الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

کسانوں کو مانگ پر مبنی ٹیلی زرعی صلاح فراہم کرنے کے لئے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن اور انڈین کونسل آف ایگری کلچرل ریسرچ نے ایک اقرار نامہ پر دستخط کئے

Posted On: 09 JUN 2021 6:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11  جون2021

کسانوں کو مقام مخصوص مانگ پر مبنی ٹیلی زرعی صلاح دینے کے لئے زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر)، زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت اور ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن، الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے 9 جون 2021 کو نئی دلی کے کرشی بھون میں ایک اقرار نامہ پر دستخط کئے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R24W.jpg

اس اقرار نامہ کی تقریب کی صدارت ڈی اے ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ترلوچن مہاپاترا، ڈی اے آر آئی کے ایڈیشنل سکریٹری اور آئی سی اے آر کے سکریٹری سنجے کمار سنگھ اور ڈی ای او کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ابھیشک سنگھ نے کی۔ اس موقع پر زرعی وصنعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کے سنگھ، آئی سی اے آر کے ڈاکٹر ونے ٹھاکر، تحقیق کے سینئر ڈائریکٹر (ڈی آئی سی) ڈاکٹر انل رائے، آئی سی ٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی سی اے آر ڈاکٹر رندھیر سنگھ پوسوال، آئی سی اے آر زرعی وسعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹی ایس انوراگ، پرنسپل ریسرچ سائنسداں ڈی آئی سی اور ڈی آئی سی کے پرنسپل سافٹ ویئر ڈیولپر انشول پوڑوال اور دیگر کئی اہم شخصیتیں بھی موجود تھیں۔

اس اقرار نامہ کا مقصد ڈی آئی سی کے موجودہ انٹرایکٹو انفارمیشن ڈی کیمینشن سسٹم (آئی آئی ڈی سی) پلیٹ فارم کو آئی سی اے آر کی مجوزہ کسان سارتھی پروگرام کے ساتھ مربوط کرنا اور آئی سی اے آر کے نیٹ ورک کے توسط سے اسے لاگو کرکے ملک بھر میں بڑی تعداد میں کسانوں تک پہنچانا ہے۔

آئی سی اے آر اور ڈی آئی سی نے آئی سی ٹی پلیٹ فارم تیار کرنے اور اسے تعینات کرنے کے لئے اشتراک کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ مقامی سطح پر مختلف زرعی سرگرمیوں میں مدد دینے کے لئے کثیر میڈیا، کثیر رخی مشورہ اور مواصلاتی نظام قائم اور آپریٹ کیا جاسکے۔

ابتدا میں انٹرایکٹو انفارمیشن ڈی سیمنیشن سسٹم آئی آئی ڈی ایس پر تعینات کیا جائے گا جو ایک پش اور پل پر مبنی نظام ہے، جہاں زراعت سے متعلق معلومات موبائل فون کا استعمال کرکے کسانوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ سردست آئی آئی ڈی ایس پلیٹ فارم شمال مشرقی ریاستوں، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں تعینات کیاگیا ہے، جسے آئی سی اے آر کے ساتھ اقرار نامہ کرنے کے ساتھ ملک بھر میں توسیع دی جائے گی۔

 

.............................................................

 

ش ح،ح ا، ع ر

U-5363


(Release ID: 1726485) Visitor Counter : 242