پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

دریافت کی گئی چھوٹی فیلڈ کے لئے بولی راونڈ -3 کا آغاز


جناب دھرمیندر پردھان نے وسائل کے جلد مانیٹائزیشن کے لئے نئے طریقہ اختیار کرنے پر زور دیا

کہا- ڈی ایس ایف پر تیزی سے اور مشن کی طرح  کیا جانا چاہئے کام

Posted On: 10 JUN 2021 4:57PM by PIB Delhi

دریافت  کی گئی چھوٹی فیلڈ (ڈی ایس ایف) بولی راونڈ-3 کے لئے آج پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی صدارت میں منعقد ہوئے پروگرام میں بین الاقوامی مسابقتی بولی کا افتتاح کیا گیا۔ اس ورچوئل پروگرام میں ای اینڈ پی کمپنیوں، ممکنہ نئی کمپنیوں اور سروس فراہم کرنے والوں سمیت 450 سے زیادہ شرکا شامل ہوئے۔

اس موقع پر کلیدی خطبہ دیتے ہوئے جناب پردھان نے ڈی جی، ہائیڈروکاربن اور پیٹرولیم  وزارت سے ڈی ایس ایف 1 اور 2 کے تحت پیداوار کی مقررہ میعاد پر عمل درآمد سمیت وسائل کے جلد مانیٹائزیشن کے جدید طریقہ وضع کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے درخواست کی کہ زیادہ عوامی بہبود کے مقصد سے  ہمارے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے ڈی ایس ایف پر کام تیزرفتار سے اور مشن کی شکل میں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ایف بولی راونڈ-3 کاافتتاح وسائل کو کھولنے کی سمت میں ایک اور ٹھوس قدم ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ مودی حکومت نے تیل اور گیس کی گھریلو پیداوار کو ترجیح دینے اور بھارت کے ہائیڈروکاربن  امکانات کو پوری طرح سے بروئے کار لانے کے لئے مسلسل ریگولیٹری نظام کا احیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کےشعبے میں اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت سیاسی طور پر اہل ہے۔جناب پردھا ن نے کہا کہ ای اینڈ پی شعبے میں اصلاحات سے پروسیزر آسان ہوئے ہیں ، شفافیت کو فروغ ملا ہے، رکاوٹیں کم ہوئی ہیں اور نئی سرمایہ کاری کے لئے بھارت ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔

اس موقع پر ایم او پی این جی سکریٹری ، ڈی جی ایچ کے ڈائرکٹر جنرل اور ایڈیشنل سکریٹری  (ایکسپلوریشن) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈی ایس ایف بولی راونڈ -3 میں 32 کانٹریکٹ ایریاز کی پیشکش کی جارہی ہے، جس میں 75دریافتیں شامل ہیں۔ یہ ایریاز 13000 مربع کلومیٹر رقبے والے 9 تلچھٹ بیسن میں پھیلے ہیں اور ان میں تقریباً 230 ایم ایم ٹی ہائیڈروکاربن ہونے کا امکان ہے۔ پیشکش والے علاقوں کے جیوسائنٹفک ڈاٹا کو ڈاٹا روم کے توسط سے تشریح کی سہولت کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس سے ممکنہ بولی لگانے والے کو مناسب فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ بولی لگانے والوں  کے شبہات کو دور کرنے کے لئے ایک آن لائن پری -بڈ کانفرنس 30 جون 2021 کو ہونی ہے۔ بولی لگانے والے 31 اگست 2021 تک اپنی بولی جمع کرسکیں گے۔

ڈی ایس ایف بولی راونڈ-1 اور 2 سےحوصلہ پاکر ، بھارتی حکومت نے ڈی ایس ایف بولی راونڈ -3 کے آغاز کے ذریعہ ڈی ایس ایف پالیسی کی توسیع  کردی ہے۔ ڈی ایس ایف کے پچھلے دو راونڈزکو  کافی کامیابی ملی تھی ۔ ڈی ایس ایف راونڈ -1 2016 میں شروع کیا گیا تھا ، جس میں 34 کانٹریکٹ ایریاز  کے لئے 47 کمپنیوں کے ذریعہ 134 بولیاں لگائی گئی تھیں۔ریونیو شراکت داری کانٹریکٹس پر دستخط ہوئے تھے ۔ 2018 میں شروع ہوئے ڈی ایس ایف  راونڈ 2 میں 24 کانٹریکٹ ایریاز کے لئے 145 بولیاں ملی تھیں۔  24 ریونیو شراکت داری کانٹریکٹ پر دستخط ہوئے تھے۔

بھارتی حکومت نے 2015 میں دریافت کی گئی چھوٹی فیلڈ (ڈی ایس ایف ) پالیسی کا افتتاح کیا تھا ، جو دریافت کئے گئے ایریاز  کے الاٹمنٹ  اور  غیر مانیٹائزڈ  ایریاز کے مانیٹائزیشن کی سمت میں اہم قدم تھا ۔ ڈی  ایس ایف پالیسی میں کم ریگولیٹری بوجھ کے ساتھ ریونیو شراکت داری کانٹریکٹ ماڈل ، کوئی کم از کم بولی کے لائق کام کا پروگرام نہیں، کوئی پیشگی تکنیکی اہلیت کی ضرورت نہیں ، کوئی پیشگی سگنیچر بونس (کوئی معاہدہ  ہونے پر حکومت کو  فیس کے طور پر کی جانے والی پیشگی ادائیگی ) نہیں وغیرہ جیسی کئی پرکشش خوبیاں ہیں۔

 

********************

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:5400)



(Release ID: 1726709) Visitor Counter : 168