اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے بھِلائی ، چھتیس گڑھ میں جمبو  کووڈ کیئر سہولت کو قوم کے نام  وقف کیا


جناب پردھان نے ٹیکہ کاری میں تیز ی لانے کے لئے  کارپوریٹ اور چھتیس گڑھ حکومت  سے مل کر کام کرنے کو کہا

Posted On: 10 JUN 2021 2:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10جون2021/پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور فولاد کے  مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے  آج چھتیس گڑھ کے   بھلائی اسٹیل پلانٹ میں بنی 114بستر وں پر مشتمل کووڈ کیئر  فیسلٹی کو قوم کے نام وقف کیا۔ یہ اسپتال  آکسیجن گیس سے لیس ہے اور اس کا قیام پلانٹ سے  آکسیجن گیس کی  سپلائی کے لئے 1.5 کلو میٹر کی پائپ لائن بچھانے کے بعد  کیا گیا ہے۔ یہ ا س پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ ہے جس کا مقصد اگلے دو مراحل میں آکسیجن سے لیس 500 بستروں تک توسیع کرنا ہے۔  اس مرکز میں دوہرے آکسیجن  بیک اپ سپلائی   کی سہولت ہے۔   اہم وسیلے کی شکل میں آکسیجن گیس کے علاوہ    ذخیرہ کی گئی  آکسیجن کے بیک اپ کا بھی انتظام ہے۔  یہ سہولت   آئی  ٹی ضروریات  اور  فاصلہ جاتی  مشوروں  کی سہولت کے لئے  ضروری انٹرنیٹ اور ٹیلی مواصلات  خدمات سے بھی لیس ہے۔

اس موقع پر جناب پردھان نے کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آکسیجن گیس کے ذریعہ  کے نزدیک اسپتال قائم کرنے’’ جہاں بیمار، وہاں  علاج‘‘کا منتر دیا ہے اور آج کا افتتاح اس ویژن کی سمت میں   ایک اور قدم ہے۔

کووڈ دور میں بھلائی  اسٹیل پلانٹ کے رول کی  ستائش کرتے ہوئے  جناب پردھان نے کہاکہ اس کے اسپتال  نے کووڈ-19 کی   دوسری لہر کے دوران مریضوں کے علاج میں  اہم رول ادا کیا ہے اور ملک میں مائع طبی آکسیجن  کی سپلائی   اور ایل ایم او کی   بڑھتی  ہوئی مانگ   کو پوررا کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ کووڈ-19 کی دوسری لہر میں آکسیجن کی مانگ میں  اچانک اضافہ ہوا۔ اپریل کے شروع میں  لیکویڈ  میڈیکل  آکسیجن کی مانگ  روزانہ   1300 ایم ٹی تھی جو مئی  کے وسط تک بڑھ کر   10 ہزار ایم ٹی تک ہوگئی۔ کئی  اقدام اٹھاکر  اس بوجھ کو  کم کیا گیا۔ فولاد کے شعبے نے اس میں   اہم کردار ادا کیا  ۔ فولاد کے پلانٹوں نے خود کو اہل ثابت کیا  اور اپنے  پیداوار میں  کمی کرنے کی قیمت پر بھی   ملک کی ضروریات کو  پورا کیا۔ 2.8 لاکھ  میٹرک ٹن  ایل ایم او کی سپلائی کی گئی تھی۔ جس میں  سے 2 لاکھ ایم ٹی فولاد اور پیٹرولیم  شعبوں کے ذریعہ دیئے گئے۔

جناب پردھان نے ٹیکہ کاری کے بارے میں کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ٹیکہ کاری کے لئے لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ جناب پردھان نے یقینی دہانی کرائی   کہ حکومت ہند اور  سیل چھتیس گڑ ھ کے ساتھ ہے اور ریاست کے لوگوں کے لئے  زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔  انہوں نے چھتیس گڑھ میں کارپوریٹ اور   ریاستی حکومت سے   کم سے کم وقت میں ٹیکہ  کاری کو زیادہ سے زیادہ  بڑھانے  کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے یہ بھی کہ سیل   ایک کارپوریٹ شہری کے طور پر  اپنی ذمہ داری کے تئیں بیدار ہے اور جلد ہی کووڈ-19سے متاثرہ  کنبوں کے لئے فیصلہ لے گا۔

 فولاد کے وزیر مملکت   جناب فگن سنگھ کلستے نے  کووڈ 19 وبا کے دوران  اسپات شعبےکے ذریعہ    کئے جارہے  مختلف   اقدامات   کا تبادلہ خیال کیا۔

ا س ورچوئل افتتاحی تقریب میں چھتس گڑھ حکومت کے  صحت اور خاندانی بہبود   میڈیکل ایجوکیشن،  پنچایت اور دیہی  ترقی کے وزیر   جناب  پی ایس سنگھ   دیو، چھتیس  گڑھ حکومت کے صحت اورخاندانی بہبود ، میڈیکل     اور دیہی ترقی کے وزیر جناب پی ایس سنگ وغیرہ  چھتیس گڑھ حکومت کے ٹرانسپورٹ، ماحولیات، ہاؤسنگ، کے وزیر جناب   محمد اکبر  ، راجیہ سبھا  کے رکن  جناب سروج پانڈے،وغیرہ نے تقریب میں  حصہ لیا۔   تقریب میں   ایک چھوٹی  آڈیو ویژول  فلم بھی دکھائی گئی۔

سیل بھلائی   اسٹیل پلانٹ کے جے ایل ایم  اسپتال اور  ریسرچ سینٹر نے  اس علاقے کے   کووڈمریضوں  کے علاج میں اہم رول ادا کیا۔   بھلائی کے اس  اسپتال میں اب تک 8 ہزار کووڈ مریضوں کا  علاج کیا جاچکا ہے۔    حال ہی میں مریضوں کی تعداد بڑھنے سے آکسیجن  پائپ میں بستروں کی تعداد  بڑھا کر  594 کردی گئی ہے جس میں پائپ سے آکسیجن کی سپلائی والے 560  بستر شامل ہیں۔ داخل مریضوں کے علاج کے علاوہ ،   تقریباً 31 ہزار  لوگوں کی چار مراکز پر کووڈ کی جانچ  کی گئی جس میں  ایک مرکز  ی پلانٹ کے    اندر ہے۔  ایک خصوصی  فلو کلینک  کا قیام  کیا گیا تھا جہاں 35  ہزار سے زیادہ  کووڈ  کے  مشتبہ افراد کو    طبی مشورہ  دیا گیا تھا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5319

 


(Release ID: 1726140) Visitor Counter : 230