کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نےبڑے الیکٹرانک سامانوں سے متعلق پی ایل آئی اسکیم پر انڈسٹری کے ساتھ بات چیت کی
وزیر موصوف نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اہل کمپنیوں کا انتخاب شفاف طریقے سے وقت کی تحدید کے ساتھ کیا جائے گا
Posted On:
14 JUN 2021 7:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 14 جون صنعت و تجارت کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے آج بڑے الیکٹرانک سامانوں (ایر کنڈیشنرز اور ایل ای ڈی) سے متعلق پیداوار سے مربوط ترغیب (پی ایل آئی) کی اسکیم کے موضوع پر انڈسٹری کے ساتھ بات چیت کی۔اس بات چیت کا انعقاد مذکورہ اسکیم اپلی کیشن ونڈوپر ، جو کل سے تین ماہ کے لیے کھلا رہے گا، رد عمل جاننے کے لیے کیا گیا تھا۔
2021-22 کے بجٹ میں ، 13 کلیدی شعبوں کے لئے پی ایل آئی اسکیموں کے تحت 1.97 لاکھ کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی ایل آئی کے ذریعہ ، 5 سالوں میں کم سے کم پیداوار 500 بلین ڈالر ہونے کی توقع ہے۔ صرف پی ایل آئی پچھلے 5 سالوں کے کل مینوفیکچرنگ آؤٹ پٹ کا 1 ایک چوتھائی حصہ بڑھا سکتا ہے۔ 5 سالوں میں اس اسکیم کے ذریعہ کم از کم 1 کروڑ ملازمت متوقع ہے۔ بڑے الیکٹرانک سامانوں کے لئے پی ایل آئی اسکیم کا اعلان 16 اپریل 2021 کو کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں بڑے الیکٹرانک سامان بنانے والی کمپنیوں کے لئے پیداوار سے مربوط ترغیبات کی اسکیم کے لئے 4 جون 2021 کو رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ 2021-22 سے 2028-29 تک اسکیم کا خاکہ 6،238 کروڑ روپے ہے۔ اس میں 5 سال تک اضافی فروخت پر 4 فیصد سے 6 فیصد تک مراعات دی جاتی ہیں۔
انڈسٹری کے کپتانوں سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اسکیم قومی مینوفیکچرنگ چیمپین تیار کرنے کے لئے متعارف کروائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہندوستان کی ترقی کی کہانی' کی قیادت اس کی پرچم بردار پی ایل آئی اسکیم کرے گی۔ یہ اسکیم کفایتی مسابقت ، معیار ، کارکردگی اور ٹیکنالوجی کو متعارف کرائے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایل آئی کے ذریعہ ہندوستان عالمی سطح پر سپلائی چین میں اپنی دعویداری کے لیے اپنے مسابقتی اور تقابلی فائدہ سے مستفید ہوگا۔ اس سکیم سے صلاحیت اور قابلیت پیدا کرنے کے لیے ہندوستانی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کا آغاز ہوگا۔ جناب گوئل نے کہا کہ اسکیم کے تحت اہل کمپنیوں کا انتخاب شفاف طریقے سے اور وقت کی تحدید کے ساتھ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(14.06.2021)
U-5469
(Release ID: 1727116)
Visitor Counter : 160