صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

سبھی کی ٹیکہ کاری ہدف  کو   حاصل کرنے کے لئے  ٹیکوں کی خریداری کے   نئے آرڈر دیئے گئے


کووی شیلڈ کی 24 کروڑ خوراکیں اور 19 کروڑ  کوویکسن کی  خوراکیں خریدی جائیں گی

Posted On: 08 JUN 2021 4:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8جون2021/حکومت ہند کارگر ٹیکہ کاری مہم کے لئے  ’ہول آف گورنمنٹ‘کے نظریے  کے تحت  اس  برس 16 جنوری سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  کوششوں کی  حمایت اور  تعاون کررہی ہے۔  مرکزی حکومت کو ملے مختلف درخواستوں کی بنیاد پر یکم مئی   2021 کو ہندستان کی ٹیکہ کاری  پالیسی کے لیبرلائز فیس III کے شروع ہونے سے 18 سال سے اوپر کے تمام بالغوں کے ٹیکہ کا کام شروع ہوا۔ اب ملک گیر ٹیکہ  کاری مہم کو اور زیادہ  یونیورسل  بنانے کے مقصد سے  18 سال سے زیادہ عمر کے  سبھی شہریوں کو سرکاری صحت سہولیات میں   مفت ٹیکہ کی خوراک   دی جائے گی۔

قومی کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام  کے رہنماہدایات نے ان تبدیلیوں کو  معزز وزیراعظم کے اعلان کے فوراً بعد کی  کارروائی میں  صحت کی مرکزی وزارت نے  کووی شیلڈ کی  25 کروڑ خوراکوں کی خریداری کا   آرڈر  سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو کو ویکسن کی 19 کروڑ خوراکوں کی  خریداری  کا آرڈر   بھارت بائیوٹیک کو دیا ہے۔

کووڈ-19 ٹیکوں کی یہ   44 کروڑ (25+19)خوراکیں  اب سے لے کر  دسمبر 2021 تک  دستیاب ہوں گی۔ 

اس کے  علاوہ  دونوں  کووڈ ٹیکوں کی خریداری کے لئے سیرم  انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا  اور بھارت بائیو ٹیک کو عبوری  رقم کا  30 فی صد   جاری  کردیا گیا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5246



(Release ID: 1725510) Visitor Counter : 224