امور داخلہ کی وزارت

جمہوریہ موریشش کے سابق صدر اور سابق وزیراعظم سر انیروڈجگناتھ کی وفات پر ان سے اظہار عقیدت کے طور پر کل ایک روزہ سرکاری سوگ کااعلان

Posted On: 04 JUN 2021 7:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،04/جو ن - 1202  ۔   

جمہوریہ موریشش کے سابق صدر اور سابق وزیراعظم سرانیروڈ جگناتھ   انتقال کرگئے،آنجہانی کو خراج عقیدت کے طور پر حکومت ہند نے یہ طے کیا ہے کہ کل ہندوستان بھر میں ایک روز کا سرکاری سوگ منایا جائے گا۔

ہندوستان بھر میں ان تمام عمارتوں پر جہاں قومی جھنڈا لہرا رہا ہے، اس سوگ کے دن یہ جھنڈا ان عمارتوں پر نیم سرنگوں رہے گا اور سرکاری  طور پر کوئی بھی تفریحی پروگرام منعقد نہیں کیاجائے گا۔

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 5229



(Release ID: 1725302) Visitor Counter : 134