ارضیاتی سائنس کی وزارت

آئندہ پانچ دنوں میں ملک کے کسی بھی حصے میں گرم لہر  چلنے کا امکان نہیں ہے

Posted On: 12 JUN 2021 4:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی  موسمیاتی پیش گوئی کے مرکز کے مطابق:

(جاری کرنے کی تاریخ و وقت: 12 جون، 2021 بوقت 1600 بجے آئی ایس ٹی)

درجہ حرارت کی موجودہ صورتحال اور آئندہ 5 دنوں کے لئے انتباہ

گزرے دن کے درجہ حرارت کا منظرنامہ:

ملک کے کسی بھی حصے میں  گرمی کی لہر نہیں

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:- 11 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مغربی راجستھان کے تقریباً سبھی حصوں میں، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے زیادہ تر حصوں میں، مشرقی راجستھان، پنجاب، مغربی مدھیہ پردیش اور گجرات کے کچھ حصوں میں 40.0 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

کل سب سے زیادہ درجہ حرارت مغربی راجستھان کے گنگا نگر میں 44.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

آج درج کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت:

رات میں تیز گرمی: کہیں نہیں رہی

کم سے کم درجہ حرارت:- مغربی راجستھان کے کچھ مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت  معمول سے 3.1 ڈگری سیلسیس سے 5.0 ڈگری سیلسیس زیدہ درج کیا گیا۔  جبکہ ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر اور ہریانہ، چنڈی گڑھ نیز دہلی میں ایک دو مقامات پرمعمول سے 1.6 ڈگری سیلسیس سے 3.0 ڈگری سیلسیس زیادہ درج کیا گیا۔

(مزید معلومات اور گرافکس کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں)

مقامی  موسمیاتی پیشگوئی اور انتباہ کے لئے موسم ایپ، زراعت سے متعلق موسمیات کی جانکاری کے لئے  میگھ دوت ایپ آسمانی بجلی گرنے سے متعلق انتباہ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ضلع  وار موسمیاتی پیشین گوئی اور انتباہ کے لئے ریاستوں کے موسم دفاترر/ علاقائی موسم دفتر کی ویب سائٹ پر لاگ آن کریں۔

****

ش ح۔ ن ر (13.06.2021)

U NO:5412



(Release ID: 1726730) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil