صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں ویکسین کی 24.65 کروڑ سے زیادہ خوراکیں مہیا کرائی گئیں

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس لوگوں کو دینے کے لئے اس وقت بھی 1.19 کروڑ خوراکوں سے زیادہ دستیاب

Posted On: 08 JUN 2021 9:57AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08/جو ن - 1202  ۔   

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم ایک حصے کے طور پر ہندوستانی حکومت کووڈ کی ویکسین مفت مہیا کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتی رہی ہے۔اس کے علاوہ ہندوستانی حکومت ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو براہ راست ویکسین کی خریداری کے سلسلے میں  سہولت فراہم کرتی رہی ہے۔ٹیکہ کاری کا عمل ہندوستانی گورنمنٹ کی  اس جامع حکمت عملی کا اہم جز ہے جو وہ عالمی وبا کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے سلسلے میں کرتی رہی ہے۔اس میں جانچ ، تشویش، علاج اور کووڈ کے حوالے سے مناسب طور طریقے بھی شامل ہیں۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے سلسلے میں اصلاح شدہ اور تیز رفتار تیسرے مرحلے کی حکمت عملی پر عمل درآمد یکم مئی 2021 سے شروع ہوچکا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت ہر مہینے کسی بھی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ اور سینٹرل ڈرگس لیباریٹری(سی ڈی ایل) کے ذریعہ منظور شدہ ویکسین کی مجموعی خوراکوں کا 50 فیصد ہندوستانی حکومت کے ذریعہ خریدا جائے گا۔حکومت ان خوراکوں کو ریاستی حکومتوں کے لئے مکمل طور پر مفت فراہم کرائیگی، جیسا کہ پہلے بھی کیاجاتا رہا ہے۔

اب تک  ہندوستانی حکومت کے ذریعہ (بلا قیمت) اور براہ راست ریاستی خریداری زمرے کے ذریعہ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو24 کروڑ سے زیادہ(246544060) ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی گئی ہے۔

خوراکوں کی مجموعی کھپت، جس میں ضائع ہونے والا حصہ بھی شامل ہے،234743489 خوراکیں ہیں۔(آج صبح آٹھ بجے تک موصول ہونے والی تفصیلات سے مطابق)۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 1.19 کروڑ سے زیادہ(11946925) کووڈویکسین کی خوراکیں موجود ہے۔ جن کااستعمال کیاجانا ابھی باقی ہے۔

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 5221



(Release ID: 1725263) Visitor Counter : 210