حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

بھارت کے لیے پروجیکٹ او 2

Posted On: 13 JUN 2021 11:11AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13 جون ، 2021/کووڈ – 19 کی دوسری لہر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں طبی آکسیجن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔  موجودہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے میڈیکل آکسیجن کی تیاری کی بھی اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے  کہ مستقبل میں وافر سپلائی موجود ہے۔  حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے – ’ بھارت کے پروجیکٹ او 2‘ سے میڈیکل آکسیجن کی مانگ میں اس اضافے کو پورا کرنے کے لیے ملک کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے فریقین کام کر رہے ہیں۔

بھارت کے لیے پروجیکٹ او 2 آکسیجن کا قومی کنسورشیئم  زیو لائٹس ، چھوٹے آکسیجن پلانٹس کا قیام کمپریشرز  کی تیاری، قطعی مصنوعات جو آکسیجن پلانٹس ، کنسنٹریٹرز اور وینٹی لیٹرز ہیں، جیسے اہم خام مال کی سپلائی قومی سطح قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ یہ کنسورشیئم نہ صرف مختصر مدت کے لیے فوری طور پر فراہمی کے تئیں پر امید ہے بلکہ طویل مدتی تیاری کے لیے اقتصادی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ ماہرین کی ایک کمیٹی آکسیجن پلانٹس کنسنٹریٹز اور وینٹی لیٹرز  جیسے اہم آلات تیار کر رہی ہے۔ اس کمیٹی کا تعلق بھارت میں قائم  مینوفیکچرز، اسٹار اپس اور ایم ایس ایم ای (فیکی ، میسا کے ساتھ اشتراک) سے ہے۔ مینوفیکچرنگ اور سپلائی کنسورشیئم میں بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ (بی ای ایل)، ٹاٹا کنسلٹنگ انجینئرس (ٹی سی ای)، سی – کیمپ ، بینگلورو؛ آئی آئی ٹی کانپور (آئی آئی ٹی – کے)، آئی آئی ٹی دلی (آئی آئی ٹی – ڈی)؛ آئی آئی ٹی بامبے (آئی آئی ٹی – بی)؛ آئی آئی ٹی حیدرآباد (آئی آئی ٹی – ایچ)؛ آئی آئی ایس ای آر، بھوپال؛ وینچر سینٹر، پنے، اور 40 سے زیادہ ایم ایس ایم ای ۔

کنسورشیئم میں یو سیڈ ، ایڈوردز لائف سائنسز فاؤنڈیشن، کلائمیٹ ورک فاؤنڈیشن وغیرہ جیسی تنظیموں کی طرف سے سی ایس آر  / خیراتی امداد حاصل کرنی شروع کر دی ہے۔  ہوپ فاؤنڈیشن ، امریکن انڈین فاؤنڈیشن، والمارٹ، ہیتاچی، بی این پی پریباس اور ای انفو چپس کنسورشئیم کے کام میں مدد دینے کے لیے اپنی سی ایس آر کوششوں کے طور پر آکسیجن کنسنٹریٹرز اور وی پی ایس اے / پی ایس اے پلانٹس حاصل کر رہی ہیں۔

اس پروجیکٹ کے بارے میں سوالات پوچھنے کے لیے اس پتے پر لکھیں  industry-engagement[at]psa[dot]gov[dot]in

کووڈ – 19 سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے براہے کرم اس پیج https://www.psa.gov.in/innovation-science-bharat  کو دیکھیں۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5414

 



(Release ID: 1726791) Visitor Counter : 272