سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر- آئی  آئی سی ٹی نے 2-ڈی آکسی  -ڈی گلوکوز  کے  سینتھیس کے لئے لی فارما لمیٹیڈ کو  پروسیس جانکاری کا لائسنس دیا

Posted On: 09 JUN 2021 2:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9جون2021/ سی ایس آئی آر کی  جزوی لیبارٹری   انڈین انسٹی ٹیوٹ آف   کیمیکل ٹکنالوجی، (آئی آئی سی ٹی) اورحیدرآباد کی  مربوط دوا کمپنی  لی فارما نے 2- ڈی آکسی- ڈی گلوکوز  کے سینتھیسس کے لئے   غیر ایکسکلوسیو  لائسنسنگ سمجھوتہ کیا ہے۔  ڈی آر ڈی او ڈاکٹر  ریڈیز لیبارٹریز کے ذریعہ   تیار کردہ  2- ڈی جی کو  کووڈ-19 مریضوں میں   استعمال کے لئے  حال ہی میں  اجازت ملی ہے ۔  اسے کووڈ -19 متاثرین کے   تیزی سے ٹھیک ہونے میں  کارآمد  پایا گیا ہے اور  ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز نے  اس دوا کو   سیشے میں  لانچ کیا  ہے۔

لی فارما نے بتایا کہ وہ ڈی سی جی آئی نئی دہلی سے   منظوری کے لئے  درخواست دے گی۔    لی فارما آندھراپردیش میں واقع  اپنی فارمولیشن فیسلٹی    ایس ای زیڈ  وشاکھاپٹنم میں  اسے بنائے گی اور اس کا   کمرشیلائزیشن کرے گی۔   یہ فارمولیشن  سہولت   عالمی ریگولیٹری    تسلیم شدہ ہے۔

سی ایس آئی آر  -ا ٓئی آئی سی ٹی کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر شری وری  چندر شیکھر نے کہاکہ 2- ڈی جی  کو   فروغ دینے میں  سی ایس آئی آر کا  رول رہا ہے  ۔سی سی این بی نے  سارس -سی او وی-2 وارل کلچر  پر اس دوا کا  تجربہ کیا ہے۔   سی ایس آئی آر  کووڈ-19 کے علاج  کے لئے دواؤں  کو بنانےمیں   شامل رہی ہے۔  سی ایس آئی آر  کووڈ-19 کے علاج کے لئے  دواؤں کے  فروغ میں لگی ہوئی ہے اور اس میں  پھر سے اس مقصد کے لئے  متعدد  کلینیکل تجربے کئے ہیں۔ لی فارما لمیٹیڈ کے ساتھ  یہ سمجھوتہ   کووڈ-19 کی   علاج کے لئے   سستے   طبی متبادلوں کو  بڑھانے کی سمت میں ہے۔

لی فارماکے ڈائریکٹر  ردھومترا نے کہا کہ  2- ڈی جی  ، اے پی آئی کے   سی ایس آئی آر –آئی آئی سی ٹی  کے ساتھ یہ    تعاون  کووڈ-19  علاج کے متبادلوں  کو بڑھانے کے لئے    ہماری   وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔   اس کے علاوہ   سی ایس  آئی آر –آئی  سی ٹی، حیدرآباد  اپنے اعلی معیار والی  مختلف  نئے  مالیکیوئلس کے     فروغ کے لئے   مشہور ہے،  اور ہم   ان کے ساتھ  جڑے ہونے پر   فخر محسوس کرتے ہیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5286

 



(Release ID: 1725832) Visitor Counter : 224