شہری ہوابازی کی وزارت

 سروے آف انڈیا  کو انسان کے بغیر طیارہ نظام (یو اے ایس ) رولز،2021 سے شرطوں کے ساتھ رعایت ملی


’’سوامیتو‘‘ اسکیم کے تحت  گاؤں کی آبادی  والے علاقوں کے نقشوں کے لئے  سروے آف انڈیا  ڈرون کا استعمال  کرنے کے لئے  اہل بن گیا ہے

ڈرون سروے کے تحت  تیار ہونے والے ڈیجیٹل  مقامی ڈیٹا /نقشوں  گرام پنچایت  ڈیولپمنٹ  اور ترقیات منصوبوں کو   بنانے میں  مدد گار

Posted On: 09 JUN 2021 6:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9جون2021/ شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور شہری  ہو ابازی ڈائریکٹوریٹ  (ڈی  جی سی اے) نے سروے آف انڈیا( ایس او آئی) کو  انسان کے بغیر  طیارہ نظام  (یو اے ایس)  رول، 2021  سے  شرطوں کےساتھ  رعایت دے دی ہے۔ مرکزی حکومت کے   منظوبے- سروے آف  ولیجز اینڈ میپنگ  امپروائزڈ ٹکنالوجی ان    ویلیج ایریا  (سوامتیو)  کے  تحت  گاؤں کی آبادی  والے  علاقوں کے   تفصیلی نقشے کے لئے  ڈرون تعینات کرنے کی  اجازت دی گئی ہے۔ یہ رعایت  اجازت ملنے کی تاریخ سے  اگلے ایک سال کی مدت کے لئے یا اگلے حکم تک ، جو بھی پہلےہو،  کے لئے   ہے اور یہ  ایس او پی  (ڈی جی سی اے کی جانب سے جاری) کے  ضوابط اور شرائط  کے ماتحت ہوگی۔

سوامیتیو  اسکیم کا مقصد دیہی ہندستان کے لئے  ایک مربوط اثاثے  کی تصدیق  کا نظام بنانا ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت   ریاستی  پنچایتی راج محکموں اور ریاستی  محصول محکمے کی  باہمی شراکت داری کے ساتھ ڈرون ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے  آبادی والے علاقوں کی حد بندی  (آبادی والے علاقوں میں رہائشی زمین ، آبادی کے نزدیک کی بساوٹ اور دیہی علاقوں میں  باڑی/بستی شامل ہیں، کیا جائے گا۔  یہ  اجازت  سروےا ٓف انڈیا کو  ڈرون کا استعمال کرکے  بڑے پیمانے پر   میپنگ (ای ایس ایم) کرنے   کی چھوٹ دےگی۔اثاثے کے مالکانہ حق دینے کے لئے   ہوائی سروے  سے اعلی معیاری  (ہائی ریزولیوشن) اور بالکل درست   ماپ والے  نقشے ملیں گے۔ انہیں نقشوں یا اعدادوشمار کی بنیاد پر   دیہی  خاندانوں کے  مالکوں کو اثاثہ کارڈ  جاری کئے جائیں گے۔

ڈرون سروے کے تحت  تیار ڈیجیٹل  مقامی ڈیٹا/ نقشوں کا فائدہ   ، گرام پنچایت ، ترقیاتی منصوبے (ڈی پی ڈی پی)  بنانے  میں مدد کرنے کے لئے   مقامی  تجزیاتی   آلات کو  تیار کرنے میں  لیاجائے گا۔ ڈرون کے ذریعہ سے   کھینچی گئی تصویروں کو سروے آ ف انڈیا  اپنی   جغرافیائی   اطلاعاتی  نظام  تجربہ گاہ (جی او گرافک)  انفارمیشن  سسٹم لیب)  میں  پروسیس کرے گا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5288


(Release ID: 1725845) Visitor Counter : 199