلقہ محدود کیے گئے علاقے کو یعنی کنٹینمنٹ زون کو ڈی نوٹیفائی نہ کردیا جائے۔  ایسے افسران / عملے کے افراد جو کنٹینٹمنٹ زون میں رہ رہے ہوں، انہیں گھر سے کام کرنا ہوگا اور وہ ٹیلی فون اور الیکٹرانک مواصلاتی ذرائع پر ہمہ وقت دستیاب رہیں گے۔ ایسے تمام تر افسران جو آفس یعنی دفتر آئیں گے، انہیں ہر لحاظ سے ماسک پہننے سے لے کر جسمانی دوری بنائے رکھنے، سینی ٹائزر کا استعمال کرنے اور صابن اور پانی سے تھوڑی تھوڑی دیر بعد اپنے ہاتھ دھونے جیسے قواعد سمیت کووڈ سے محفوظ رہنے کے تمام دیگر برتاؤ کو اپنانا ہوگا۔

وزیر موصوف نے توقع ظاہر کی کہ ان تمام ہدایات پر  تمام شہریوں اور حکومت کے ملازمین اور ان کے کنبوں کے مفاد میں لفظی اور حقیقی معنوں میں عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ سرکاری کام کاج کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس امر کی تمام تر کوششیں کی جائیں گی کہ کووڈ کے نتیجے میں بیمار پڑ جانے والے سرکاری ملازمین کی عدم موجودگی کی وجہ سے جس قدر تعداد میں افرادی دنوں کے بقدر خسارہ ہوا ہے، اسے کم سے کم کیا جائے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ اس امر پر تسلی ظاہر کی  کہ کام کاج کے مقام پر ٹیکہ کاری کا نظریہ ایک کامیاب ماڈل ثابت ہوا ہے اور انہوں نے ریاستی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزارش کی ہے کہ وہ بھی مساوی طرز عمل اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ بلاک میں قائم کیے گئے ٹیکہ کاری کے مرکز میں اب تک 228 سے زائد افراد نے ٹیکہ لگوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مرکزی سرکاری دفاتر اور محکموں میں بھی مماثل مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے 18 برس اور اس سے زائد کی عمر والے تمام تر مستحق مرکزی ملازمین کے ذریعے تیز رفتاری سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کو از سر نو دہرایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G0A2.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ  وبائی مرض کے گزشتہ سال کے دوران  ڈی او پی ٹی نے رہنما خطوط کا ایک پورا مرقع تیار کیا تھا، جس پر سرکاری دفاتر میں عمل ہونا تھا۔ جس کے تحت نہ صرف یہ کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو حاصل کرنے کا مقصد شامل تھا، بلکہ اس کا مقصد یہ بھی تھا کہ دفتر کے کام کاج کو موثر طریقے سے نمٹایا جائے اور کسی قسم کی رخنہ اندازی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈی او پی ٹی کے ذریعہ وضع کیا گیا ورک فرام ہوم (ڈبلیو ایف ایچ) پروٹوکول یعنی گھر سے کام کرنے کا طریقہ اتنا کامیاب ثابت ہوا ہے کہ اس طریقے کو اپنا کر آؤٹ پٹ عام حالات کے مقابلے میں کہیں زیادہ دیکھا گیا، کیونکہ سرکاری ملازمین ہفتے کے اختتام کے دن اور دیگر  تعطیلات کے دن بھی  آن لائن کام کرتے رہے تھے۔

********** ***

( ش ح ۔م ن ۔ ت ع (

 U. No. 5480

 


(Release ID: 1727177) Visitor Counter : 247