شہری ہوابازی کی وزارت

کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے جموں ہوائی اڈے پر  16 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں

Posted On: 10 JUN 2021 4:43PM by PIB Delhi

ویکسینیشن کیمپ ہوائی اڈے کے زیر اہتمام ؛ اولین مرحلے میں 489 لوگوں  کو ٹیکے لگائے گئے

ہماری قوم کورونا وائرس کے خلاف سخت جنگ لڑ رہی ہے اور اس بحران کے دور میں طبی لوازمات جیسے ویکسین اور دیگر طبی ضروریات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ جموں ہوائی اڈہ میڈیکل لوازمات کے بے خلل نقل و حمل کی سہولت فراہم کر کے بھی سرگرم کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018TK6.jpg

جموں ایئر پورٹ کے فرنٹ لائن واریرز نے کوویشیلڈ اور کوویکسن کی 16 لاکھ سے زائد خوراکیں مرکزی خطہ جموں و کشمیر اسٹیٹ ایمونائزیشن محکمے کے نمائندوں کے حوالے کیں۔ ہوائی اڈہ مسافروں کو تحفظ اور سلامتی کے ساتھ سفر کے تجربے کو مؤثر طور پر یقینی بنا رہا ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود (ایم ایچ ایف ڈبلیو) کے معیاری عملی اقدامات کے مطابق ہوائی اڈے کی طرف سے  متعدد اقدامات کے ذریعہ ہوائی اڈہ اور مسافروں کے علاوہ ملازمین کے لئے کام کی جگہ پر صفائی ستھرائی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ مزید بر آں آنے والے تما مسافروں کی کووڈ 19 کی جانچ کے لئے محکمہ صحت کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OWBP.jpg

جموں ائیرپورٹ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جی بی پنت اسپتال، جموں کینٹ، ستوتی میں ویکسی نیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا ہے۔ یہ کیمپ جموں و کشمیر حکومت کے قومی صحت مشن کے تحت ترجیحی گروپ کے طور پر اے اے آئی کے ملازمین اور ہوائی اڈے کے اسٹیک ہولڈرز کے لئے ہے۔ اس کے تحت پہلے مرحلے میں 489 سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں مزید ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے اراکین کا اھاطہ کیا جائے گا۔ ہوائی اڈے کے سیکیورٹی عملہ (سی آئی ایس ایف) کے تقریبا  300 کارکنوں کو پہلے ہییہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

 

مسافروں میں کووڈ 19 کے تعلق سے  مسافروں میں بیداری اور مناسب طرز عمل سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے، جموں ہوائی اڈے پر ایف آئی ڈی ایس، بینروں، پوسٹروں کے ذریعہ ہدایات کی نمائش کی جارہی ہے اورعوامی ایڈریس سسٹم کے ذریعہ معلومات کا اعلان بھی باقاعدگی سے کیا جارہا ہے۔

 

******

 

ع س، ج

U.No. : 5314

 



(Release ID: 1726138) Visitor Counter : 152