وزارت دفاع

کوسٹ گارڈ نے جدید لائٹ ہیلی کاپٹر اے ایل ایچ ایم کے-III کو شامل کرکے اپنے ہوا بازی میں نئی جہت کا اضافہ کیا

Posted On: 12 JUN 2021 2:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12جون 2021،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایک خودکفیل ہندوستان کے ویژن کے مطابق ، سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے آج انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) میں ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) ایم کے-III شامل کیا۔ یہ جدید ترین ہیلی کاپٹر ہندوستانی ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) ، بنگلورو نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے ہیں۔

 ڈاکٹر اجے کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کے’میک ان انڈیا‘ وژن کو آگے بڑھانے اور ان ہیلی کاپٹروں کو ٹیسٹ مرحلے میں شامل کرنے کے لئے آئی سی جی اور ایچ اے ایل کے عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے آئی سی جی کے پاس یہ جدید ہیلی کاپٹر رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ ان کو کوسٹ گارڈ کے تمام علاقوں میں استعمال کیا جاسکے۔ حکومت کے ’ڈیجیٹل انڈیا‘ وژن کو فروغ دینے کے لئے ، اس تقریب کا انعقاد نئی دہلی سے بنگلورو تک ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعہ کیا گیا تھا اور کووڈ-19 پروٹوکول کو ترجیح دی گئی۔

 اے ایل ایچ ایم کے-III کے سمندری ورژن کو مقامی طور پر، ہندوستانی ایروناٹکس لمیٹڈ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے جس میں آئی سی جی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ملک میں ہی 19 اضافی آلات کا، موافقت کے مطابق اضافہ گیا گیا ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اگلے سال کے وسط تک 16اے ایل ایچ ایم کے-III ہیلی کاپٹر، آئی سی جی کو فراہم کرے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر بحری جہازوں سے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اے ایل ایچ ایم کے-III کوسٹ گارڈ کی مربوط تلاشی ، مداخلت کی صلاحیتوں ، ساحلی حفاظت ، تلاش اور بچاؤ کارروائیوں ، طبی امداد ، پھنسے ہوئے لوگوں کا انخلاء اور سمندری اور ہوا کے ذریعہ آلودگی سے متعلق مشنوں کے لئے کوسٹ گارڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

 سکریٹری دفاع نے حالیہ دنوں میں منشیات اور اسلحہ ضبط کرنے کی کامیاب کاروائی اور طوفان تا ؤتے اور یاس کے دوران جانیں بچانے پر آئی سی جی کی تعریف کی۔ سکریٹری دفاع نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی سی جی کو سونپی گئی اہم ذمہ داریوں کے پیش نظر ، خدمات کی صلاحیتاور اس کی صلاحیت میں اضافے کو ایک مقررہ مدت کے مطابق نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

 شامل کیے جانے پر ، 16 اے ایل ایچ ایم کے-III کو بھوونیشور ، پوربندر ، کوچی اور چنئی میں کوسٹ گارڈ کے چار سکواڈرن میں تعینات کیا جائے گا۔ ساحلی ریاستوں کے ساتھ مشترکہ سمندری حدود، غیر قانونی سرگرمیوں کا شکار ہیں اور یہ علاقے اکثر طوفان کے شکار رہتے ہیں۔ کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ، یہ اسکواڈرن بغیر کسی روک ٹوک کے نگرانی کو یقینی بنائیں گے اور سمندر میں پریشان حال ماہی گیروں کو مدد فراہم کریں گے۔

 کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل جناب کے نٹراجن نے حالیہ مشترکہ کامیاب کاروائیوں کے لئے کوسٹ گارڈ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آئی سی جی اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے ہمیشہ کی طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایل ایچ ایم کے-III کی شمولیت، بحری جہاز سے کئے جانے والے آپریشن کرنے اور نگرانی کی مہارت کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ہماری صلاحیت میں انقلاب لائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر، بحری جہاز اور طیاروں کے ساتھ مربوط میٹرکس میں تعینات ہوں گے تاکہ ذمہ داری کے میدان اور اس سے آگے کے شعبے میں خدمات کی صلاحیتوں کو تقویت ملے۔

 اس تقریب میں، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے سی ایم ڈی ، جناب آر مادھون اور وزارت دفاع کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

 

 

 

*****

U.No.5392

(ش ح - اع - ر ا)                                      


(Release ID: 1726715) Visitor Counter : 194