نیتی آیوگ

ہندستان میں 2020اور 2050 کے درمیان 311 لاکھ کروڈ روپے کی مالیت کا نقل و حمل کا ایندھن کیا سکتا ہے


نیتی آیوگ اور RMIکے زریعے نئےتجزئے میں بنایا گیا ہے کہ اگلی تین دہائیوں میں ہندستان مجموعی کی زیروٹو دس گیگاٹن کی بچت کر سکتا ہے

Posted On: 09 JUN 2021 2:52PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ ،  RMI اور آر ایم آئی انڈیا کی نئی رپورٹ،‘‘ہندستان میں بار برداری میں تیز ی اضافہ’’ : صاف ستھری  اور سستے نقل و حمل کی راہ ’’ہندستان میں نقل و حمل کی لاگت میں کمی سے کلیدی مواقع پیشن کرتا ہے ۔

اشیاء اور خدمات کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر مستقبل میں بار برداری کی مانگ میں تیزی سے اضافے ہونے کا امکان ہے۔ اقتصادی ترقی کے لیے بار برداری بہت اہم ہے۔  جبکہ یہ مال پہنچانے کی اونچی لاگت کے مسئلے سے دو چار ہے اور شہروں میں سی او ٹو اخراج اورہوائی  آلودگی بڑھنے کا سبب بھی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ہندستان اس طرح کے امکانات رکھتا ہے :

.1     نقل و حمل کی لاگت میں جی ڈی پی کی چار فی صد کی کمی

.2     2020اور 2050 کے درمیان مجموعی سی او ٹو کے اخراج کی دس گیگا ٹن کی بچت

.3     2050 تک نائٹروجن آکسائڈ اور پار ٹیکولیٹ میٹر کے اخراج میں بالترتیب  35اور 28 فی صد کمی

 

مال برداری ہندستان کی بڑھتی معشیت میں بنیادی حیصیت  رکھتی ہے اور اب پہلے سے کہیں زیادہ ٹرانسپورٹ نظام کو سستا کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ اسے عمدہ کار کردگی والا اور صاف ستھرا بھی بنانے کی ضرورت ہے۔ موثر مال برداری سے موجوہ حکومت کے مختلف اقدامات مثلاً      ‘‘میک ان انڈیا ’’ ، ‘‘آتم نربھر بھارت’’ اور ڈیجیٹل انڈیا کے ضائروں کا حصول بھی بہر طور پر ممکن ہو سکے گا۔ نیتی آیوگ کے مشیر (ٹرانسپورٹ اور الیٹرک موبلٹی) جناب سدھیندو۔جے سنہا نے یہ بات کہی۔

2050 تک ہندستان کی بار برداری سے متعلق سر گرمیاں پانچ گنا بڑھیں گی اور چار سو ملین لوگ شہروں کا رخ کرریں گے، لہذا پورے نظام میں کایا پلٹ لانے سے مال بر داری کا شعبہ ترقی کر سکے گا۔

RMI کے مینجنگ ڈائرکٹر کلے اسٹئرینجر  نے کہا کہ اس انقلابی تبدیلی میں ریل پر مبنی عمدہ ٹرانسپورٹ نقل و حمل اور سپلائی چین میں اضافے اور بجلی کی گاڑیوں کا استعمال جیسے اقدامات اہم ہیں۔ ان اقدامات کے زریعے ہندستان اگلے تین دہائیوں میں مجموعی طور پر 311لاکھ کروڑ روپے کی بچت ہو سکے گی۔

رپورٹ میں بار برداری کے لیے حل پیش کئے گئے ہیں۔ جو پالیسی، ٹکنا لوجی ، مارکیٹ اور بنیادی ڈھ’انچے کے فروغ کے تحت ہیں۔ سفارشات میں ریل نیٹ ورک کی صلاحیت میں اضافہ کرنے، انٹر موڈل ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے۔ پالیسی اقدامات اور صاف ستھری توانائی اور زیادہ سخت ایندھن کی بچت کے معیارات شامل ہیں ۔

اقدامات پر کامیابی سے عملدر آمد کے زریعے ان سے ہندستان ایشیا ، بحر القاہل خطے اور اس سے آگے بھی خود کو نقل و حمل میں اخترا اور عمدگی کا لیڈر بناکر پیش کر سکتا ہے۔

********

 

ع س، ج

U.No. : 5277


(Release ID: 1725838) Visitor Counter : 219