صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19: ٹیکہ کاری کے بارے میں غلط فہمیوں کاازالہ


کووڈ سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی قومی مہم کے تحت جنوری سے اپریل 2021 تک نجی اسپتالوں کے لئے براہ راست خریداری کا بندوبست نہیں تھا

یکم مئی 2021 سے ریاستی حکومتوں اور نجی اسپتالوں کے ذریعہ براہ راست خریداری کے لئے 50 فیصد ٹیکے دستیاب کرائے گئے تھے

یکم مئی 2021 سے شروع کی گئی پالیسی کے ساتھ 16 جنوری 2021 سے ڈیٹا کاموازنہ کرنا غیر منصفانہ اور گمراہ کن ہے

Posted On: 04 JUN 2021 7:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 4 جون 2021: حکومت ہند، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ قریبی شراکت داری میں ، 16 جنوری 2021 سے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی دنیا کی سب سے بڑی مہمات میں سے ایک مہم چلارہی ہے۔

میڈیا کی بہت کم خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ‘‘ 25 فیصد ٹیکے نجی اسپتالوں کو مختص کئے گئے تھے، لیکن یہ مکمل ٹیکوں کا محض 7.5 فیصد ٹیکے ہی ہوتے ہیں’’۔ یہ خبریں درست نہیں ہیں اور یہ دستیاب دنیا کے ساتھ مماثلت نہیں رکھتیں۔ ان خبروں میں جان بوجھ کر دو موازنے کے لئے غیر موزوں ڈیٹا پوائنٹس کا موازنہ کیا گیا ہے تاکہ مختص کئے گئے ٹیکوں اور نجی شعبوں میں ٹیکوں کے بندوبست میں نابرابری کو ظاہر کیا جاسکے۔

یکم مئی 2021 کو کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے تحت قیمتوں سے متعلق ایک اصلاح شدہ نرم اور تیز تر حکمت عملی اختیار کی گئی تھی، جو کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کے جاری تیسرے مرحلے کی رہنمائی کررہی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت حکومت ہند، کسی بھی مینوفیکچرر کی سینٹرل ڈرگس لیباریٹری (سی ڈی ایل) کے ذریعہ منظور شدہ کل ٹیکوں کے 50 فیصد ٹیکوں کی خریداری کرے گی۔  حکومت ہند ان ٹیکوں کو ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت فراہم کرنا جاری رکھے گی جیسا کہ اس سے پہلے بھی کرتی رہی ہے۔ باقی کے 50 فیصد ٹیکے، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ براہ راست خریداری کے لئے دستیاب ہیں۔ اس حکمت عملی کا مقصد ادویہ سازوں کو ترغیب فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ٹیکوں کی تیاری میں اضافہ کریں اس کے علاوہ اس حکمت عملی کے تحت نئے ادویہ سازوں کو راغب کرنا بھی ہے۔ اس حکمت عملی کی بدولت ویکسین کی تیاری میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں ویکسین کی بڑے پیمانے پر دستیابی ہوسکے گی اور ٹیکوں کی قیمتوں، خریداری اور ان کے بندوبست میں لچک پیدا ہوگی اور ٹیکہ کاری کی مہم کا دائرہ وسیع ہوگا۔ اس کے علاوہ ایسا پورے ملک میں ٹیکوں کی دستیابی کے معاملے کو بہتر بنانے کے مد نظر بھی کیا گیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت، کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے مقصد سے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ باضابطہ رابطہ قائم کیا جارہا ہے تاکہ مینوفیکچررس کو ٹیکوں کا آرڈر دے کر نجی اسپتالوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔اس بات سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہلے ہی مطلع کردیا گیا ہے تاکہ نجی اسپتالوں اور ان کے تربیت یافتہ عملے کےنیٹ ورک کو بروئے کار لایا جاسکے اور ٹیکہ کاری کی قومی مہم کی کامیابی میں ان کا تعاون حاصل کیا جاسکے۔

مئی 2021 میں، اصلاح شدہ نرم پالیسی کے آغاز کے بعد سے کل 4.7 کروڑ ٹیکے، ٹیکہ کاری مہم کے لئے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ان میں سے 1.85 کروڑ ٹیکے نجی اسپتالوں کے ذریعہ خریداری کے لئے مخصوص کئے گئے تھے۔ نجی اسپتال، مئی 2021 میں 1.29 کروڑ ٹیکوں کی خریداری کرسکے ہیں جن میں سے انہوں نے 22 لاکھ ٹیکوں کا استعمال کرلیا ہے۔ ان اعداد وشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ اسپتالوں کے پاس اب بھی 17 فیصد ٹیکے موجود ہیں جو کہ لوگوں کے لگائے جانے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نجی اسپتالوں کو ٹیکوں کی زیادہ تر سپلائی مئی کے دوسرے نصف میں کی گئی ہے۔ درج ذیل چارٹ سے نجی اسپتالوں کے ذریعہ ٹیکے لگائےجانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا اظہار ہوتا ہے جبکہ مئی کے نصف تک ٹیکوں کی سپلائی میں اضافہ ہوگیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EPDC.png

 

یکم مئی 2021 کو اصلاح شدہ نرم حکمت عملی کے نفاذ کے بعد سے نجی اسپتالوں  کوٹیکوں کی خریداری، متعلقہ ساز وسامان اورسپلائی سے متعلق بندوبست کے عمل سے گزرنا پڑا تھا، مینوفیکچررس یا ادویہ سازوں کے لئے یہ فطری عمل ہے کہ وہ ٹیکوں کی حصولیابی کے عمل کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے مہلت حاصل کریں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اصلاح شدہ نرم پالیسی کے نفاذ سے پہلے، جب حکومت ہند نجی شعبوں کو ٹیکے فراہم کررہی تھی تو وہ دو سے ڈھائی لاکھ ٹیکے یومیہ لگارہے تھے۔

اب جبکہ متعلقہ ضروری سامان کو تیار کرلیا گیا ہے اور نجی اسپتالوں میں سے کوئی اسپتالوں کو ٹیکے ملنے شروع ہوگئے ہیں۔ سپلائی کی چارٹ سے مئی 2021 کے تیسرے ہفتے کے شروع سے غیر معمولی اضافے کارجحان ظاہر ہوتا ہے یہ رجحان جاری رہے گا اور 3جون 2021 کو نجی اسپتالوں کے ذریعہ 4 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔

 

 

******

 

 

U-NO.5474

 

ش ح۔ع م۔ ف ر

 



(Release ID: 1727164) Visitor Counter : 161