وزارتِ تعلیم

حکومت نے معذوری سے متاثرہ بچوں کے لئے ای- مواد تیار کرنے کی خاطر رہنما خطوط جاری کئے


رہنما خطوط کا مقصدشمولیت والی تعلیم کے ہدف کو حاصل کرنا ہے

Posted On: 08 JUN 2021 12:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی08 جون2021: مرکزی وزیر تعلیم  جناب رمیش  پوکھریال نشنک نے آج  معذوری سے متاثرہ بچوں کے لئے ای – مواد تیار کرنے کی خاطر رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔

ڈجیٹل / آن لائن /آن ائیر تعلیم سے متعلق تمام کوششوںکو یکجا کرنے کے مقصد سے 17  مئی  2020  کو  ایک جامع   پہل ، پی ایم ای- ودیا  کا آغاز کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام  دویانگ  بچوں  ( معذوری سے متاثرہ بچوں ) کے لئے خصوصی ای- مواد تیار کرنے  کو فروغ دیتا ہے۔ اس ویژن کی موجودگی میں  وزارت تعلیم کے  اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے ایسے بچوں  کے لئے  ای- مواد تیار کرنے کی خاطر  رہنما خطوط  کی سفارش کے  لئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

پہلی مرتبہ معذوری سے متاثرہ بچوں   کے لئے ، جنہیں  خصوصی ضروریات والے بچے بھی کہا جاتا ہے، رہنما خطوط تیار کی کرنے کی کوشش  کی گئی تھی تاکہ سبھی کی شمولیت والی تعلیم کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے ۔ کمیٹی نے  11- ابواب اور دو ضمیموں  پر مشتمل ’’معذوری سے متاثرہ بچوں کے لئے ای –مواد تیار کرنے کی خاطر رہنما خطوط  ‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ  پیش کی ہے۔ اس رپورٹ کو وزارت تعلیم   میں  تبادلہ خیال اور سب کےساتھ ساجھیداری کے بعد قبول کرلیا گیا ہے۔

ای – مواد سے متعلق رہنما خطوط  کی   خصوصیات  مندرجہ ذیل ہیں:

  • معذوری سے متاثرہ بچوں کے لئے ای – مواد 4 اصولوں  پر مبنی ہونا چاہئے ،جس میں  قابل مشاہدہ   ، قابل عمل  ، قابل فہم اور  منظم شامل ہیں۔
  • متن ، جدول ، ڈائگرام  ،بصری ،صوتی ویڈیو وغیرہ سمیت ای- مواد  رسائی کے معیارات  پر پورا اترنا چاہئے: قومی معیار ( جی آئی جی ڈبلیو 2.0) اور بین الاقوامی معیار ( ڈبلیو سی اے جی 2.1 ،  ای -  پب ، ڈیزی وغیرہ )
  • جن  پلیٹ فارمز  پر  ای –مواد اپ لوڈ کیا جانا ہے ، انہیں ( مثال کے طور دیکشا) اور مطالعے کے پلیٹ فارم / ڈیوائس وغیرہ  (مثال کے طورپر ای – پاٹھ شالہ ) کو تکنیکی معیارات پر پورا  اترنا چاہئے۔
  • معذوری سے متاثرہ بچوں کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مناسب تدریسیات   کی سفارش کی گئی ہے۔
  • تکنیکی معیارات اور رہنما خطوط کو رپورٹ کے چوتھے سیکشن میں تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے یہ  بھی سفارش کی ہے کہ نصابی کتابوں  کو   مرحلے وار  قابل رسائی   ڈجیٹل  نصابی کتب  (اے ڈی ٹی ) میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اے ڈی ٹی کا مواد  مختلف  صورتو ں  میں  ( متن  صوتی  وبصری  ویڈیو  اور علامتی زبان وغیر ہ )پیش کیا جانا چاہئے ، جسے روکا جاسکے اوردوبارہ چلایاجاسکے ۔اس  کے علاوہ  اے ڈی ٹی  معذوری سے متاثرہ بچوں  کی  مشقوں کے لئے  لچک دار طریقہ کار فراہم کریں ۔ اے ڈی ٹی تیار کرنے کے لئے  بین الاقوامی اور قومی تجربات کے ساتھ  تفصیلی رہنما خطوط این سی ای آر ٹی   کے حالیہ  تجربے  : برکھا : سبھی کے لئے مطالعے کی ایک سیریز کو تحریری اور ڈجیٹل شکل میں  پیش کیا گیا ہے ۔اس  کے علاوہ یونیسیف  کے ذریعہ استعمال کی جانے والی  کتابوں کے بارے میں  بھی رپورٹ کے پانچویں  سیکشن میں تفصیلات  پیش کی گئی ہیں۔

  • اے ڈی ٹی کے علاوہ   کمیٹی نے سیکشن  6سے  9 تک آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ 2016  میں  دی گئی  21 مخصوص  معذوریوں  سے متاثر طلباء کے لئے ،  جن میں  ذہنی اور ترقیاتی معذوری  ،  کئی طرح کی معذوری ،  عمر کے لحاظ سے  ذہن کی کم نشوونما ،سیکھنے  کی لیاقت میں معذوری  ، بینائی  میں کمی ،  نابینا ہونا ، بہراپن  وغیرہ شامل ہیں،  اضافی  ای – مواد تیار کرنے کی رہنما خطوط  کی سفارش کی گئی ہے ۔
  • ان سفارشات کا خلاصہ رپورٹ کے  سیکشن 10  میں  پیش  کیا گیا ہے ،جسے مواد تیار کرنے والوں  ، مواد کا ڈیزائن  بنانے والوں اور  ناشروں  کے لئے  مشتہر کیا گیا ہے۔
  • نقشہ راہ کے نفاذ کے ساتھ ساتھ رہنما خطوط  پرعمل درآمد کو مستحکم کرنے کی خاطر رپورٹ کے  11ویں سیکشن میں مشورے  پیش  کئے گئے ہیں۔
  • علامتی زبان کے ویڈیو تیار کرنے کی خاطر جامع رہنما خطوط اورتکنیکی معیارات   رپورٹ کے ضمیمہ -2  میں  کئے  گئے ہیں۔

یہ رہنما خطوط خصوصی ضروریات والے بچوں کے لئے ڈجیٹل تعلیم کی فراہمی کی خاطر  معیاری مواد تیار کرنے میں  مددگار ہوں گے ۔ یہ رہنما خطوط فعال اور تجربے  پر مبنی ہیں ، جس  کے لئے بہتر ٹکنالوجی   استعمال کی جاسکتی ہے۔

 

 

*************

  م ن۔وا ۔رم

U- 5231



(Release ID: 1725303) Visitor Counter : 185