کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارتی آم ترقیاتی پروگرام بحرین میں شروع


مغربی بنگال اور بہار کی تین جی آئی سرٹیفائیڈ قسموں سمیت آم کی سولہ اقسام  اسٹوروں میں ڈسپلے کی جارہی ہیں

Posted On: 11 JUN 2021 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11جون،2021۔آج بحرین میں ہفتہ بھر چلنے والا بھارتی آم ترقیاتی پروگرام کاآغاز ہوا جہاں کھرسا پتی اور لکشمن بھوگ (مغربی بنگال)، زردالو (بہار)کی تین جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) سرٹیفائیڈ قسموں سمیت آم کی  16 اقسام ڈسپلے کی جارہی ہیں۔

ان آموں کی اقسام کو حال میں بحرین میں گروپ کے 13اسٹوروں کے ذریعے فروخت کیا جارہا ہے۔ ان آموں کو اپیڈا رجسٹرڈ برآمد کاروں کے ذریعے بنگال او ربہار سے حاصل کیا گیا تھا۔

اپیڈا غیرروایتی علاقوں اور ریاستوں سے آم کی برآمدات کو بڑھاوا دینے کیلئے قدم اٹھاتا رہاہے۔ اپیڈا آم کی برآمدات کو بڑھاوا دینے کیلئے ورچوول  بائع - مشتری  میٹنگوں اور فیسٹول کا انعقادکرتا رہا ہے۔ حال ہی میں اس نے جرمنی کے برلن میں آم فیسٹول کا انعقاد کیا تھا۔

جنوبی کوریا میں آم کی برآمدات کوبڑھانے کے ایک کوشش کے تحت اپیڈا نے سیئول میں واقع ہندوستانی سفارتخانے اور کوریا کے انڈین چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے پچھلے مہینے ایک ورچوول بائع- مشتری میٹنگ کاانعقاد کیا۔

حال میں جاری کووڈ-19 وباکے سبب برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق پرگراموں کا انعقاد حقیقی طور پر کیا جانا ممکن نہیں تھا۔ اپیڈا نے بھارت اور جنوبی کوریاکے آم کے برآمد کاروں اور درآمد کاروں کو ایک پیلٹ فارم مہیا کرانےکیلئے ایک ورچوول میٹنگ کے انعقاد کی پیشوائی کی۔

اس سیزن میں پہلی بار بھارت نے حال ہی میں آندھرا پردیش کے کرشنا اور چتور ضلعوں کے کسانوں سے حاصل جیوگرافیکل  انڈیکیشن (جی آئی) سرٹیفائیڈ  بنگنا پلی اور دوسری قسم سورن ریکھا آموں کی 2.5 میٹرک ٹن (ایم ٹی) کی ایک کھیپ برآمد کی ہے۔

جنوبی کوریا کو برآمد کیے گئے آموں کو آندھراپردیش کے تروپتی میں واقع اپیڈا کی امداد یافتہ اوررجسٹرڈ  پیک ہاؤس اور ویپر ہیٹ ٹریٹمنٹ فیسلٹی سے صاف اور لدائی کی گئی اور اس کوبرآمد افکو کسان ایس ای زیڈ (آئی کے ایس ای زیڈ)  کے ذریعے کیا گیا۔

بھارت میں آم کو پھلوں کاراجا کہا جاتا ہے اور قدیم کلپ ورکش (آرزوؤں کو پورا کرنے والا درخت) کے نام سے جاناجاتا ہے۔ ویسے تو بھارت میں زیادہ تر ریاستوں میں آموں کے باغات ہیں لیکن اترپردیش، بہار، آندھراپردیش، تلنگانہ، کرناٹک ریاستوں کی  آم کی کُل پیداوار میں بڑی حصہ داری ہے۔ الفونسو،  کیسر، توتاپوری اور بنگن پلّی بھارت کی سرفہرست برآمد ہونے والی قسمیں ہیں۔ آموں کی برآمدات عام طور سے تین شکلوں میں ہوتی ہے:تازہ آم، آم کاگودا اور آم کے سلائس۔

آموں کو اپیڈا رجسٹرڈ پیک ہاؤس سہولتی مراکز کے ذریعے  ڈبہ بند کیا جاتا ہے اور اس کے بعد مشرق وسطیٰ، یوروپی یونین، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت  مختلف علاقوں اور ملکوں  کو برآمد کیاجاتا ہے۔

 

******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5368


(Release ID: 1726442) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi