سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پنجاب یونیورسٹی کی محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی امداد یافتہ ایس اے آئی ایف فیسیلٹی نے ہندوستان کے اسپتالوں کو ہوا صاف کرنے والی یونٹیں فراہم کرنے کے لئے امریکی فرم مولیکیول کے ساتھ ساجھے داری کی
Posted On:
31 MAY 2021 4:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31/مئی ۔
پنجاب یونیورسٹی کی کوششوں کے نتیجے کے طور پر، چنڈی گڑھ، پنجاب، اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش میں بہت سے اسپتالوں کے کووڈ وارڈز اور آئی سی یو امریکہ میں قائم کمپنی کے تیار کردہ ہوا صاف کرنے و الی یونٹس کی مدد سے اپنی ہوا داری کی سہولیات کو بہتر بنانے میں جلد ہی کامیاب ہوسکیں گے۔
محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی امداد یافتہ سوفیسٹیکیٹڈ اینالیٹیکل انسٹرو مینٹل فیسیلٹی، پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ،(ایس اے آئی ایف، پی یو سی)، نے اب تک 10 اسپتالوں میں مولیکیول کے ایئر پیوری فائرس لگانے اور ان کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے امریکہ میں قائم ہوا صاف کرنے والی یونٹیں تیار کرنے والی فرم مولیکیول کے ساتھ ساجھے داری کی ہے۔ یہ سرگرمی اس وقت بھی جاری ہے اور اگر اس پروگرام میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو ان کی تعداد میں اضافہ کا بھی غالب امکان ہے۔
اس ساجھے داری کے نتیجے میں ملک بھر میں اسپتالوں کو ہوا صاف کرنے والی مولیکیول اور ایئر پرو آر ایکس یونٹس ڈونیشن کے طور پر حاصل ہوئی ہیں۔آج کی تاریخ تک یہ کام 6 ریاستوں میں ہوچکا ہے اور اسی کے ساتھ ہندوستان کی کووڈ سے متاثرہ زیادہ تر ریاستوں میں ان یونٹس کی فراہمی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ،تاکہ کووڈ وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی مدد کی جاسکے اور مریضوں ، ڈاکٹروں اور اسٹاف کے لوگوں کو وہ صاف ہوا فراہم کی جاسکے جس کی انہیں بہت زیادہ ضرورت ہے۔ ہوا صاف کرنے والی یونٹوں کے نصب کئے جانے سے، لوگوں کے تنفس سے ہوا میں شامل ہونے والی ایئروسولس کی بنا پر ہونے والے کووڈ- 19 کے پھیلاؤ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔اس کے لئے اسپتالوں میں عمارتوں کے اندر صاف ہوا اور وینٹی لیشن کے لئے مناسب سہولیات دستیاب کرائی جائے گی۔ کووڈ-19 وبا کی بنا پر شہریوں اور طبی ملازمین کے درمیان پائی جانے والی تشویشات کا ازالہ کرنے میں اس پروگرام سے مدد ملے گی۔
مولیکیول کی بنیادی ٹیکنالوجی جس کا نام فوٹوالیکٹروکیمیکل آکزیڈیشن(پی ای سی او) ہے، کو ہوا میں موجود آلودگی والے عناصر جیسے وائرس، بیکٹریاں، پھپھوند اور کی کیمیائی مادے جو ہوا میں موجود ہوتے ہیں اور جنہیں وولےٹائل آرگینگ کمپاؤنڈس( وی او سیز) کہاجاتا ہے، کو تباہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ان مولیکیول ہوا صاف کرنے والی یونٹوں پر کئے جانے والے ٹیسٹوں سے اس بات کااشارہ ملتا ہے کہ اس کے ذریعہ 99.99 فیصد کرونا وائرس کی لہر اور 95 فیصد ایچ ون -این ون فلو وائرس کو بے اثر کیا گیا ۔ نیز وی او سیز اور اوزون(ہوا میں تیرنے والے کیمیائی مادے) کو 95 فیصد تک اور جراثیم، پھپھوند اور ہوا میں موجود وائرس کو 99.9 فیصد تک ختم کردیا گیا۔
پہلے پیچ میں ایس اے آئی ایف اور پی یو سی کے ٹیکنیکل اسٹاف کے ارکان نے مولیکیول ایئر پیوری فائر منی اور مولیکیول ایئر پرو آر ایکس یونٹس وصول کئے، انہیں نصب کیا اور ان کا ٹیسٹ کیا۔مولیکیول ایئر پرو آر ایکس یونٹس امریکہ میں طبی مقاصد کے لئے تیار کی گئی تھی اور اسپتالوں کی کثیر مقاصد فیسلیٹیز میں ان سے ہوا کی صفائی کے لئے بھرپور استفادہ کیا گیا۔ان سے اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ، آئی سی یو اور دیگر شعبوں میں مدد لی گئی اور اب ہندوستان میں کووڈ-19 کے تیزی سے پھیلاؤ کی روک تھام کرنے میں یہ بہت اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے سکریٹری پروفیسر آشو توش شرما نے بتایا کہ‘‘ اس محکمہ کے امداد یافتہ بنیادی ڈھانچے اور معلوماتی مراکز، جیسے ایس اے آئی ایف اور پنجاب یونیورسٹی نے کووڈ-19 سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکالنے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔ ان مراکز کو ضرورت کے مطابق نئی شکل دینے کے حوالے سے بڑی پراثر داستانیں مشہور ہیں۔ایک اہم سبق اس سے ہمیں یہ حاصل ہوا ہے کہ سائنسی اور ٹیکنالوجیکل بنیادی ڈھانچہ، انسانی اور معلوماتی وسائل کسی بھی موجودہ قسم کے بحران سے نمٹنے میں تیز رفتار کارروائی کے ساتھ ایک بہترین وسیلہ ثابت ہوسکتے ہیں’’۔
اسپتالوں کو ان یونٹس کے تقسیم کئے جانے سے قبل مختلف اسپتالوں کے ڈائریکٹروں/ چیف میڈیکل افسر/ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ان آلات کی اہم خصوصیات کے بارے میں تفصیلات دی گئیں۔ ایس اے آئی ایف چنڈی گڑھ کے ملازمین نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ان ہوا صاف کرنے والی یونٹوں کو ایمرجنسی وارڈوں، آئی سی یوز، کووڈ وارڈس اور یہاں تک کہ ویٹنگ رومس میں بھی نصب کیا۔
ایئر پیوری فائرس کی تنصیب کی تفصیلات:
-142 یونٹس پنجاب یونیورسٹی کووڈ کیئر سینٹر(100 بستروں کی گنجائش)، ہیلتھ سینٹر اور ڈاکٹر ہرش ونش سنگھ جج انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹیل سائنسز اینڈ ہاسپٹل، پنجاب یونیورسٹی کے درمیان تقسیم کی گئیں۔
-240 یونٹس اندرا گاندھی میڈیکل کالج شملہ کے لئے ہماچل پردیش کے وزیراعلی کے سپرد کی گئیں۔
-360 یونٹس، مع1 مولیکیول ایئر پرو آر ایکس یونٹ، پی جی آئی این ای آر، چنڈی گڑھ کے ڈائریکٹر کو سونپی گئیں۔
-430 یونٹس گورنمنٹ ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل، سیکٹر 16 چنڈی گڑھ کے پرنسپل ڈائریکٹر ڈاکٹر امن دیپ کانگ کے حوالے کی گئیں۔
-520 یونٹس گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، سیکٹر 32، چنڈی گڑھ کی پرنسپل ڈائریکٹر ڈاکٹر جسویندر کور کے سپرد کی گئیں۔
-6 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، بھٹنڈا نے ایس اے آئی ایف، پی یو سے20 مولیکیول ایئر پیوری فائر یونٹس وصول کی۔
******
( ش ح ۔س ب ۔رض)
U- 5293
(Release ID: 1725887)
Visitor Counter : 165